اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرکی تختہ بیگ پوسٹ پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ایک پولیس اور ایک ایف سی اہلکار کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔وزیراعظم نے شہید پولیس اہلکار اعجاز اور شہید ایف سی اہلکار شہزاد کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم دہشتگردی کے ناسور کے ملک سے خاتمے کیلئے متحد ہے۔اس کے علاوہ وزیرداخلہ محسن نقوی نے پولیس چوکی پردہشتگردحملہ ناکام بنانے پر ایف سی اورپولیس کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس اور ایف سی کی قربانیوں کی نظیر تاریخ میں نہیں ملتی۔واضح رہے کہ تختہ بیگ پوسٹ پولیس اور فرنٹیئر کور کی مشترکہ چیک پوسٹ ہے۔
(بشکریہ:جیونیوز)
اتوار, ستمبر 20, 2026
تازہ خبریں:
- اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
- ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
- پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
- مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم
- کوہاٹ دھماکہ : شہداء کی تعداد 21 ہو گئی : 100 سے زیادہ زخمی
- اسامہ بن لادن کی تعریف پر طاہر اشرفی سے برطانوی اعزاز ایک ہفتے بعد واپس لے لیا گیا
- کوہاٹ: پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، 16 افراد شہید، درجنوں زخمی
- مکہ پر حملہ ۔۔ پاکستان کو سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا پڑے گا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ رہائی کے بعد دوسرے مقدمے میں گرفتار
- ماہرہ خان اور قوم کو مبارک ہو : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

