Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اکتوبر 18, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • وجاہت مسعود کا کالم : آزادی صحافت ۔۔جب بھٹو لاہور کے اخبارات پر حملہ آور ہوئے
  • بلوچستان میں 20 پولیس اہلکار اغوا، قلعہ عبداللہ میں پولیس چوکی مسمار
  • ایٹمی پلانٹ اور ٹماٹر کا منشور : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم : زبانوں کی تعداد اور یہ کیسے بنتی ہیں ؟
  • اگلے تین روز کے لیے پیٹرول چار روپے لیٹر سستا
  • ملک کو ’بچہ جمہورا ‘کے حوالے کرنے والےفیصل واوڈا کون ہیں؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گورنر راج کے بعد حکمران اتحاد میں اختلافات : ’ ایک سیاسی جماعت کے سربراہ شدید ناراض ہیں‘ : محسن نقوی
  • ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم / زبانوں کے خاندان
  • پشاور میں سکول کی چھت گرگئی : اٹھائیس بچوں سمیت ہلاکتوں کی تعداد 29 ہو گئی
  • سینیٹ اور قومی اسمبلی نے کے پی میں ایمرجنسی کی منظوری دیدی : اپوزیشن کی نعرے بازی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » سینٹورس مال کی عمارت سیل، سی ڈی اے نے عملے کو باہر نکال دیا
اسلام آباد

سینٹورس مال کی عمارت سیل، سی ڈی اے نے عملے کو باہر نکال دیا

ایڈیٹردسمبر 6, 20222 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد میں کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے نجی شاپنگ مال سینٹورس میں کارروائی کے دوران شاپنگ مال کے عملے اور سیکیورٹی گارڈ کو باہر نکال کر عمارت سیل کردی۔
سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مال کے چاروں اطراف خاردار تاریں لگا دی گئیں ہیں جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات ہے
2 دسمبر کو سی ڈی اے کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ عمارت کے خلاف قوانین استعمال کرنے پر مال کو سیل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
ڈان ڈاٹ کام کے پاس موجود نوٹیفیکشن کے مطابق سینٹورس مال انتظامیہ کو متعدد بار نوٹس جاری کرنے کے بعد عمارت کو سیل کیا گیا، متعدد بار نوٹسز کے باوجود عمارت کے غیر موافق استعمال سی ڈی اے قواعد کی خلاف ورزیاں جاری رہیں، مسلسل نوٹسز کے باجود سینٹورس مال انتظامیہ نے تعمیل نہیں کی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سی ڈی اے آرڈیننس 1960 کے تحت بلڈنگ کنٹرول ریگولیشن 2020 کے مطابق نجی مال کو سیل کرنے کا حکم جاری کیے گئے ہیں۔
سینٹورنس مال سیل کرنا سیاسی انتقامی کارروائی ہے، انجمن تاجران
آل پاکستان انجمن تاجران کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے حکام نے رات گئے کارروائی کرتے ہوئے سینٹورس مال کے عملے کو باہر نکال کر عمارت کا ایک حصہ مکمل طور پر سیل کردیا ہے۔
آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ رات کے اندھیرے میں سینٹورس مال سیل کرنا انتقامی کارروائی ہے، سیاسی انتقام لینے کے لیے روزگار بند کر دینا نامناسب طریقہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ مال سیل کرنے کا مشورہ دینے والوں نے وزیراعظم شہباز شریف کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔
آل پاکستان انجمن تاجران کے صدرنے کہا کہ سینٹورس مال سے سیکڑوں تاجروں کا کاروبار وابستہ ہیں، اگر بندش کی گئی تو ہزاروں ملازمین بے روز گار ہو جائیں گے، یہاں سیکڑوں لوگ رہائش پذیر بھی ہیں۔
اجمل بلوچ نے کہا کہ اسلام آباد کی تاجر برادری سینٹورس مال کے تاجروں کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت عمارت کو فوری ڈی سیل کرنے کے احکامات جاری کرے۔
انجمن تاجران کے صدر نے حکومت کو خبردار کیا کہ سینٹورس مال کو ڈی سیل نہ کیا گیا تو جناح ایونیو بند کر دیں گے۔
مال کو سیل کرنا جنگل کا قانون رائج کرنے کے برابر ہے، عمران خان
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ چونکہ سینٹورس مال کے مالک وزیراعظم آباد کشمیر سردار تنویر الیاس ہیں اس لیے مال کو سیل کرنے کا اقدام گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف اور سردار تنویر الیاس کے درمیان ہونے والی تکرار کا نتیجہ ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز (5 دسمبر کو) وزیراعظم شہباز شریف منگلا ڈیم پن بجلی کے یونٹ نمبر 5 اور 6 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہباز شریف کی تقریر ختم ہونے والی تھی، عین اسی وقت سردار تنویر الیاس نے کہا کہ آپ نے آزاد کشمیر کے لیے کون سے اقدام کیے ہیں؟
اس موقع پر شہباز شریف وزیراعظم آزاد کشمیر کو اپنی سیٹ پر بیٹھنے کا کہہ رہے تھے۔
پس منظر سے سردار تنویر الیاس کو شہباز شریف سے شکایت کرتے سنا جاسکتا ہے کہ آپ نے تقریر کے دوران آزاد کشمیر کے لوگوں کی قربانیوں کا ذکر نہیں کیا۔
عینی شاہد کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اگلے 20 سیکنڈز میں اپنی تقریر ختم کردی اور سردار تنویر الیاس سے بات کیے بغیر ہی تقریب سے چلے گئے، تنویر الیاس نے وزیر اعظم کو اپنے خدشات سے آگاہ کرنے کی ایک اور کوشش کی لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔
وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی قربانیوں کا ذکر نہ کرنے پر وزیر اعظم آزادکشمیر کی جانب سے شہباز شریف کی سرزنش پر پی ڈی ایم مافیا کے ذریعے سینٹورس مال کا سیل کیا جانا ظاہر کرتا ہے کہ گزشتہ 8 ماہ سے پاکستان میں جنگل کا قانون رائج ہے۔
عمران خان کے ٹوئٹ کے جواب میں وزیراطلاعات اور پاکستان مسلم (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان، شہباز شریف کو نہ بتائے کہ کشمیر پر کیا کرنا ہے۔
اس کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اسلام آباد کا سینٹورس مال کو سیل کرنا گزشتہ روز شہباز شریف اور سردار تنویر الیاس کے درمیان ہونے والے تکرار کا نتیجہ ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ گزشتہ روز وزیراعظم کی تقریب کے دوران سردار تنویر الیاس نے کشمیر پر پاکستان کے کمزور مؤقف پر احتجاج ریکارڈ کروایا تھا، جس کے بعد منگلہ میں ان کی گاڑی کو روکا گیا اور آج اسلام آباد میں ان کے کاروبار سینٹورس مال کو سیل کر دیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ایسی فاشسٹ اور غیر جمہوری حکومت پاکستان کی تاریخ میں نہیں آئی، اگر صرف احتجاج پر کشمیر کے وزیر اعظم سے ایسی حرکتیں ہوں گی تو مقبوضہ کشمیر کو آپ کیا پیغام دے رہے ہیں؟ اس ملک میں سرمایہ کار کو آپ کیا پیغام دے رہے ہیں؟
خیال رہے کہ 9 اکتوبر کو اسلام آباد میں نجی شاپنگ مال سینٹورس میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس پر دو گھنٹوں بعد قابو پالیا تھا اور عمارت کو سیل کردیا گیا تھا۔
بعد ازاں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا، واقعے کی تحقیقات کے لیے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق پہلے فوڈ کورٹ میں آگ لگی تھی اور پھر چاروں جانب پھیل گئی جس کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے 14 فائر انجن اور ایک ہیلی کاپٹر کی مدد سے 2 گھنٹوں بعد آگ پر قابو پالیا اور عمارت کے اندر موجود تمام لوگوں کو بحفاظت باہر نکالا تھا۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے بتایا تھا کہ کمیٹی آتشزدگی کی وجہ تلاش کرے گی اور عمارت میں فائر فائٹنگ آلات اور الارم کے فعال ہونے کے حوالے سے تحقیقات کرے گی۔
تحقیقاتی کمیٹی اس بات کا بھی جائزہ لے گی کہ انتظامیہ کی جانب سے آتشزدگی سے نمٹنے کے لیے کیا اقدامات کیے گئے تھے۔
(بشکریہ: ڈان نیوز)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسپریم کورٹ: ارشد شریف کی میڈیکل رپورٹ غیر تسلی بخش قرار، آج رات تک مقدمہ درج کرنے کا حکم
Next Article عاصمہ شیرازی کا کالم: باجوہ، فیض اور عمران کی تکون
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

وجاہت مسعود کا کالم : آزادی صحافت ۔۔جب بھٹو لاہور کے اخبارات پر حملہ آور ہوئے

اکتوبر 18, 2026

بلوچستان میں 20 پولیس اہلکار اغوا، قلعہ عبداللہ میں پولیس چوکی مسمار

اکتوبر 17, 2026

ایٹمی پلانٹ اور ٹماٹر کا منشور : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت

اکتوبر 17, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • وجاہت مسعود کا کالم : آزادی صحافت ۔۔جب بھٹو لاہور کے اخبارات پر حملہ آور ہوئے اکتوبر 18, 2026
  • بلوچستان میں 20 پولیس اہلکار اغوا، قلعہ عبداللہ میں پولیس چوکی مسمار اکتوبر 17, 2026
  • ایٹمی پلانٹ اور ٹماٹر کا منشور : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت اکتوبر 17, 2026
  • زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم : زبانوں کی تعداد اور یہ کیسے بنتی ہیں ؟ اکتوبر 17, 2026
  • اگلے تین روز کے لیے پیٹرول چار روپے لیٹر سستا اکتوبر 17, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.