Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » صائمہ نورین بخاری کا تعزیت نامہ : سفید دوپٹہ ( قاضی عابد کی یاد میں )
صائمہ نورین بخاری

صائمہ نورین بخاری کا تعزیت نامہ : سفید دوپٹہ ( قاضی عابد کی یاد میں )

ایڈیٹرفروری 22, 202211 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

نوشابہ عابد ہماری پیاری دوست ۔۔صبح سویرے ۔۔۔سرخ گلابوں اور موتیے کی پھولوں کی تصویریں دعاؤں کے ساتھ بھیجنے والی زندگی سے بھرپور مسکراہٹ چہرے پر سجائے سب سے محبت رکھنے والی پیاری دوست ۔۔۔۔آج بیوہ ہوگئی ۔۔۔۔اس دل دہلا دینے والی خبر نے سب سننے والوں کو غم سے نڈھال کردیا ۔۔۔۔شوخ رنگوں سے بے انتہا پیار کرنے والی سہاگن کی ۔۔۔سرخ چوڑیاں ٹوٹ گئیں ۔۔اتنی محبت کرنے والی بیوی کو کیسے یقین آیا ہوگا کہ اچانک اس کا سرخ دوپٹہ سفید ہوچکا ہے ۔۔۔۔ مجھے معلوم ہے ۔۔۔۔۔یہ سہاگن سے بیوہ ہونے کا وقت بھاری پتھر کی طرح سرکتا ہی نہیں ۔۔شریک سفر کو تنہا چھوڑ کر جانےوالے کے غم سے نڈھال حال میں اس کے بچوں کے مستقبل کا سوال بار بار ذہن و دل کی دنیا کو اتھل پتھل کرتا رہتا ہے ۔
مگر مقدر لکھنے والے کے پاس سب کچھ ہے وہ جتنی غم کی برسات میں آنکھوں کو سلگنے کا ایندھن دیتا ہے اتنا ہی سامان راحت بھی تیار کر رکھتا ہے ۔۔یہ دھواں آگ نہیں بنتا بلکہ صبر جمیل کی صورت تسکین زندگی کا سامان بن جاتا ہے ۔۔۔۔پیاری دوست ۔۔۔مجھے اچھی طرح اندازہ ہے کہ ۔۔۔۔جانے والے نے منوں مٹی اوڑھ کر ابدی روشنی کا سراغ پالیا ہوگا۔۔۔۔مگر اس عارضی دنیا میں اس کے پیاروں کا جینا اس کے بنا دشوار ہوجاتا ہے ۔۔۔موت اس دنیا کی قید سے آذادی تو ہے ۔۔مگر یہ یہی موت ۔۔۔زندہ ذہنوں کے جاگنے اور پرانی یادیں واپس لانے کا نام بھی ہے ۔۔۔سفید رنگ میں لپٹی ہوئی میت ۔۔۔۔دنیا کے سب غموں دکھوں اذیتوں فکروں سے آزاد ہوکر ہمیں یاد کےصحرا میں تنہا چھوڑ جاتی ہے ۔۔۔۔۔اور اس فانی جسم کی جدائی میں ابدی روح تڑپ تڑپ کر روتی رہتی ہے ۔”۔۔۔مائے نی میں کنھوں آکھاں درد وچھوڑے دا حال نی“ ۔۔۔۔۔۔۔۔ آسماں وہی رہتا ہے اور زمین بھی وہی ۔۔۔گردش ماہ وسال بھی وہی ۔۔۔۔بس سفید رنگ میں لپٹی ہوئی یادیں باقی رہ جاتی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مجھے ۔۔وہ وقت یاد آرہا ہے جب ہم پہلی بار ملے تھے ۔۔۔۔سنہری یادیں۔۔۔سفید پرندے بن کر دل دریا میں اتر رہی ہیں ۔۔میری کتاب کی تقریب رونمائی میں میڈم عقیلہ جاوید میڈم فرزانہ کوکب میڈم شازیہ عنبرین سر نسیم شاہد آپا زہرہ سجاد زیدی ماہ رخ حفیظ تابندہ نسرین اور سر سجاد نعیم کے ساتھ سر قاضی عابد کی عمدہ گفتگو کی یادیں ۔یا وہ تقریب جب اردو ناول کانفرنس بہت پیاری مسز صوفیہ خشک اور سر یوسف خشک کے ساتھ ہم نے ہنستے مسکراتے تصویریں بنوا ئیں تھیں ۔۔۔
ایک مرتبہ وہ بھر پور ملاقات جب پیاری دوست فرزانہ کوکب کی کتاب کی تقریب رونمائی میں جب میں نے مقالہ پڑھا تھا ۔۔پھر میری بیٹی ڈاکٹر زروہ ارسلان کی شادی پر آپ نے خوب دوستی نبھائی تھی ۔۔۔میرے ساتھ بیٹی کو دعاؤں میں رخصت کیا تھا ۔قاضی عابد بھائی نے ہمیشہ عزت اور محبت سے یاد رکھا ۔مجھے یونیورسٹی کے سیاسی فتوری معاملات کا کچھ علم نہیں تھا ۔۔کیوں اس زندگی میں مخالفت کی ہواؤں کا سامنا ہر انسان کو کرنا ہوتا ہے مگر میں نے ہمیشہ نوشابہ آپ کو مسکراتے ہوئے پایا ۔۔۔۔۔۔آپ مجھ سے ایک سوال اکثر پوچھا کرتی تھیں کہ ماں باپ کے بعد شوہر کی اچانک جدائی بھی یہ درد کی گھڑی صائمہ آپ نے کیسے ہمت سے کاٹی ۔۔۔۔ تو میرا جواب بھی یہی ہوتا تھا کہ سفید رنگ میں لپٹی ہوئی یادوں کے سہارے یہ وقت کاٹا نہیں جاتا بلکہ خودبخود کٹ جاتا ہے ۔۔۔میں نے جب سفید دوپٹہ اوڑھا تو شاید میری والدہ یا میری ساس جو اس وقت حیات ہوتیں تو شدت غم سے تڑپ کر شاید دم دے دیتیں ۔کہ اتنی جلدی اس نے بزرگی اوڑھ لی ۔۔اچھا ہوا وہ یہ دن دیکھنے سے پہلے جنت مقیم ہوئیں ۔۔۔دوست ۔۔۔۔بیوگی امتحان ہے بہت بڑا امتحان ۔۔گویا ۔۔ایک مسافر کے آگے بہت سی منزلیں ہوں مگر آگے کوئی رستہ بھی نہ ہو ۔۔۔۔ یقین و گماں کی اس دنیا میں کب سدا کس نے رہنا ہے ۔۔غبار رفتگاں بڑھتا جارہا ہے وقت سب سے بڑا مرحم ہے ۔۔اور سفید رنگ بہت طاقت ۔۔حوصلہ ہے امن ہے استقامت ہے اور پاکیزگی بھی ۔۔میری دعا ہے کہ اس سفید رنگ میں جس میں ہوا ہے بادل ہیں اور بادباں ہے ۔۔۔اور جانے والے موت کی کشتی پر سوار سمندر پار اترنے والے ہیں ان کو سکون ابدی نصیب ہو سنا تھا کہ ۔۔۔بھر ا میلہ اس طرح اچانک چھوڑ کر جانے والوں کے جنازے بڑے شاندار ہوتے ہیں ۔۔۔اورچاہنے والوں کی دعائیں زمین و آسمان کے گرد نورانی ہالہ بنالیتی ہیں ۔۔آج سر عابد نے اس طرح جاکر یہ ثابت بھی کردیا ۔۔۔۔نوشابہ آپ اس سفید دوپٹے کے ہالے میں اپنی دعائیں جاری رکھنا ۔۔ہمت و حوصلہ کے ساتھ اس سفید رنگ کے دوپٹے کو اوڑھ کر درد کی دولت سمیٹ کر اپنے بچوں کے لیے جینا ہے ۔۔۔خدا آپ کا آپ کے پیارے بیٹوں کا حامی و ناصر ہو آپ کو صبر جمیل عطا ہو ۔۔۔شعبہ اردو بہاوالدین زکریا یونیورسٹی کے ایک قابل مایہ ناز جناب قاضی عابد استاد محترم کو جنت الفردوس میں مقام خاص عطا ہو اور ان کے شاگردوں دوست احباب کو یہ بھاری صدمہ جھیلنے کی توفیق ملے ۔۔۔۔آمین

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنون لیگ نے دو آپشنز پر کام شروع کر دیا : عمران خان کے خلافت جنوبی پنجاب کے سیاست دان بھی متحرک
Next Article بشریٰ بی بی کے چھوٹے بیٹے سے شراب برآمد : گرفتاری کے بعد رہا کر دیا گیا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم

ستمبر 10, 2026

مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم

ستمبر 9, 2026

پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 9, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.