حمیدہ کشش کی کتاب ”والہانہ عقیدت“ ان کی مذہبی شاعری کا مجموعہ ہے۔ اس میں حمد، نعت، سلام اور مناقب شامل ہیں۔ 112 صفحات پہ مشتمل اس کتاب کا انتساب بزرگان دین کے نام ہے۔ حمیدہ کشش کی اس سے پہلے بھی چھے کتابیں شائع ہوچکی ہیں۔ جن میں غزلوں کے مجموعے، افسانے اور ناول شامل ہیں۔ وہ ایک کہنہ مشق شاعر ہیں اور ان کی ایک کتاب میں تین تین سو اشعار پر مشتمل دو طویل غزلیں بھی شامل ہیں۔ زیر نظر کتاب میں انہوں نے اپنی مناجات میں آج کے دکھوں کو بیان کیا ہے اور برگزیدہ ہستیوں کے ساتھ اپنی عقیدت کا اظہار کیا ہے۔ بلاشبہ یہ ایسی کتاب ہے جو مذہبی شاعری سے محبت رکھنے والوں کو بہت پسند آئے گی۔ 112 صفحات پہ مشتمل اس کتاب کا ہدیہ 400 روپے ہے اور علم و ادب اور تحقیق سے وابستہ طالبعلموں کو ڈاک خرچ سمیت یہ کتاب 350 روپے میں ارسال کی جائے گی۔کتاب حاصل کرنے کے لیے گردوپیش پبلی کیشنز سے اس نمبر پہ رابطہ کیجیے۔
03186780423
اتوار, نومبر 8, 2026
تازہ خبریں:
- 23 بین الاقوامی تنظیموں کا ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ
- زبان خلق : ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم ۔۔ اللسان العربی
- یہ قتلِ عام کون روکے گا ؟ ۔۔ حامد میر کا کالم
- شاعر نما اور ادبی ری سائیکلنگ کا قصہ : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- ٹرمپ کی صدارت، کانگریس کی مزاحمت اور عالمی سیاست کے نئے سوالات : شہزاد عمران خان کا تجزیہ
- الگورتھم کے قیدی ، بے چہرہ ہجوم اور چیئرمین ماؤ : وجاہت مسعود کا کالم
- وفاقی کابینہ نے 10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکہ متعارف کرانے کی منظوری دے دی
- امریکی الیکشن نتائج نے ٹرمپ کو ’ لنگڑی بطخ ‘ بنا دیا : نصرت جاوید کا کالم
- امریکہ میں وسط مدتی انتخابات: ٹرمپ کو تاریخی شکست ، ڈیموکریٹس کا کانگریس کے دونوں ایوانوں پر کنٹرول
- سہیل آفریدی پر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کے الزامات۔۔ پورا سچ سامنے لایا جائے : سید مجاہد علی کا تجزیہ

