Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, ستمبر 14, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ملتان مرا رومان : یادیں (29 ) ۔۔ رضی الدین رضی
سرائیکی وسیب

ملتان مرا رومان : یادیں (29 ) ۔۔ رضی الدین رضی

ایڈیٹراگست 20, 201810 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Bab-e-_Qasim_Multan
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

گرمی سے بچاؤ ، طرزِ تعمیر اور نیلا رنگ

گردوگرما ،گدا وگورستان کے باسیوں نے شہر کی تعمیر میں بھی اس بات کاخیال رکھا کہ شہرکے باسی موسمی اثرات سے محفوظ رہیں۔تعمیرات میں لکڑی کا زیادہ استعمال اس لیے ہوا کہ دریا کے کنارے واقع اس شہر کے باسیوں کو ہردورمیں لکڑی وافر مقدار میں دستیاب تھی۔یوں چوبی بالکنیاں ملتان کے طرز تعمیر کی شناخت بن گئیں۔بیشترعمارتوں میں نیلے رنگ کے شیشوں کااستعمال کیاگیا۔اسی طرح مساجد اور مزارات سمیت بہت سی اہم عمارتوں میں نیلی ٹائل کا استعمال اور کاشی گری دیکھنے میں آتی ہے۔نیلا رنگ ٹھنڈک کااحساس دلاتا ہے اور شدید گرم موسم والے اس شہر کی عمارتوں میں استعمال ہونےوالا یہ نیلارنگ بھی موسم کی حدت سے نبردآزما ہونے کی ایک کوشش ہے۔

آئس کریم والی ہتھ ریہڑی سے ڈیپ فریزر تک

ہمارے بچپن کے ملتان میں درختوں کی اتنی بہتات تھی کہ گرمی کی شدت ہمیں محسوس ہی نہ ہوتی تھی۔ اونچی چھتوں والے ہوادار مکانوں میں ایک آدھ بجلی کا پنکھا گرمی کے مقابلے کے لیے کافی سمجھا جاتا تھا۔ گھڑے اورصراحی کا ٹھنڈا پانی گرمی کی شدت کم کرتا تھا۔ دوپہر کو یا شام ڈھلے شکنجبین تیارکی جاتی تھی۔ آئس کریم اورقلفی گرمی کا خاص تحفہ ہوتی تھی۔ لکڑی کی ہتھ ریہڑی پر آئس کریم والا گلی میں آکرجب مخصوص آوازلگاتا تو سب بچے ماؤں کے روکنے کے باوجود ننگے پاؤں گھروں سے باہر نکلتے اور کاغذ میں لپٹی ہوئی آئس کریم لے کر واپس آجاتے شدید گرمی کے باوجود آئس کریم کی خواہش میں ان کے پاؤں بھی نہیں جلتے تھے۔ کاغذ میں لپٹی ہوئی یہ آئس کریم اب مختلف برانڈزکی آئس کریموں میں تبدیل ہوگئی ہے۔ہتھ ریڑھیوں کی جگہ ڈیپ فریزر اب مختلف دکانوں پرموجود ہیں جن میں آئس کریم محفوظ کی جاتی ہے۔ لیکن یہ ڈیپ فریزرتوبہت بعدمیں آئے

کون آئس کریم کا بسکٹ کون پھینکتا تھا ؟

ہتھ ریڑھی اورقلفیوں کے زمانے کے بعد ملتان میں سب سے پہلے کینٹ کے علاقے میں کون آئس کریم متعارف ہوئی تھی یہ ہمارے سکول کادور تھا۔ ہم نے پہلی بار کون آئس کریم کے ساتھ اس کے بسکٹ کا بھی لطف لیا ، اوربہت سے لوگ توایسے تھے جنہیں ابتداء میں یہ معلوم ہی نہیں تھا کہ جس بسکٹ کو ہاتھ میں تھام کر وہ کون آئس کریم کھارہے ہیں وہ بسکٹ بھی کھانے کی چیز ہے ، وگرنہ تو کئی لوگ آئس کریم کھانے کے بعد اس بسکٹ کو کوئی غیرضروری چیز سمجھ کرپھینک دیتے تھے ۔

برف کے پھٹوں پر دھینگا مشتی

برف شہر کے مختلف علاقوں میں پھٹوں پر فروخت ہوتی تھی جو گھر پہنچتے پہنچتے آدھی رہ جاتی تھی ۔شہرمیں کچھ برف خانے بھی ہوتے تھے جہاں برف پھٹوں کے مقابلے میں ارزاں نرخوں پردستیاب ہوتی تھی لوگ دوردراز علاقوں سے بھی زیادہ برف کے لالچ میں ان کارخانوں تک آتے تھے اور بہت ہجوم میں دھینگا مشتی کے بعد برف حاصل کرتے تھے ، یہ الگ بات کہ شدید گرمی میں ارزاں نرخوں پر برف لے کر جب وہ گھرپہنچتے تھے تومعلوم ہوتاتھاکہ برف اتنی ہی رہ گئی جتنی پھٹے سے ملتی ہے ۔

اسی کی کی بھیس وٹائے یار تیرےملنے نوں

لو صاحب برف پر یاد آیا کہ ہمارے ایک معزز دوست اپنی محبوبہ کی خوشنودی کے لئے ایک بار ناز سینما سے ڈبل پھاٹک تک سر پر برف رکھ کر لائے تھے اور اس دوران ان کا چہرہ مبارک برف محفوظ رکھنے کے لئے استعمال کئے جانے والے برادے ، پسینے اور برف کے پانی کی آمیزش سے مزید خوبصورت ہو گیا تھا ۔ المیہ یہ ہوا کہ جس محبوبہ کے لئے انہوں نے اتنی مشقت جھیلی اس نے وہ برف ان کے رقیب کی مدارت کے لئے منگوائی تھی کہ وہ بھی چلچلاتی دھوپ میں اپنے مشن پر وہاں آیا ہوا تھا ۔

( جاری )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسرائیکی علاقے کےپانچویں اور ڈی جی خان کے دوسرے وزیراعلیٰ کل حلف اٹھائیں گے
Next Article نظام میں اصلاحات اور کرپشن کے خلاف جنگ کروں گا : وزیراعظم کا قوم سے خطاب
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 14, 2026

موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف

ستمبر 14, 2026

ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)

ستمبر 13, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 14, 2026
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف ستمبر 14, 2026
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1) ستمبر 13, 2026
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 13, 2026
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 13, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.