Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » رضی الدین رضی کا کتاب کالم : رزاق شاہد کھلے آسمان سے آٹھویں آسمان تک
ادب

رضی الدین رضی کا کتاب کالم : رزاق شاہد کھلے آسمان سے آٹھویں آسمان تک

ایڈیٹراکتوبر 14, 202416 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
razak shahid
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ہمارے سروں پر سات آسمانوں کا بار کیا کم تھا کہ رزاق شاہد آٹھواں آسمان بھی اٹھا لائے۔ اور یہ وہ آسمان ہے جو ہم پرکبھی عذاب نہیں بھیجتا، ہمارے دکھوں کو کم کرتا اور زخموں پر مرہم رکھتا ہے۔ رزاق شاہد کے ساتھ میری ایک یا دو مختصر ملاقاتیں ہیں لیکن ان ملاقاتوں کے نقش اتنے گہرے ہیں کہ میں انہیں ہمیشہ اپنے دل کے قریب سمجھتا ہوں۔ خوبصورتی ان کی تحریروں کی یہ ہے کہ ان میں شعریت بھی ہے اور وہ حسن بھی جو کسی نثر پارے کو بلندی عطا کرتا ہے۔رزاق شاہد فاضل پور میں رہتے ہیں ،شعبہ تعلیم سے وابستہ رہے۔ دوبرس قبل جب سرداروں نے اپنی زمینیں بچانے کے لیے مختلف بندباندھے اورسندھو سائیں کے راستے میں رکاوٹ بنے تودریا نے فاضل پور اوراس کے نواحی علاقوں کی جانب راستہ بنالیا۔رزاق شاہد اوربہت سے لوگوں کی طرح کھلے آسمان تلے آگئے ،ایک مرتبہ پھر اپنے آپ کو مجتمع کیا اوراب آٹھواں آسمان ہمارے سامنے لے آئے۔
”آٹھواں آسمان “ کئی کتابوں کی ایک کتاب ہے۔ رزاق شاہد نے اپنے نالوں کو پابند نے نہیں کیا۔ یہ دل سے نکلتی بے ساختہ آوازیں ہیں جو کسی دوست کے لئے ہوں تو دعا اور کسی ظالم کے بارے میں ہوں تو آہ بن جاتی ہیں۔ یہ بیک وقت خاکے بھی ہیں ، سفر نامے بھی اور افسانے بھی۔ رزاق شاہد کی ان تحریروں کی نذیر لغاری ،شکیل پتافی ، طارق اسماعیل احمدانی ، ڈاکٹر عباس برمانی اور سعدیہ شکیل پذیرائی کر چکے ہیں۔یہ کتاب گزشتہ کئی روز سے میرے زیر مطالعہ تھی اورمیں اس کے ایک ایک جملے کوکئی کئی مرتبہ پڑھ کر لطف اندوز ہوتارہا۔رزاق شاہد نے ترقی پسندی کاکبھی دعویٰ نہیں کیا لیکن حقیقت میں ایسے ہی لوگ صحیح معنوں میں ترقی پسند ہیں ۔یہ وہ لوگ ہیں جو بلند آوازمیں سوچتے ہیں اوراپنی ترقی پسندی کونام نہاد ترقی پسندوں کی طر ح اپنے مقاصد کے لیے استعمال نہیں کرتے ۔رزاق شاہد شعبہ تعلیم سے تو وابستہ رہے لیکن ہم ان پر ماہر تعلیم ہونے کی تہمت بھی نہیں لگاسکتے ،وہ ایک سچے اورکھرے ترقی پسند ہیں ۔انہوں نے سیاست کوعقیدہ نہیں بنایا ،قربانیواں دینے والوں کی قربانیوں کااعتراف کیا لیکن ان کی غلطیوں پر بھی خاموش نہیں رہے ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہم اپنے ہیروز کو غلطیوں سے بالاترسمجھتے ہیں اوران کی غلطیوں کاجابچا ،بلاوجہ دفاع کرتے بھی دکھائی دیتے ہیں ۔ چار سو صفحات پر مشتمل اس کتاب سے صرف چند اقتباسات آپ کی نذر کرتا ہوں ورنہ ہر صفحہ ایسے تخلیقی جملوں سے سجا ہوا ہے کہ ان میں سے انتخاب کرنا بھی کوئی آسان نہیں۔ لیجئے رزاق شاہد کے جملوں کا لطف اٹھائیے

pic book
۔۔کرنال سے آنے والے نے نئے ملک میں عقیدے کا کیکٹس لگایا تو دادا یہاں سے چلا گیا کہ اب یہاں انسان نہیں رہ سکے گا۔لیکن اس کے بھائیوں کو ترانوں کانشہ تھا”وہ رک گئے ۔پھر جب دریابکے تووہ بھی چلے گئے کہ اب یہ کوفہ ہے اورکربل بپا ہونے والی ہے ۔
۔۔ پھر سننے میں آیا کہ پارلیمانوں میں عوامی عقیدوں کی تقسیم ہو رہی ہے تو بوڑھا دادا بولا اب یہ لٹکے گا۔ اور وہی ہوا۔
۔۔گڑھی کی بیٹی نے جب حلف اٹھایا،یہیں یہ مکان بنوایا اورپہلی بیٹی کی پیدائش پرجشن منایا ۔۔۔لیکن یہ خوشیاں عارضی ٹھیر ی مغربی سرحد پربچھی بارودی سرنگ اسے اڑا لے گئی ۔
۔۔ جسے بھاگنے کا کرایہ ملتا جائے گا وہ بھاگتا رہے گا ۔
۔۔ آپ تو ایک چرچ نہیں بچا سکتے ملک کیسے بچائیں گے ؟
۔۔بندے کا ڈسا نہ ہو صاحب ، سانپ کے ڈسے کوتو ہم مرنے نہیں دیتے ۔
۔۔ کیا تو ماما قدیر کا بیٹا لا سکتا ہے ؟ زرینہ بلوچ کا والد ڈھونڈ سکتا ہے ؟ تو کچھ بھی نہیں کر سکتا ۔
۔۔ سیلز گرل نے کہا مجھے بارہ گھنٹے ڈیوٹی کے چودہ ہزار ملتے ہیں اور بھکارن ماں بیٹی مجھ سے دو چار ہزار زیادہ کماتی ہیں۔ گالیاں وہ بھی سنتی ہیں اور میں بھی۔ کاش میں بھی ان کی طرح کما سکتی۔
۔۔ لیکن یہ جو آہستہ آہستہ مارے جا رہے ہیں ان کے لیے تو کوئی کمیشن نہیں بنتا ، کوئی مارچ نہیں کرتا۔
۔۔جسم فروش چکلوں کے طوائفیں تو آبادی کے تناسب سے بڑھتی رہیں گی البتہ قلم اورزبان فروش طوائفوں کی تعداد ہاﺅسنگ کالونیوں کی طرح بڑھے گی ،خودکشیاں توان گنت ۔۔بیماریوں کے بڑھنے سے ادویات کادھندہ سب سے عروج پرہوگا۔
۔۔درباروں ،مزاروں پر اب رقص ودھمال کی بجائے اپنے دکھوں پہ ماتم ہوگا ۔
۔۔غریب کاگھر جلاکر ،مندر اورگرجاگراکر عوامی غصے کی ہوا نکالی جاتی رہے گی ۔
۔۔جب سوئی میں گیس دریافت ہوئی تھی تو خوشحالی کی باتیں سننے کو ملی تھیں آج سوئی گیس سے بلوچستان جل رہاہے اوریاد رکھنا کل تھر کے کوئلے کی کالک تھر کے چہرے پہ مل دی جائے گی ۔
۔۔وردی کی قید میں محصور ذہنوں کو ہرمعقول بات بکواس ہی لگتی ہے ۔
۔۔ہمارے ایک مٹھی تنکے جلانے سے آلودگی ہے اورتیرے ملک میں چلنے والی کروڑوں گاڑیوں کے دھوئیں سے پھول برستے ہیں کیا؟
۔۔یہ پاگل نہیں نارمل انسان ہے عقل وفہم مساوات اوربرابری کی بات کرتاہے ۔اچھا ایسا ہے تواسے کسی پولیس مقابلے میں آڑادو،ملعون سے جان چھوٹ جائے گی ۔
´ ´۔۔اگلے روز وہ اسمبلی کے اجلاس میں دھاڑا خداکاشکر کرو آئے حزب اختلاف والوں میری فورس کے پاس گولیاں ختم ہوگئی تھیں ورنہ ایک بھی خدائی خدمت گار بچ کرناجاتا۔
۔۔کربلا میں پیاسے انسان مارنے والوں کی نسلیں بھلاپیاسے پرندوں کو زندہ کیسے جانے دیں گی ۔
۔۔مکان کی دیوار گری توباپ بولا سبھی لوگ جلدی سے مندر میں پناہ لے لو ،کومل بولی سیلاب مندر کو گرانے کے بعد ہمارے گھر میں داخل ہواہے ،پتا جی مندر کاآسراچھوڑ دیں ۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنصرت جاوید کا کالم : ایس سی او اجلاس اور پی ٹی آئی کے ’سرخ جھنڈے‘
Next Article پاکستان اپنی اصلاحات اور ترقیاتی کاوشوں کیلیے پُرعزم ہے، چینی وزیراعظم، پاکستان آمد
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا

ستمبر 10, 2026

پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

ستمبر 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.