کراچی : پاکستان شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ کر سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ وہ اپنے فاؤنڈیشن کی مدد سے پاکستان کے ہر شہر کو تعلیم یافتہ بنانا چاہتی ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر زیادہ متحرک رہنے والی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی تصویر شیئر کی ہے جو اُن کو پیش آنے والے حادثے کے بعد کی ہے۔
رابی پیرزادہ نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’انشاءاللّہ!میرا اگلا قدم کراچی ہے، مجھے پاکستان کا ہر شہر تعلیم یافتہ بنانا ہے۔‘اُنہوں نے لکھا کہ ‘مجھے خواتین کو رزق اور بچوں کو علم دینا ہے لہٰذا جو لوگ ہمارے ساتھ ہیں وہ پاکستان کے ساتھ ہیں۔‘سابقہ گلوکارہ نے مزید لکھا کہ ’مجھے آپ سے صرف دعائیں اور مثبت سوچ چاہیے۔‘اپنے اگلے ٹوئٹ میں رابی پیرزادہ نے لکھا کہ ’دو روز قبل کراچی میں مجھے ایک حادثہ پیش آیا تھا لیکن الحمداللّہ! میں اب بالکل ٹھیک ہوں۔‘رابی پیرزادہ نے مزید لکھا کہ ’مجھے یہ درد محسوس نہیں ہوتا کیونکہ یہ دُنیا بہت ظالم ہے۔‘واضح رہے کہ رابی پیرزادہ نے سال 2019 میں شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گُزارنے کا فیصلہ کیا۔
رابی پیرزادہ نے شوبز چھوڑنے کے بعد مصوری کو اپنا ذریعۂ معاش بنالیا ہے، اس کے علاوہ وہ فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی نظر آتی ہیں۔
( بشکریہ : روزنامہ جنگ )
جمعرات, ستمبر 10, 2026
تازہ خبریں:
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
- صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی

