ملتان:معروف سیاسی رہنما ،سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹواورسابق صدر فاروق لغاری کے قریبی ساتھی ،کالم نگار ،تجزیہ نگار اورسابق ڈائریکٹرجنرل تعلقات عامہ ایوان صدر قسورسعید مرزاکی حالت تشویشناک ہوگئی ۔قسورسعید مرزاگزشتہ 15روز سے صاحب فراش ہیں ،11اگست کو لقوے کے بعد ان کی طبیعت بگڑگئی تھی ۔قسورمرزاگزشتہ ہفتے شجاع آباد تھے ،طبیعت خراب ہونے پرانہیں لاہورمنتقل کردیاگیاتھا۔
ان کے بیٹے مرزامحمد بیگ نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ وہ لقوے کے بعد شدید ذہنی دباؤ کاشکارتھے ان کی نظربھی بری طرح متاثرہوئی تھی اوراسی دباؤکے نتیجے میں انہیں برین ہیمرج ہوگیا۔قسورمرزانیشنل ہسپتال ڈیفنس لاہور میں زیرعلاج ہیں ان کاآدھادھڑمفلوج ہوچکاہے ،چالیس فیصددماغ کام نہیں کررہااورڈاکٹروںنے اگلے چوبیس گھنٹے ان کی زندگی کے لئے اہم قراردیئے ہیں ۔
جمعرات, ستمبر 10, 2026
تازہ خبریں:
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا

