Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, ستمبر 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
  • ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
  • پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
  • مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم
  • کوہاٹ دھماکہ : شہداء کی تعداد 21 ہو گئی : 100 سے زیادہ زخمی
  • اسامہ بن لادن کی تعریف پر طاہر اشرفی سے برطانوی اعزاز ایک ہفتے بعد واپس لے لیا گیا
  • کوہاٹ: پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، 16 افراد شہید، درجنوں زخمی
  • مکہ پر حملہ ۔۔ پاکستان کو سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا پڑے گا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ رہائی کے بعد دوسرے مقدمے میں گرفتار
  • ماہرہ خان اور قوم کو مبارک ہو : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » کورونا لاک ڈاؤن: تفریح یا مصیبت کا دیباچہ ؟صدائے عدل/قیصرعباس صابر
قیصر عباس صابر

کورونا لاک ڈاؤن: تفریح یا مصیبت کا دیباچہ ؟صدائے عدل/قیصرعباس صابر

ایڈیٹرمارچ 28, 20202 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بات مذاق مذاق میں سنجیدہ ہو چکی، چھٹیوں کی بہتات نے انتشار زدہ ماحول سے نکالا تو بات عقل کو لگی کہ جسے صرف سازش یا فنڈز لینے کا عالمی بہانہ تصور کیا جارہا تھا ، جسے قرض معافی کےلئے رچایا جانے والا ڈرامہ کہا جا رہا تھا وہ واقعی موت کی دستک ہے اور بات فیصل آباد ،لاہور اور خانیوال تک آ پہنچی ہے۔گھروں میں پڑا راشن ختم ہوا تو آٹے کےلئے لگی قطاریں نظر آئیں۔
کچھ نیم حکیم نسخے بتانے میں مصروف ہیں اور کہیں پیروں نے کورونا تعویز تیار کر لئے ہیں مگر گاہک خوف زدہ ہو کر گھروں میں بند ہیں لہذا گلشن کا کاروبا چلتا نظر نہیں آتا۔ہر طرف موت کی آخری ہچکیوں کی صدائیں ہیں۔ہر طبقہ برابری کی سطح پر خائف ہے۔دعاؤں کے قبولیت کے سب یونٹ لمبی چھٹی پر جا چکے ہیں ۔ہم نے دیکھا ہے کہ شہر کیسے سائیں سائیں کرتے ہیں اور یہ بھی دیکھ لیا کہ وہ اذانیں کیسی ہوتی ہیں جو نماز کے لئے نہیں صرف رد بلا کےلئے ہوتی ہیں۔ہم نے کفالت کی ذمہ داری میں ناکام ہوتے خاندانوں کے سربراہوں کی آنکھوں میں شکست بھی پڑھ لی اور بچوں کے معصوم سوالوں سے لاجواب ہوچکی ماؤ ں کی بے بسی بھی دیکھ لی۔
روزانہ کی بنیاد پر منڈی سے فروٹ کی ریڑھی بھر کرشام کو بچوں کی روزی گھر لے جانے والا اب آسمانوں کی تہہ در تہہ پرتوں پر طلب گار نگاہیں ڈال کر اپنی آنکھوں سے موتی نچھاور کرتا ہے اور آئیندہ صبح کی روشن امید لئے جاگتے رات بسر کرتا ہے۔عمر بھر سفید پوشی کا بھرم برقرار رکھنے والوں کا پیمانہ بھی لبریز ہوچکا کہ مجبوری میں تو حرام بھی حلال ہوتا ہے والا فلسفہ اب قابل عمل ہوچکا ہے۔
ہم نے دیکھا ہے کہ پیٹ کا دوزخ بھی غیر معمولی حالات میں بھوک پر سمجھوتا کرنا سیکھ رہا ہے۔ہر سمت ایک ہو کا عالم ہےاور اس درجہ خوف کے سائے مسلط ہیں کہ خود سے بھی ڈر لگتا ہے۔جنگ میں بھی شائد تالا بندی کا یہ ماحول نہ رہا ہو جو اب ہے کہ بات موت کی نہیں بے چار گی اور لارچارگی کی ہے جب مرنے والے کے منہ میں ایک گھونٹ پانی ڈالنے والا کوئی نہ ہو اور بعد از مرگ کوئی اپنا اس کی تدفین میں شامل نہ ہو، ایسی موت سے خوف آتا ہے جس کی کوئی مسیحائی بھی نہ کرسکے اور جو کرنا چاہے اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال کر کرے۔
سڑکیں تجاوزات سے خالی ہیں تو میدان لگنے لگی ہیں،انسانی سمندر نظر آنے والے بازار اب زمانہ قدیم کے وہ قلعے لگتے ہیں جن پر آسیب کا سایہ ہو اور کوئی دیو وہاں کے آدم زاد نگل گیا ہو۔لاک ڈاؤن کے بغیر کوئی چارہ بھی نہ تھا کہ کبوتر بلی کو اپنے سر پر دیکھ کر جب آنکھیں بند کرتا ہے تو ایک لمحہ کےلئے سہی موت ٹل تو جاتی ہے۔
دفاتر میں ان فائلوں پر گرد جمتی جارہی ہے جن کےلئے صاحب کو لاکھوں روپے بطور ٹپ بھی مل چکے تھے،وبا کے دنوں میں عذاب سے بچنے کےلئے رشوت کا نام ٹپ ہی لیا جانا چاہئیے ۔کتنے عدالتی آرڈر عملدرآمد کے منتظر ہیں مگر کہیں سے توہین عدالت کی کارروائی نہیں کی جارہی،ترقیاتی منصوبے ادھورے ہو کر بھی پورے سمجھے جارہے ہیں۔یہ لاک ڈاؤن جسے آغاز میں تفریح کا سبب سمجھا جارہا تھا اب مصیبت کا دیباچہ لکھتے نظر آتا ہے۔
ابھی لاک ڈاؤن کا پہلا ہفتہ اپنی تلخ تکمیل کو پہنچنے والا ہے اور بھوک گلی کوچوں میں رقص کرتی نظر آتی ہے کیونکہ ہم کسی بحران،قحط،وبا اور مصیبت کے لئے تیار ہی نہیں تھے ہم ہر بلا کو دو رکعت نوافل کی ادائیگی اور بابا جی کی درگاہ پر حاضری سے ٹالتے تھے اب پہلی بار ایسی وبا ہمارے مقابل تھی جس کا کوئی دین مذہب اور پیر مرشد نہ تھا اس لئے کاٹ پلٹ کے سب داؤ ناکام جارہے تھے۔
لاک ڈاؤن کا پہلا ہفتہ ہمارے اعصاب اور عقیدے بھسم کرتا نظر آرہا تھا کہ پہلے تو دریاؤں کی طغیانی،زلزلے،آندھیاں اور بارشوں کی شدت ہم تعویزوں سے قابو کرتے تھے ۔ اب کیا کریں ؟

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

لاک ڈاؤن کورونا وائرس
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleڈیرہ غازی خان : ہاسٹل میں مقیم دو ڈاکٹر کوروناکا شکار ، ساتھیوں میں خوف و ہراس
Next Article 26 رنز پر آل آؤٹ، کیویز کے ریکارڈ کی 65ویں سالگرہ ۔۔عمران عثمانی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاکستان میں کورونا پھر اسپیڈ پکڑنے لگا، مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے تجاوز

نومبر 11, 2025

گرین لاک ڈاؤن، کاروباری طبقہ اور دیہاڑی دار : عمران علی خان کا کالم

نومبر 20, 2024

ایم ایل ون منصوبے میں تاخیر، لاگت دگنی سے بھی زیادہ ہوگئی

جون 14, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی ستمبر 20, 2026
  • ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم ستمبر 20, 2026
  • پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم ستمبر 19, 2026
  • مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم ستمبر 18, 2026
  • کوہاٹ دھماکہ : شہداء کی تعداد 21 ہو گئی : 100 سے زیادہ زخمی ستمبر 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.