اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما رؤف حسن کو دل کی تکلیف کے باعث پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
منگل کو ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آباد نے رؤف حسن کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم جاری کیا۔ذرائع کے مطابق رؤف حسن کو حراست کے دوران دل کی تکلیف ہوئی جس کے بعد انہیں پمز اسپتال منتقل کیا گیا۔
رؤف حسن کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ پمز کے شعبہ امراض دل میں رؤف حسن کے مختلف ٹیسٹ جاری ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما کو ایف آئی اے اور پولیس کے اہلکار پمز لائے ہیں۔واضح رہے کہ پیکا ایکٹ کےتحت خصوصی عدالت نے رؤف حسن کا طبی معائنہ کرانے کا حکم دیا تھا۔
(بشکریہ:جیونیوز)
پیر, نومبر 23, 2026
تازہ خبریں:
- مہنگی بخشش کا طریقہ اور بونہافر کی کہانی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- حسین نقی : آزادی صحافت اور انسانی حقوق کی توانا آواز خاموش ہو گئی
- پاکستان میں نظام کیسے ’ری سیٹ‘ ہوسکتا ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- ’ری سیٹ‘ کی بھول بھلیوں میں الجھائی گئی پاکستانی قوم : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- بلاول صاحب ! آئین کمزور کرکے پارلیمنٹ مضبوط کیسے ہوگی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- نقشے سے باہر کا آدمی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- نئے صوبے اور سندھ اسمبلی کا احترام : نصرت جاوید کا کالم
- عمران خان کا ججوں کے نام خط اور حکومت کی سنگ دلی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- پہاڑی پر مقیم معمر خاتون کا شہر منتقل ہونے سے انکار : بچوں نے 430 سیڑھیاں تعمیر کر دیں
- سالک کا کون مالک؟ سہیل وڑائچ کا کالم

