اسلام آباد:پی آئی اے کا ائیر بس طیارہ اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر حادثے کا شکار ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق پش بیک کے دوران طیارے اور ٹگ ماسٹر کو جوڑنے والی کنیکٹنگ راڈ ٹوٹ گئی جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ کنیکٹنگ راڈ ٹوٹنے سے طیارے کے نوز وہیل کو شدید نقصان پہنچا، حادثے کے بعد پی آئی اے کا ائیربس طیارہ گراؤنڈ کر دیا گیا۔
ائیر لائن ذرائع کے مطابق حادثے کی وجہ سے اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والی پرواز بھی تاخیر کا شکار ہوئی۔
اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔
(بشکریہ: جیونیوز)
بدھ, اکتوبر 21, 2026
تازہ خبریں:
- ملتان : یتیم بچےکو کارسےکچلنے والا ملزم تو قیر مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
- لنگوئسٹک سروے آف انڈیا کا ایک طائرانہ جائزہ اور لہندا پنجابی تنازعہ : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
- محترم عرفان صدیقی کی یاد میں : وجاہت مسعود کا کالم
- جمہوریت کے ساتھ کھلواڑ میں سب ہم پیالہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- خضدار سے نامعلوم مسلح افراد نے مزدوروں سمیت 18 افراد کو اغوا کرلیا
- لسانیات علم ہے عقیدہ نہیں : سر جارج ابراہم گریئرسن کی خدمات ۔۔ ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
- وجاہت مسعود کا کالم : آزادی صحافت ۔۔جب بھٹو لاہور کے اخبارات پر حملہ آور ہوئے
- بلوچستان میں 20 پولیس اہلکار اغوا، قلعہ عبداللہ میں پولیس چوکی مسمار
- ایٹمی پلانٹ اور ٹماٹر کا منشور : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم : زبانوں کی تعداد اور یہ کیسے بنتی ہیں ؟

