لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف ) کے ملازمین 6 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔
ذرائع کے مطابق لاہور ہیڈ کوارٹر کے ملازمین کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جس کے بعد ملازمین نے جلد واجبات ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
پی ایچ ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ بیمار ملازمین کے پاس علاج معالجے تک کے پیسے نہیں, پی ایچ ایف کا ملازم حال ہی میں دل کے عارضے میں مبتلا ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں کے واجبات کا معاملہ بھی التوا کا شکار ہے، کپتان عماد شکیل بٹ نے اولمپکس کوالیفائنگ راؤنڈ میں شرکت کے بعد ڈیلیز کی ادائیگی کا مطالبہ کیا، پی ایچ ایف کو حکومت کی جانب سے فنڈز ریلیز نہیں ہوئے، فنڈز کے لیے اسائنمنٹ اکاؤنٹ بھی کھولا جانا ہے۔
پی ایچ ایف ذرائع کاکہنا ہے کہ موجود دور میں ایک ماہ کی تنخواہ کے بقایا جات ہیں، باقی لگ بھگ 5 ماہ کے بقایا جات پچھلے دور کے ہیں، موجودہ انتظامیہ کے ذمہ تقریباً 8 کروڑ روپے کی ادائیگیاں باقی ہیں۔
ذرائع کے مطابق موجودہ انتظامیہ نے 8 کروڑ روپے کی ادائیگیاں کرنا ہیں، موجودہ انتظامیہ نے دسمبر کے آخری ہفتے میں فیڈریشن کے اکاؤنٹس بند کردیے تھے جس کی وجہ سے اب اسائنمنٹ اکاؤنٹ کھولنا ضروری ہے۔
(بشکریہ: جیونیوز)
جمعرات, ستمبر 10, 2026
تازہ خبریں:
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
- صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
- پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

