پنجاب کی نگران حکومت نے مفت آٹا اسکیم کے آڈٹ کرانے کا اعلان کردیا۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھاکہ آڈٹ کا فیصلہ ن لیگ کے بعض رہنماؤں کے اسکیم پرالزامات اور پروپیگنڈے کے بعد کیا۔
انہوں نے کہاکہ مفت آٹا اسکیم کی شفافیت پرانگلی اُٹھی اس لیے آڈٹ کراناضروری ہے، اسکیم کا آڈٹ قومی اور بین الاقوامی نجی آڈٹ فرم سے کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
محسن نقوی کا کہنا تھاکہ چیئرمین نیب کوبھی درخواست بھیجی ہےکہ پروگرام کی جانچ پڑتال کریں، آڈٹ میں کوئی بےضابطگی پائی گی تو قانون اپنا راستہ خود اپنائے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے الزام لگایا تھا کہ حکومت کی مفت آٹا اسکیم میں 20 ارب روپے سے زائد کی چوری ہوئی ہے۔
(بشکریہ: جیو نیوز)
پیر, ستمبر 21, 2026
تازہ خبریں:
- دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
- الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
- اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
- ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
- پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
- مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم
- کوہاٹ دھماکہ : شہداء کی تعداد 21 ہو گئی : 100 سے زیادہ زخمی
- اسامہ بن لادن کی تعریف پر طاہر اشرفی سے برطانوی اعزاز ایک ہفتے بعد واپس لے لیا گیا
- کوہاٹ: پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، 16 افراد شہید، درجنوں زخمی
- مکہ پر حملہ ۔۔ پاکستان کو سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا پڑے گا : سید مجاہد علی کا تجزیہ

