Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ
اہم خبریں

پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

ایڈیٹرجولائی 2, 20232 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد:پاکستان نے 308 بھارتی قیدیوں کی فہرست ہفتہ کو بھارت کے ہائی کمیشن کے حوالے کردی، جس کے مطابق 266 ماہی گیر اور 42 دیگر شہری پاکستانی جیلوں میں بند ہیں۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ساتھ بھارتی جیلوں میں قید 417 پاکستانی قیدیوں کی فہرست بھی شیئر کی، جن میں 74 ماہی گیر اور 343 دیگر شہری شامل ہیں۔
پاکستان اور بھارت نے دوطرفہ معاہدے کے تحت ایک دوسرے کی تحویل میں موجود شہریوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا۔
اس ضمن میں دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’بھارت کی حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ان تمام پاکستانی شہری قیدیوں اور ماہی گیروں کو رہا کرے اور وطن واپس بھیجے جنہوں نے اپنی متعلقہ سزا پوری کر لی ہے اور ان کی قومی حیثیت کی تصدیق ہو چکی ہے۔‘
پاکستان اور بھارت ہر سال یکم جنوری اور یکم جولائی کو ایک دوسرے کی تحویل میں قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کرتے ہیں، یہ تبادلہ قونصلر رسائی کے معاہدے کے تحت ہوتا ہے جس پر 21 مئی 2008 کو دستخط ہوئے تھے۔
رواں سال جنوری میں پاکستان میں بھارتی قیدیوں کی تعداد 705 تھی جو اب کم ہو کر 308 رہ گئی ہے جبکہ بھارتی جیلوں میں بند پاکستانی قیدیوں کی تعداد میں سال کے اوائل سے زیادہ تبدیلی نہیں آئی اور 434 سے معمولی کم ہو کر 417 ہوگئی ہے۔
198 بھارتی قیدیوں کو رہا کرنے کے تقریباً تین ہفتوں بعد پاکستان نے مزید 200 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر کے واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کر دیا تھا۔
پاکستان سے مئی اور جون میں 400 بھارتی قیدیوں کی رہائی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے بھارتی ریاست گوا کے دورے کے بعد ہوئی، جہاں انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل میں شرکت کی اور 5 مئی کو دوطرفہ ملاقاتیں کیں۔
پاکستان نے اپنی جیلوں میں قید 600 بھارتی ماہی گیروں کو اس وقت رہا کرنے کا فیصلہ کیا جب بلاول بھٹو زرداری بھارت جانے کا ارادہ کر رہے تھے۔
بہت سے لوگوں کو ان کے دورے کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کی امید تھی، تاہم یہ دورہ بھارتی وزیر خارجہ کی بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان کے خلاف برہمی کے ساتھ ختم ہوا۔
تاہم پاکستان نے پھر بھی 198 ماہی گیروں کی پہلی کھیپ کو جذبہ خیر سگالی کے طور پر 11 مئی کو رہا کیا جس کے بعد 200 ماہی گیروں کی دوسری کھیپ کو 2 جون کو رہا کیا گیا تھا اور مزید 200 ماہی گیروں کی تیسری کھیپ کو رواں ہفتے رہا کیے جانے کا امکان ہے۔
(بشکریہ:ڈان نیوز)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

پاکستان اور بھارت
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleالیکشن کمیشن کی سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت
Next Article آئی ایم ایف معاہدے کے بعد کاروباری برادری کو سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کی امید
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاکستان اور بھارت کے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزرز کے درمیان رابطہ ہوا ہے: اسحاق ڈار کی تصدیق

مئی 8, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت ستمبر 8, 2026
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.