Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, نومبر 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ریاض کی سب سے بلند عمارت پر حوثیوں کا حملہ : 11 افراد زخمی
  • ریاستی حصار میں ہوں، مجھے لاہور میں وکلا سے خطاب کرنے نہیں دیا گیا: مولانا فضل الرحمان
  • مہنگی بخشش کا طریقہ اور بونہافر کی کہانی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • حسین نقی : آزادی صحافت اور انسانی حقوق کی توانا آواز خاموش ہو گئی
  • پاکستان میں نظام کیسے ’ری سیٹ‘ ہوسکتا ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ’ری سیٹ‘ کی بھول بھلیوں میں الجھائی گئی پاکستانی قوم : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلاول صاحب ! آئین کمزور کرکے پارلیمنٹ مضبوط کیسے ہوگی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نقشے سے باہر کا آدمی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • نئے صوبے اور سندھ اسمبلی کا احترام : نصرت جاوید کا کالم
  • عمران خان کا ججوں کے نام خط اور حکومت کی سنگ دلی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » نصرت جاویدکا تجزیہ:پرویز الٰہی کے گھر چھاپہ کے پیچھے کہانیاں
تجزیے

نصرت جاویدکا تجزیہ:پرویز الٰہی کے گھر چھاپہ کے پیچھے کہانیاں

ایڈیٹرمئی 1, 20231 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

چودھری ظہور الٰہی کے تعمیر کئے لاہور والے گھر میں جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب پنجاب کے محکمہ اینٹی کرپشن والوں نے چھاپہ مارا۔ مقصد اس چھاپے کا پرویز الٰہی کی گرفتاری تھی جو ظہور الٰہی مرحوم کے بھتیجے اور داماد ہیں۔ کئی برسوں تک وہ مرحوم کے صاحبزادے چودھری شجاعت حسین کے ساتھ مل کر ”گجرات کے چودھریوں“ کی متعارف کردہ روایات کے مشترکہ امین اور علامت رہے ہیں۔ لاہور کے بے تحاشہ سیاسی کارکنوں اور صحافیوں کے لئے وہ گھر جہاں چھاپہ مارا گیا فیاض اور پرخلوص مہمان دار ”ڈیرے“ کی شناخت رکھتا ہے۔ ٹی وی سکرینوں پر اس گھر پر پولیس کی ”رکاوٹ شکن“ گاڑیوں سے حملے نے جی اداس کردیا۔
کالج کے وہ ایام یاد آنا شروع ہوگئے جب کسی خوش گوار دن لاہور کے ریگل چوک پر کھڑے عوامی شاعر حبیب جالب مجھے دیکھ کر فرمائش کرتے کہ میں انہیں موٹرسائیکل پر بٹھاکر ”میرے بورژوادوست“ کے پاس لے جاؤں۔”اس امیر آدمی سے کچھ رقم چھین کر آج کی شام اچھے انداز میں گزارنے کو جی مچل رہا ہے“۔ جالب صاحب کی چاکری میں موٹرسائیکل چلاتے ہوئے میں اس سوچ میں گم رہتا کہ ان جیسا منہ پھٹ خوددار شخص اپنے ”بورژوا دوست“ کی خاطر داری کو معیوب تصور کیوںنہیں کرتا۔ روایت شکن اور ضدی انا پرست حبیب جالب کی ظہور الٰہی سے بے تکلف دوستی کا تشفی بخش جواز میں کبھی ڈھونڈ نہیں پایا۔
بہرحال بے شمار افراد کے لئے عافیت فراہم کرنے والے اس ”ڈیرے“ پر ریڈہوئی ہے۔پرویز الٰہی اس کی وجہ سے گرفتار نہیں ہوئے۔ غالباََ ”حفاظتی ضمانت“ کے حصول کے لئے ہاتھ پاؤں ماررہے ہوں گے۔ ان کی گرفتاری کی خاطر ہوئے چھاپے کی بدولت ٹی وی سکرینوں پر جو مناظر چلے ہیں انہوں نے لیکن مجھ جیسے کمزور دل کو پریشان کردیا۔مجھے اس امر سے کوئی غرض نہیں کہ پرویز ا لٰہی گرفتاری کے حقدار ہیں یا نہیں۔پنجاب کے محکمہ اینٹی کرپشن کے پاس اگر ان کے خلاف مقدمہ چلانے کا ٹھوس مواد موجود ہے تو پرویز الٰہی کو گرفتار ہونا چاہیے۔طاقت ور اور قانونی نکات کے حیران کن ماہر وکلاءکی مدد سے چودھری خاندان کو عدالتوں سے ”ریلیف“ حاصل کرنے کے سوڈھنگ آتے ہیں۔اس تناظر کو ذہن میں رکھتے ہوئے حیران ہوں کہ چودھری صاحب گرفتاری سے بچنا کیوں چاہ رہے ہیں۔وہ گرفتار ہوجاتے تو ان کے خاندان کے مابین درآئی پھوٹ خلق خدا کے روبرو ایسے وحشیانہ انداز میں بے نقاب نہ ہوتی۔ خاندان کا بھرم رکھنے کو چودھری صاحب کو چھاپے کے دوران ہی ”رضاکارانہ“ طورپر گرفتار ہوجانا چاہیے تھا۔
خاندانی بھرم اندھی نفرت وعقیدت کے تباہ کن موسم میں مگر اب لوگوں کا درد سر نہیں رہا۔معاشرتی اقدار کے خاتمے پر کف افسوس ملنے کے بجائے سازشی کہانیوں سے جی بہلانے کی کوشش ہوتی ہے۔ اس تناظر ہی میں لہٰذا دعویٰ یہ ہورہا ہے کہ ”ریاست کے اندر ریاست“ کے چند طاقت ور افراد نے مذکورہ چھاپے کا ”سوانگ“ رچایا۔مقصد اس کا پرویز الٰہی کی گرفتاری نہیں تھا۔ عمران خان کو اشتعال دلانا تھا جن کے نامزد کردہ افراد حکومتی نمائندوں سے مذاکرات کا آغاز کرچکے ہیں۔
سوال اٹھتا ہے کہ مذکورہ چھاپے کی وجہ سے عمران خان اگر واقعتا چراغ پا ہوجاتے۔حکومت سے مذاکرات کے خاتمے کا اعلان کردیتے تو اس کے نتیجے میں حکومت یا مبینہ طورپر ”ریاست کے اندر ریاست“ کو کیا فائدہ ملتا۔ ممکنہ اقدام کو میں کسی بھی فریق کے لئے فائدہ مند ہونے کے امکانات سے محروم تصور کرتا ہوں۔ جو مذاکرات شروع ہوئے ہیں ان کی ناکامی 1977 کا ”اور لائن کٹ گئی“ جیسا ماحول ہی بنائے گی۔ سیاسی فریقین کے پلے اس کی بدولت کچھ نہیں آئے گا۔
اس کے علاوہ ایک اور سازشی کہانی بھی ہے۔ اس کا دعویٰ ہے کہ جمعہ اور ہفتے کی شب ہوئی ریڈ کا مقصد پرویز الٰہی کی گرفتاری نہیں تھا۔انہیں تحریک انصاف کی نگاہ میں ”ہیرو“بنانا تھا۔ اس جماعت کے کئی سرکردہ رہ نما ٹی وی انٹرویوز میں کھل کر اس امر کی بابت تاسف کا اظہار کرتے رہے کہ انہیں تحریک انصاف نے صوبائی اسمبلی کا انتخاب لڑنے کے لئے نامزد نہیں کیا۔پرویز الٰہی پر البتہ اس ضمن میں کرم فرمائی ہوئی۔ منتخب ہونے کے بعد وہ وزارت اعلیٰ کے تگڑے امیدوار ثابت ہوں گے۔
یہ تھیوری سنی تو خیال آیا کہ ٹکٹ تو عثمان بزدار کو بھی ملا ہے۔ وہ خان صاحب کی اولین ترجیح تھے۔پنجاب اسمبلی کے لئے دوبارہ منتخب ہوئے تو خان صاحب ان کی وفاداری سے دوبارہ رجوع کرنے سے اجتناب کیوں برتیں گے۔ ”ریاست کے اندر ریاست“ کے مبینہ چالبازوں کو لہٰذا عثمان بزدار کی زندگی اجیرن بنانے پر توجہ دینا چاہیے تھی۔ایک آدھ پیشیوں کے علاوہ بزدار صاحب کے لئے مگر اب تک ستے خیراں والا ماحول ہے۔ ”ہمدردی“ پر چھاپے کی وجہ سے اب پرویز الٰہی کا اجارہ ہے۔
اقدار کی پامالی کے علاوہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ہوئے چھاپے کی بابت مجھ ایسے جھکی ذہنوں میں کئی اور سوالات بھی امڈے ہیں۔ ہماری توجہ چسکے کی جانب موڑنے کے لئے مگر ایک اور آڈیو لیک ہوگئی۔ ”ایک بیس“پر اصرار کرنے والی مذکورہ لیک کی نمایاں آواز کی سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے تصدیق فرمادی ہے۔وہ مانتے ہیں کہ آواز ان کے بیٹے کی ہے مگر ان سے منسوب الفاظ سے کھلواڑ ہوا۔کیوں اور کیسے؟ یہ بتانا انہوں نے ضروری تصور نہیں کیا۔
جو آڈیو لیک ہوئی ہے اس نے پیغام مجھے فقط یہ دیا ہے کہ آئندہ انتخاب کے لئے تحریک انصاف کا ٹکٹ رش لے رہا ہے۔کاش میں ”سیدھی راہ“ پر چل رہا ہوتا۔ زمان پارک کے اردگرد منڈلاتا رہتا۔خان صاحب میری نیک چلنی سے خوش رہتے۔ ان کی قربت کا ٹہکا شہکا میسر ہوجاتاتو ایک آدھ ٹکٹ دلوانے میں حصہ ڈال کر بڑھاپے میں نازل ہوئی تنگ دستی کے افاقہ کی صورت دریافت کرلیتا۔ وائے قسمت ایک بار پھر ناکام رہا۔
(بشکریہ: روزنامہ نوائے وقت)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ:عمران خان حکومت کو الٹی میٹم دینے کی پوزیشن میں نہیں ہیں
Next Article عرفان صدیقی کا کالم:ڈان لیکس: حیرت کدے کا آخری منظر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ریاض کی سب سے بلند عمارت پر حوثیوں کا حملہ : 11 افراد زخمی

نومبر 25, 2026

ریاستی حصار میں ہوں، مجھے لاہور میں وکلا سے خطاب کرنے نہیں دیا گیا: مولانا فضل الرحمان

نومبر 24, 2026

مہنگی بخشش کا طریقہ اور بونہافر کی کہانی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

نومبر 22, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ریاض کی سب سے بلند عمارت پر حوثیوں کا حملہ : 11 افراد زخمی نومبر 25, 2026
  • ریاستی حصار میں ہوں، مجھے لاہور میں وکلا سے خطاب کرنے نہیں دیا گیا: مولانا فضل الرحمان نومبر 24, 2026
  • مہنگی بخشش کا طریقہ اور بونہافر کی کہانی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم نومبر 22, 2026
  • حسین نقی : آزادی صحافت اور انسانی حقوق کی توانا آواز خاموش ہو گئی نومبر 22, 2026
  • پاکستان میں نظام کیسے ’ری سیٹ‘ ہوسکتا ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 21, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.