Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » نصرت جاویدکا تجزیہ:”تخت لاہور“ تک محدود عمران خان کی توجہ
تجزیے

نصرت جاویدکا تجزیہ:”تخت لاہور“ تک محدود عمران خان کی توجہ

ایڈیٹراپریل 21, 20232 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
imran lahore minar
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

سوشل میڈیا پر ایک آڈیو لیک رونما ہونے کے بعد ”خبر“ یہ پھیل چکی ہے کہ پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے تحریک انصاف کی ٹکٹ کے خواہش مندوں کو کم از کم ایک کروڑ روپے ”پارٹی فنڈ“ میں جمع کروانے پڑے ہیں۔ مذکورہ ”خبر“ کی تصدیق یا تردید کے میں ہرگزقابل نہیں۔صحافیانہ تجسس اگرچہ خواہش مند ہے کہ میرے نوجوان اور متحرک ساتھی تھوڑی محنت سے پتہ لگائیں کہ صوبائی اسمبلی کے ہر حلقے سے اوسطاََ کتنے امیدواروں نے تحریک انصاف کے ٹکٹ کے حصول کے لئے تگ ودو کی۔جبلی طورپر اگرچہ محسوس کررہا ہوں کہ اوسطاََ ایسے امیدواروں کی کم از کم تعداد تین کے قریب ہوسکتی ہے۔مذکورہ ٹکٹ کے حصول کے لئے مالی اور سماجی روابط کا جس لگن سے استعمال ہواوہ ان سرویز کو بھی درست دکھارہا ہے جو تحریک انصاف کو پنجاب کے انتخاب میں 230سے زیادہ نشستیں دلوارہے تھے۔مختصراََ یہ کہا جاسکتا ہے کہ تحریک انصاف صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے بعد پنجاب حکومت بنانے کی حتمی دعوے دار بن جائے گی۔
مذکورہ تاثر اگر درست ہے تو عمران خان صاحب سے یہ توقع باندھنا بھی خام خیالی ہوگا کہ وہ سپریم کورٹ کی تازہ تجاویز کی روشنی میں مخالف جماعتوں سے مذاکرات کو رضا مند ہوجائیں۔پنجاب اسمبلی کے انتخابات 14مئی کے دن ہی منعقد کروانے پر زور نہ دیں۔اس امر پر اتفاق کرلیں کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات بیک وقت منعقد ہوں۔فرض کیا وہ اس پر رضا مند ہوبھی جائیں تو شہباز شریف کی قیادت میں قائم ہوئی وفاقی حکومت کو اکتوبر کے بجائے قبل از وقت انتخابات کے لئے تیار ہونا پڑے گا۔اس تناظر میں ”لچک“ دکھانے کی ذمہ داری فقط وفاقی حکومت کے سر ہی تھونپی جائے گی۔ اس سے روگردانی اگر ممکن نہیں تو اسحاق ڈار کو آئندہ مالیاتی سال کا بجٹ تیار کرنے کے لئے انگریزی محاورے والا ”مڈ نائٹ آئل“ کو جلانے کی ضرورت نہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف کو مائل کریں کہ وہ جلد از جلد مستعفی ہونے کی تیاری کریں۔ رواں سال کے جون سے قبل اگر قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی دن منعقد کروانا ممکن نظر نہ آئے تو مذکورہ انتخابات سے قبل تشکیل پائی نگران حکومت چند ماہ کے لئے ”عارضی بجٹ“ متعارف کرواسکتی ہے۔”فریش مینڈیٹ“ کے ساتھ قائم ہوئی حکومت بعدازاں اسے حتمی شکل دے سکتی ہے۔
تخت یا تختہ والی جنگوں میں نیک نیتی سے اختیار کردہ ”لچک“ اندھی نفرت وعقیدت میں تقسیم ہوئے ماحول میں ”ہتھیار ڈالنے“ کے متراف تصور ہوتی ہے۔ مجھے خبر نہیں کہ شہباز شریف اور ان کے وفادار کھلے دل سے انتخابی میدان میں اترے بغیر ہی ”آئینی یا قانونی بحران“ ٹالنے کی خاطر یہ رویہ اختیار کرنے کو آمادہ ہیں یا نہیں۔سپریم کورٹ کے حکم کے تحت ہوئے مذاکرات سے لہٰذا ذاتی طورپر میں ”خیر“ کی خبرنمودار ہوتے نہیں دیکھ رہا۔ معاملات ان مذاکرات کی بدولت عمران خان صاحب کے لئے ”چت بھی اپنی پت بھی“ والا ماحول بناتے نظر آرہے ہیں۔اسی باعث میں مولانا فضل الرحمن کی جانب سے عمران خان صاحب کے ساتھ مذاکرات سے انکار کو حیران کن محسوس نہیں کررہا۔ وہ اپنے موقف پر ڈٹے رہے تو موجودہ حکومت کا برقرار رہنا ناممکن ہوجائے گا۔پیپلز پارٹی اسے خداحافظ کہنے میں پہل لے سکتی ہے۔یہ کوڑھ مغز مگر اس کے بعد کیا ہوگا والا منظر سوچنے کے قابل نہیں۔مزید حیران ہونے کو لہٰذا دل وجان سے تیار ہوں۔
حیرانی کا ذکر آزادکشمیر کی تازہ ترین صورتحال کی وجہ سے بھی کرنے کو مجبور ہوں۔تحریک انصاف نے ”سیم پیج“ کے بابرکت موسم میں مریم نواز اور بلاول بھٹو کی جانب سے آزادکشمیر کے انتخابات کے لئے بھرپور انداز میں چلائی مہم کے باوجود بھاری بھر کم اکثریت حاصل کرلی تھی۔ اس کے نتیجے میں نیازی صاحب کی چند روزہ وزارت عظمیٰ کے بعد سردار تنویر الیاس اس منصب پر فائز ہوئے۔وہاں کی عدالت نے مگر چندروز قبل انہیں ”توہین عدالت“ کا مرتکب ٹھہراکر ”نااہل“ ٹھہرادیا۔ اپنی عددی اکثریت کی بدولت عمران خان صاحب ان کی جگہ اپنی جماعت سے کسی اور شخص کو نامزد کرتے ہوئے بآسانی وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز کرسکتے تھے۔ایسا مگر ہو ا نہیں۔تحریک انصاف متحدنہ رہی۔اس میں فارورڈ بلاک بننا شروع ہوگئے۔
”فارورڈ بلاک“ کی بات چلی تو پہلا تاثر یہ پھیلا کہ آزادکشمیر میں جوڑ توڑ والی سیاست کے کائیاں کھلاڑی بیرسٹرسلطان محمود نے جو تحریک انصاف کی بدولت ”صدر ریاست“ بھی ہیں”اپنی گیم“ لگاچکے ہیں۔موصوف کو پیپلز پارٹی کی حمایت بھی میسر ہوگئی۔ مسلم لیگ (نون) کی مقامی قیادت بھی ان سے مک مکا کو رضا مند تھی۔ نواز شریف ابھرتے بندوبست سے چوکنا ہوگئے۔ آزادکشمیر کے حالات کا جائزہ لینے کے لئے دو نمائندے وہاں بھیجے۔
سلطان محمود کے ساتھ مگر ”سجی“ والا معاملہ ہوگیاہے جوپنجابی محاورے کے مطابق ”کھبے“یعنی بائیں ہاتھ سے لگائے وار کو زیادہ کارآمد دکھاتا ہے ۔بدھ کی رات آزادکشمیر کی اسمبلی کے سپیکر کی قیادت میں ایک اور فارورڈ بلاک نمودار ہوگیا۔اس کی بدولت انوار الحق آزادکشمیر کے ”متفقہ“ وزیر اعظم منتخب ہوگئے ہیں۔ مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی ان کے ساتھ مل کر ایک ہی گھاٹ کے پانی سے لطف اندوز ہوں گی۔
آزادکشمیر میں جو کھچڑی پک رہی تھی عمران خان صاحب اس کے بارے میں حیران کن حد تک لاتعلق رہے۔ایسا ہی عالم ان دنوں انہوں نے خیبرپختونخواہ کی بابت اختیار کررکھا ہے۔ان کی ساری توجہ ”تخت لہور“ تک محدود ہوچکی ہے۔توجہ کا یہ ارتکاز بالآخر کیا گل کھلائے گا اس کی بابت بھی اپنا کند ذہن قیاس کے گھوڑے دوڑانے کے قابل نہیں۔ ربّ کا صد شکر کہ آج کا کالم لکھنے کے بعد میں عید کی تعطیلات سے جی بہلائے رکھوں گا۔
(بشکریہ: روزنامہ نوائے وقت)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleرؤف کلاسراکا کالم:ایک کروڑ روپے کی منہ دکھائی
Next Article سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل باقاعدہ قانون بن گیا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم

ستمبر 10, 2026

مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم

ستمبر 9, 2026

پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 9, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.