کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عمران علی شاہ نے کراچی کی سڑک پر شہری سے گرم مباحثے کے بعد پٹائی کردی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ڈاکٹر عمران علی شاہ کو شہری پر تھپڑوں کی بارش کرتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ ان کے گارڈز ان کے ساتھ کھڑے دیکھ رہے تھے۔ویڈیو نے سوشل میڈیا پر عوام کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی جس کے بعد پی ٹی آئی کے ایم پی اے نے بھی ویڈیو جاری کرتے ہوئے واقعے پر اپنا موقف پیش کیا۔پی ٹی آئی کے ایم پی اے کی جانب سے جاری ہونے والی ویڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے گاڑی چلاتے ہوئے ایک شخص کو غریب آدمی کے گاڑی پر بار بار مارتے اور اسے روکتے ہوئے دیکھا۔ان کے مطابق انہوں نے گاڑی سے اتر کر مذکورہ شخص سے غریب آدمی کا راستہ روکنے پر معافی مانگنے کا کہا جس پر اس شخص نے ان کو گالی دی اور دھکا دیا جس پر انہوں نے بھی اسے جواباً دھکا دیا۔تحریک انصاف کے ایم پی اے نے وضاحتی ویڈیو میں کہا کہ ’میں تشدد نہیں دیکھ سکتا اور اگر میری اس حرکت سے کسی کے جذبات مجروح ہوئے ہوں تو معافی چاہتا ہوں‘۔ویڈیو میں انہوں نے بارہا کہا کہ واقعہ اس لیے نہیں ہوا کہ اس شخص نے ان کی گاڑی کو ٹکر ماری تھی۔دوسری جانب پی ٹی آئی کراچی ونگ کے صدر ڈاکٹر فردوس شمیم نقوی نے ٹویٹ کرتے ہوئے بیان دیا کہ انہوں نے وائرل ہونے والی ویڈیو دیکھ لی ہے اور معاملے پر تحقیقات کی جارہی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر عمران کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا گیا ہو اور اس معاملے پر مزید پیش رفت سے عوام کو آگاہ رکھیں گے۔
اتوار, نومبر 8, 2026
تازہ خبریں:
- 23 بین الاقوامی تنظیموں کا ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ
- زبان خلق : ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم ۔۔ اللسان العربی
- یہ قتلِ عام کون روکے گا ؟ ۔۔ حامد میر کا کالم
- شاعر نما اور ادبی ری سائیکلنگ کا قصہ : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- ٹرمپ کی صدارت، کانگریس کی مزاحمت اور عالمی سیاست کے نئے سوالات : شہزاد عمران خان کا تجزیہ
- الگورتھم کے قیدی ، بے چہرہ ہجوم اور چیئرمین ماؤ : وجاہت مسعود کا کالم
- وفاقی کابینہ نے 10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکہ متعارف کرانے کی منظوری دے دی
- امریکی الیکشن نتائج نے ٹرمپ کو ’ لنگڑی بطخ ‘ بنا دیا : نصرت جاوید کا کالم
- امریکہ میں وسط مدتی انتخابات: ٹرمپ کو تاریخی شکست ، ڈیموکریٹس کا کانگریس کے دونوں ایوانوں پر کنٹرول
- سہیل آفریدی پر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کے الزامات۔۔ پورا سچ سامنے لایا جائے : سید مجاہد علی کا تجزیہ

