Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, ستمبر 13, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » آئی ایس آئی اہلکار چاہتے تھے کہ نواز شریف اور مریم الیکشن تک جیل میں رہیں : جسٹس صدیقی
اہم خبریں

آئی ایس آئی اہلکار چاہتے تھے کہ نواز شریف اور مریم الیکشن تک جیل میں رہیں : جسٹس صدیقی

ایڈیٹرجولائی 21, 20181 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
justice shokat aziz siddiqi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ کے سینیئر جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے دعویٰ کیا ہے کہ فوج کے خفیہ ادارے آئی ایس آئی کی مرضی کے فیصلے دینے پر انھیں وقت سے پہلے چیف جسٹس بنوانے اور ان کے خلاف دائر ریفرنس ختم کروانے کی پیشکش کی گئی تھی۔جسٹس شوکت صدیقی نے یہ الزام ہفتہ کو راولپنڈی بار ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لگایا۔اپنی تقریر میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کا کہنا تھا کہ آئی ایس آئی کے اہلکار ان سے ملے تھے اور کہا تھا کہ اگر وہ ان کی مرضی کے فیصلے دیں گے تو وہ اُنھیں اس سال ستمبر میں ہی اسلام آباد ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بنوا دیں گے۔جسٹس صدیقی کے مطابق انھیں کہا گیا کہ ’ہماری مرضی کے فیصلے دو تو تمہیں نہ صرف وقت سے پہلے چیف جسٹس بنا دیں گے بلکہ ریفرنس کو بھی ختم کروا دیں گے۔‘ن جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا کہنا تھا کہ اُنھوں نے فوج کے خفیہ ادارے کے اہلکاروں سے دو ٹوک الفاظ میں کہہ دیا کہ وہ اپنے ضمیر کو گروی رکھنے پر موت کو ترجیح دیں گے۔اُنھوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ان کے انکار کے بعد آئی ایس آئی کے اہلکاروں نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس انور کاسی سے رابطہ کر کے اُنھیں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف دائر ہونے والی اپیل کی سماعت کرنے والے بینچ میں جسٹس شوکت صدیقی کو شامل نہ کرنے کے لیے کہا اور یہ بات اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے تسلیم کر لی تھی۔جسٹس صدیقی کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے آئی ایس آئی کے نمائندوں سے کہا کہ ’جس بینچ سے آپ ایزی ہیں ہم وہ بینچ بنا دیتے ہیں۔‘ ان کے اس بیان پر ہال میں موجود وکلا نے شیم شیم کے نعرے بھی لگائے۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا کہنا تھا کہ آئی ایس آئی کے اہلکاروں نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے کہا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ 25 جولائی کو ملک میں ہونے والے انتخابات سے پہلے نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز جیل سے باہر نہ آئیں۔اُنھوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے آئی ایس آ ئی کے نمائندوں کی اس بات کو تسلیم کر لیا اور ان کی مرضی کا بینچ بنوایا جس نے سابق وزیر اعظم کی اپیل کی سماعت کی اور اس اپیل کی اگلی سماعت عام انتخابات کے بعد رکھ دی۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا کہنا تھا کہ’ملک کی تقدیر کے ساتھ جو کھلواڑ کیا جا رہا ہے وہ بہت بدقسمی کی بات ہے۔‘اُنھوں نے دعویٰ کیا کہ ’آئی ایس آئی عدالتی معاملات کو مینوپلیٹ کرنے میں پوری طرح ملوث ہے‘۔ اس پر وکلا نے شیم، شیم کے نعرے لگائے۔ آئی ایس آئی کے لوگ مختف جگہ پہنچ کر اپنی مرضی کے بنیچ بنواتے ہیں اور کیسوں کی مارکنگ کی جاتی ہے۔‘جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا کہنا تھا کہ نہ صرف مرضی کے بینچ بنوائے جاتے ہیں بلکہ یہ بھی فیصلہ کیا جاتا ہے کہ کون سا مقدمہ کون سے بینچ کو بھجوانا ہے۔’آئی ایس آئی کے اہلکاروں نے کہا تھا کہ انتخابات سے پہلے نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز جیل سے باہر نہ آئیں‘
جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت کی کارروائی کی نگرانی کرنا اسلام آباد ہائی کورٹ کی ذمہ داری تھی لیکن نواز شریف کے خلاف احتساب عدالت میں چلنے والے ریفرنس کی نگرانی آئی ایس آئی اور سپریم کورٹ کرتی رہی کیونکہ اُنھیں معلوم تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا جج احتساب عدالت کی کارروائی نہ دیکھ لے۔اُنھوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم اور ان کے بچوں کے خلاف ریفرنس میں ہونے والی عدالتی کارروائی کے بارے میں آئی ایس آئی کو بریفنگ دی جاتی تھی۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ’اُنھیں معلوم ہے کہ احتساب عدالت کی روزانہ کی کارروائی کہاں جاتی رہی ہے اور اُنھیں یہ بھی معلوم ہے کہ سپریم کورٹ میں کون کس کا پیغام لے کر جاتا ہے۔‘ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا کہنا تھا کہ اُنھیں نہیں معلوم کہ آج کے بعد ان کے ساتھ کیا ہو گا لیکن وہ کسی طور پر بھی اپنے ضمیر کا سودا نہیں کریں گے۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے خلاف جوڈیشل ریفرنس کی سماعت جولائی کے آخری ہفتے میں ہو گی اور چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم جوڈیشل کونسل اس پر عدالتی کارروائی کرے گی۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اور سپریم کورٹ کے دیگر پانچ ججز کے خلاف بھی ریفرنس دائر ہوئے ہیں لیکن وہ ابھی تک سماعت کے لیے مقرر نہیں کیے گئے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس انور کاسی کے خلاف بھی ریفرنس دائر ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ وہ سپریم جوڈیشل کونسل کا بھی حصہ ہیں جو جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے حلاف دائر ریفرنس کی سماعت کرے گی۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکتاب میں جو لکھا اُسے عدالت میں ثابت کرسکتی ہوں: ریحام خان
Next Article یہ ہوتے ہیں انصاف کے تقاضے ۔۔ سبط حسن گیلانی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم

ستمبر 13, 2026

رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ

ستمبر 12, 2026

کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی

ستمبر 12, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم ستمبر 13, 2026
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ ستمبر 12, 2026
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.