لاہور: جنوبی پنجاب محاذ کے ارکان اب آزاد کے بجائے بلے کے نشان پر الیکشن میں حصہ لیں گے۔مسلم لیگ (ن) سے اپنی راہیں جدا کرنے اور الیکشن سے پہلے وفاداریاں تبدیل کرنے والے اراکین اسمبلی پر مشتمل جنوبی پنجاب محاذ نے تحریک انصاف میں ضم ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق جنوبی پنجاب محاذ اور تحریک انصاف کے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں جس کے بعد جنوبی پنجاب محاذ نے تحریک انصاف میں ضم ہونے کا فیصلہ کیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان کل کیا جائے گا۔ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور جنوبی پنجاب محاذ کے درمیان مذاکرات مکمل ہوگئے ہیں تاہم اس حوالے سے دیگر تفصیلات کل اسلام آباد میں جاری کی جائیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب محاذ کے ارکان اب آزاد کے بجائے بلے کے نشان پر الیکشن میں حصہ لیں گے، جنوبی پنجاب محاذ کی قیادت کل چئیرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کرے گی اور مشترکہ پریس کانفرنس میں فیصلے کا اعلان ہوگا۔ادھر مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہا کہ لوٹوں کی حقیقت کھل کر سامنے آ گئی ہے اور سب کو پتہ چل گیا ہے کہ الگ صوبے کا نام کس مقصد کے استعمال کیا گیا ۔
جمعرات, جولائی 23, 2026
تازہ خبریں:
- جماعتِ اسلامی پاکستان کے جنرل سیکریٹری امیر العظیم انتقال کرگئے
- اور ’کاکروچ‘ اکٹھے ہو گئے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- پروفیسر شوکت مغل ایک مکمل عنوان : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری
- حضرت زکریا ملتانیؒ کا عرس او ر شاہ محمود قریشی کی رہائی کی اپیل : ظہور دھریجہ کا کالم
- ایران پر مسلسل 11 ویں رات بھی حملے کیے: امریکی فوج کا دعویٰ
- پیٹرول کی قیمت طے کرنے میں آئل کمپنیوں کا کیا کردار رہا ؟ ۔۔ برملا / نصرت جاوید کا کالم
- ڈاکٹر وزیر آغا نقاد ،محقق ، شاعر ۔۔ ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری
- میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے
- پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
- عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ

