سیالکوٹ : منعقدہ مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران خواجہ آصف کے منہ پر نامعلوم شخص نے سیاہی پھینکی۔سیاہی وزیر خارجہ کے چہرے اور سر پر لگی۔واقعے کے بعد مشتعل لیگی کارکنان نے سیاہی پھینکنے والے شخص کی درگت بنا ڈالی۔بعد ازاں پولیس نے اس شخص کو اپنی حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔تاہم خواجہ آصف نے سیاہی پھینکنے والے شخص کو معاف کرتے ہوئے کہا کہ ’اس شخص کو کسی نے بھیجا ہے اور چار پیسے دے کر مجھ پر سیاہی پھینکوائی گئی، لیکن اسے چھوڑ دیں کیونکہ میری اس سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’سیاسی پھینکنے سے میری سیاست کو فرق نہیں پڑتا بلکہ اب بھی ہزاروں لوگ میرے لیے دعا گو ہیں۔‘یاد رہے کہ چند روز قبل وزیر داخلہ احسن اقبال پر بھی ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران ایک شخص نے ان کی جانب جوتا اچھال دیا تھا۔
اتوار, ستمبر 6, 2026
تازہ خبریں:
- نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
- زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات
- نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم
- بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ
- صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- دوسری دنیا کا قیام ممکن ہے : کمیونسٹ انٹرنیشنل کے یومِ تاسیس پر فہیم عامر کا خصوصی مضمون
- پیٹرول تین اور ڈیزل ڈھائی روپے لیٹر مہنگا کر دیا گیا
- پاکستان اور بھارت دیواریں گرائیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- سانحہ پمز ، ننھے فرشتے اور اجل کا فرشتہ : رضی الدین رضی کا کالم
- منڈی بہاؤ الدین میں فائرنگ کے واقعے میں جماعت احمدیہ کا مقامی عہدیدار ہلاک

