Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اکتوبر 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • روبوٹ مولوی ہمارے ساتھ کیا سلوک کرے گا : شہزاد عمران خان کا کالم
  • کیچ میں چار افراد کی ہلاکت پر احتجاج : پکنک کے دوران فضا سے دھماکہ خیز مواد گرا
  • مشہد احتجاج کیس: ایران میں دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
  • صومالیہ میں بحری قزاقوں نے 3 پاکستانیوں سمیت پانچ افراد قتل کر دیئے
  • لاہور میں آذر بائیجان کی سیاح کے ساتھ گینگ ریپ : میڈیکل رپورٹ میں تصدیق
  • ایرانی گلوکارہ پرستو احمدی کو 74 کوڑوں کی سزا برقرار : بغیر آستینوں والا لباس پہننے کا الزام
  • ایمرجنسی کے نفاذ کی تیاریاں؟ حکومتی بیانات اور تجزیہ نگاروں نے نئی بحث چھیڑ دی
  • ٹانک میں ٹریفک پولیس کی گاڑی پر فائرنگ، 3 اہلکار شہید
  • حکومت کا ممکنہ اگلا فیصلہ کن قدم، "آرٹیکل 232” : نصرت جاوید کا کالم
  • ایران امریکہ تنازعہ: نئی جنگ خطرناک اور مہلک ہوگی : سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » پی آئی اے کے طیارے سے ہیروئن برآمد ہوئی : برطانوی حکام
اہم خبریں

پی آئی اے کے طیارے سے ہیروئن برآمد ہوئی : برطانوی حکام

ایڈیٹرمئی 17, 20171 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
heroin PIA girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لندن : برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان کی قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کے طیارے سے گذشتہ رات لندن ہیتھرو ہوائی اڈے پر ہیروئین برآمد ہوئی تھی۔ نیشنل کرائم ایجنسی کی طرف سے بی بی سی کو بھجوائے گئے ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ ’بارڈر فورس کی جانب سے پیر 15 مئی کو ہیتھرو کے ہوائی اڈے پر پاکستان سے آنے والی ایک پرواز سے ہیروئین ضبط کیے جانے کے معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔‘
ایجنسی نے بیان میں مزید کہا کہ اس حوالے سے کوئی بھی گرفتاری عمل میں نہیں آئی اور تفتیش جاری ہے۔ دوسری جانب پی آئی اے کے ترجمان مشہود تاجور کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 785 پر سکیورٹی ایجنسی کی جانب سے تلاشی کے عمل کے بعد پی آئی اے کو نہ تو زبانی اور نہ ہی تحریری طور پر طیارے میں منشیات کی موجودگی کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے۔
پی آئی اے کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ تلاشی کے دوران طیارے کے عملے کو بھی روکا گیا تھا تاہم بعد میں انھیں ہوٹل جانے کی اجازت دے دی گئی۔ اس سے قبل پی آئی اے کے مختلف ذرائع نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ ‘پولیس نے طیارے کی تلاشی لی۔ ان کے پاس معلومات تھیں جن کی بنیاد پر انھوں نے آتے ہی طیارے کے مخصوص حصوں کی تلاشی لی۔’ پی آئی اے کی پرواز پی کے 785 پیر کو اسلام آباد سے لندن پہنچی تھی جس کو 758 کے طور پر واپس لندن سے لاہور جانا تھا مگر تلاشی میں تاخیر کی وجہ سے پرواز دیر سے روانہ ہوئی۔ پی آئی اے کے اہکار کے مطابق پولیس نے عملے سے بھی پوچھ گچھ کی ہے۔ اہلکار کا کہنا تھا کہ سکیورٹی حکام نے مختلف چیزوں کو کھول کر دیکھا اور ان کے انداز سے لگ رہا تھا کہ انھیں کسی نے مخصوص جگہوں کے بارے میں بتایا ہے جس کی سکیورٹی اور انسدادِ منشیات کے عملے کو تلاش ہے۔ یاد رہے کہ پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا تھا کہ برطانوی حکام نے ایئرلائن کے جن 13 ملازمین کو پوچھ گچھ کے لیے روکا تھا انہیں بعد میں چھوڑ دیا گیا۔
پی آئی اے کے ایک اہلکار نے بتایا کہ حکام نے عملے کے پاسپورٹ واپس نہیں کئے جس کی وجہ سے وہ برطانیہ نہیں چھوڑ سکیں گے۔

(بشکریہ:بی بی سی اردو)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleہیتھرو ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے عملے کو حراست میں لے لیا گیا
Next Article لاہور ، لاہور ہے ۔۔ مستنصر حسین تارڑ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

روبوٹ مولوی ہمارے ساتھ کیا سلوک کرے گا : شہزاد عمران خان کا کالم

اکتوبر 2, 2026

کیچ میں چار افراد کی ہلاکت پر احتجاج : پکنک کے دوران فضا سے دھماکہ خیز مواد گرا

اکتوبر 2, 2026

مشہد احتجاج کیس: ایران میں دو افراد کو پھانسی دے دی گئی

ستمبر 30, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • روبوٹ مولوی ہمارے ساتھ کیا سلوک کرے گا : شہزاد عمران خان کا کالم اکتوبر 2, 2026
  • کیچ میں چار افراد کی ہلاکت پر احتجاج : پکنک کے دوران فضا سے دھماکہ خیز مواد گرا اکتوبر 2, 2026
  • مشہد احتجاج کیس: ایران میں دو افراد کو پھانسی دے دی گئی ستمبر 30, 2026
  • صومالیہ میں بحری قزاقوں نے 3 پاکستانیوں سمیت پانچ افراد قتل کر دیئے ستمبر 30, 2026
  • لاہور میں آذر بائیجان کی سیاح کے ساتھ گینگ ریپ : میڈیکل رپورٹ میں تصدیق ستمبر 30, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.