سخی سرور : دربار سخی سرور پر آئے ہوئے زائرین کی 6 بسیں پانی برساتی نالہ میں بہہ گئیں جس کے نتیجے میں کئی افراد لاپتہ ہو گئے ۔ حادثے میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے ۔
گذشتہ رات ہونے والی موسلادھار بارشوں سے سخی سرور کے ندی نالوں میں طغیانی کے باعث زائرین کی 6 بسیں پانی میں بہہ گئیں کئی افراد کی زخمی ہونے کی اطلاع ہے فیصل آباد سمندری کا رہائشی بس ڈرائیور لاپتہ ہو گیا ۔ریسکیو 1122 ،بارڈر ملٹری پولیس، پنجاب پولیس موقع پر پہنچ گئی ہیں علاقے میںامدادی کاروائیاں جاری ہیں ۔ ادھر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے ڈیرہ غازی خان کے علاقے سخی سرور میں ندی کی طغیانی کے باعث زائرین کی چھ بسیں بہہ جانے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں وزیر اعلی نے کہاکہ انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور متعلقہ ادارے لوگوں کو ریسکیو کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں انہوں نے ہدایت کی ریلے میں بہہ جانے والے افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن تیز کیا جائے۔وزیراعلیٰ نے واقعہ کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ بھی طلب کرلی.
جمعرات, ستمبر 24, 2026
تازہ خبریں:
- فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم
- مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم
- جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ
- امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
- نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
- دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
- پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
- دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم

