Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, ستمبر 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
  • ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
  • پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
  • مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم
  • کوہاٹ دھماکہ : شہداء کی تعداد 21 ہو گئی : 100 سے زیادہ زخمی
  • اسامہ بن لادن کی تعریف پر طاہر اشرفی سے برطانوی اعزاز ایک ہفتے بعد واپس لے لیا گیا
  • کوہاٹ: پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، 16 افراد شہید، درجنوں زخمی
  • مکہ پر حملہ ۔۔ پاکستان کو سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا پڑے گا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ رہائی کے بعد دوسرے مقدمے میں گرفتار
  • ماہرہ خان اور قوم کو مبارک ہو : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ملکہ نے ہیری اور میگھن کو شاہی القابات کے استعمال سے روک دیا
اہم خبریں

ملکہ نے ہیری اور میگھن کو شاہی القابات کے استعمال سے روک دیا

ایڈیٹرجنوری 19, 20203 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
prince harry wedding
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لندن : برطانیہ میں بکنگھم پیلیس کا کہنا ہے کہ شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن آئندہ شاہی خطابات استعمال نہیں کر سکیں گے جبکہ شاہی فرائض کی انجام دہی کے لیے ملنے والے عوامی فنڈز اب انھیں نہیں دیے جائیں گے۔
شہزادہ ہیری اور میگھن اب باضابطہ طور پر ملکہ برطانیہ کی نمائندگی بھی نہیں کر سکیں گے۔ڈیوک اینڈ ڈچز آف سسیکس (شہزادہ ہیری اور میگھن) کا کہنا ہے کہ وہ فروگمور کاٹیج کی تزین و آرائش اور بحالی کے لیے ٹیکس دہندگان کی فنڈز سے اٹھنے والے 24 لاکھ پاؤنڈز کی رقم بھی واپس کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، فروگمور مستقبل میں ان کا گھر رہے گا۔
بکنگھم پیلیس کا کہنا ہے کہ ان فیصلوں کا اطلاق رواں برس موسم بہار سے ہو گا۔ یہ فیصلے اس وقت سامنے آئے جب شاہی جوڑے نے رواں ماہ یہ اعلان کیا کہ وہ ’سینیئر رائلز‘ کے عہدوں سے دستبردار ہونا چاہتے ہیں اور اس کے بعد گذشتہ پیر کو اس شاہی جوڑے کے مستقبل کے کردار کے حوالے سے شاہی خاندان کے سینیئر اراکین میں بات چیت ہوئی۔
ملکہ برطانیہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’کئی ماہ کی بات چیت اور حالیہ گفتگو‘ کے بعد وہ (ملکہ) بہت ’خوش ہیں کہ ہم نے مل کر اپنے پوتے اور ان کے خاندان کے لیے ایک تعمیری اور معاون راستہ تلاش کر لیا ہے۔‘
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’ہیری، میگھن اور آرچی میرے خاندان کے محبوب رکن رہیں گے۔میں ان چیلنجز سے بخوبی آگاہ ہوں جس کا سامنا انھوں نے گذشتہ دو برس کے دوران شدید چھان بین کے نتیجے میں کیا ہے، میں ان کی مزید آزادانہ زندگی گزارنے کی خواہش کی حمایت کرتی ہوں۔‘
’میں ملک بھر میں، دولت مشترکہ کے ممالک میں اور اس سے بھی آگے ان کے جذبے کے ساتھ کیے گئے کام پر ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔ خاص طور پر جس طرح میگھن بہت جلدی اس (شاہی) خاندان کا حصہ بنیں ہیں اس پر مجھے فخر ہے۔‘
’میرے پورے خاندان کو امید ہے کہ آج ہونے والا معاہدہ ان کو اپنی آئندہ پرسکون اور خوشگوار زندگی کی ابتدا کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔‘
بکنگھم پیلیس کا کہنا ہے کہ شاہی جوڑا نے اس بات کو سمجھا کہ انھیں سرکاری فوجی تقرریوں سمیت شاہی فرائض سے دستبرداری اختیار کی ضرورت ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ’اب وہ مستقبل میں شاہی فرائض کی انجام دہی کے لیے عوامی فنڈز حاصل نہیں کر سکیں گے۔‘
’چونکہ وہ اب باضابطہ طور پر ملکہ کی نمائندگی نہیں کریں گے، سسیکسیز (ہیری اور میگھن) نے واضح کیا ہے کہ وہ جو بھی کریں گے وہ ملکہ برطانیہ کی اقدار کے تسلسل میں ہو گا۔‘
’چونکہ (ہیری اور میگھن) شاہی خاندان کے فعال ممبران نہیں رہے ہیں اس لیے وہ شاہی خطابات کا استعمال نہیں کر سکیں گے۔‘
بکنگھم پیلیس نے یہ وضاحت نہیں کی کہ اس شاہی جوڑے کی سکیورٹی کے معاملات آئندہ کس نوعیت کے ہوں گے۔
بکنگھم پیلیس اور ملکہ برطانیہ کے یہ بیانات اس بات کا اظہار ہیں کہ اس حوالے سے ہونے والی گفت و شنید مکمل ہو چکی ہے۔
رواں ماہ کے آغاز پر شاہی جوڑے نے یہ اعلان کیا تھا کہ وہ معاشی خودمختاری حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اپنی بقیہ زندگی برطانیہ اور شمالی امریکہ میں گزارنا چاہتے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مستقبل میں وہ اپنا ’نیا پراگریسیو کردار‘ ادا کرنا چاہتے ہیں۔
گذشتہ برس شاہی جوڑے نے ان مشکلات کا تذکرہ کیا تھا جن کا سامنا انھیں حالیہ مہینوں میں شاہی خاندان کا رکن ہونے کی باعث میڈیا کی بہت زیادہ توجہ کی وجہ سے ہوا تھا۔
ڈیوک آف سسیکس نے اس اندیشے میں اظہار کیا تھا کہ ان کی اہلیہ ’انھیں طاقتور قوتوں‘ کا شکار ہو جائیں گی جن کی وجہ سے ان کی والدہ کی موت واقع ہوئی تھی۔

منگل کو میگھن نے وینکور میں ایک ایسے خیراتی ادارے کا دورہ کیا جو ایسی نوعمر لڑکیوں کی مدد کرتی ہے جو غربت کا شکار ہیں

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

شہزادہ ہیری ملکہ برطانیہ میگھن
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleآمنہ مفتی کا کالم : ٹڈی دل آپ کو کھا جائے گا۔۔ آمنہ مفتی
Next Article ہمارے شاعر ادیب کیا بیچتے ہیں ؟ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

برطانیہ: بادشاہ چارلس سوم، ملکہ کمیلا کو تاریخی تاج پہنا دیا گیا

مئی 6, 2023

یاسر پیرزادہ کا کالم : ملکہ الزبتھ۔ کیا تیرا بگڑتا جو نہ ’مرتی‘ کوئی دن اور

ستمبر 16, 2022

ملکہ الزبتھ کے آخری سفر کا آغاز، میت کے احترام میں عوام سڑکوں پر

ستمبر 11, 2022

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی ستمبر 20, 2026
  • ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم ستمبر 20, 2026
  • پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم ستمبر 19, 2026
  • مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم ستمبر 18, 2026
  • کوہاٹ دھماکہ : شہداء کی تعداد 21 ہو گئی : 100 سے زیادہ زخمی ستمبر 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.