Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, ستمبر 23, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
  • اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
  • ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » وعدے پورے نہیں ہوئے : ایم کیو ایم و فاقی کابینہ سے الگ ہو گئی
اہم خبریں

وعدے پورے نہیں ہوئے : ایم کیو ایم و فاقی کابینہ سے الگ ہو گئی

ایڈیٹرجنوری 12, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
mqm
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر اور وفاقی وزیر برائے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی نے وزارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔
اتوار کو کراچی میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت نے ان کے ساتھ حکومت سازی کے وقت جو وعدے کیے تھے وہ پورے نہیں ہوئے جس کے بعد ان کا وفاقی کابینہ میں بیٹھنا بے سود ہے۔
تاہم ان کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت نے تحریک انصاف سے تعاون کا جو وعدہ کیا تھا وہ تعاون جاری رہے گا۔ یاد رہے کہ ایم کیو ایم کے پاس دو وفاقی وزارتیں ہیں۔ خالد مقبول صدیقی کے علاوہ ایم کیو ایم کے رہنما فروغ نسیم کے پاس وزارت قانون کا قلمدان ہے۔
ایم کیو ایم کنوینر کا کہنا تھا کہ حکومت سازی کے وقت ایم کیو ایم پاکستان نے تحریک انصاف سے قانون و انصاف کی وفاقی وزارت کا مطالبہ نہیں کیا تھا چنانچہ فروغ نسیم اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔فروغ نسیم کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ’ہمیں بتایا گیا کہ حکومت کو پاکستان میں جمہوریت، قانون، انصاف اور احتساب کے عمل کے لیے فروغ نسیم جیسے وکیل کی ضرورت ہے۔ حکومت نے اپنی ضرورت اور پاکستان کی ضرورت کے تحت انھیں لیا تھا۔‘ان کا کہنا تھا کہ ان کے اور حکومت کے درمیان دو مختلف یادداشتوں پر دستخط کیے گئے تھے جن میں ’پاکستان میں جمہوریت کے استحکام، انصاف اور میرٹ کے قیام اور شہری علاقوں کی ترقی‘ کے حوالے سے نکات تھے۔
’ہم نے اس وقت حکومت سے یہ وعدہ کیا تھا کہ حکومت بنانے میں آپ کی مدد کریں گے اور ہر مشکل مرحلے میں آپ کا ساتھ دیں گے۔ ہم نے اپنا وعدہ پورا کیا ہے۔‘
خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کے قیام کے تقریباً 17 ماہ بعد اگر ’کسی ایک نکتے پر بھی‘ پیش رفت نہ ہوئی ہو تو ان کے لیے مشکل ہے کہ وہ وزارت میں رہیں اور سندھ کے شہری علاقوں کے عوام انھی حالات کا سامنا کرتے رہیں جو ان کے حکومت میں شامل ہونے سے پہلے تھے۔
’جس تعاون کا ہم نے حکومت سے وعدہ کیا تھا وہ ہم کرتے رہیں گے لیکن میں یہ سمجھتا ہوں کہ میرا اب وزارت میں بیٹھنا بہت سارے سوالات کو جنم دے رہا ہے۔ اگر ان نکات پر کچھ عملدرآمد ہو رہا ہوتا یا ہم دیکھ رہے ہوتے کہ اس حوالے سے کچھ مجبوریوں کی وجہ سے دیر ہو رہی ہے، تو شاید ہم تھوڑا بہت اور انتظار کر لیتے۔‘انھوں نے کہا کہ اس حوالے سے ’سنجیدگی کی کمی نے بھی‘ انھیں اس فیصلے پر مجبور کیا ہے۔
متحدہ رہنما کا کہنا تھا کہ رابطہ کمیٹی کی اس حوالے سے پرسوں تفصیلی گفتگو ہوئی ہے اور سب اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ان کا کابینہ میں بیٹھنا بے سود ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے چند دن قبل متحدہ قومی موومنٹ کو دی گئی وزارتوں کی پیشکش کی جانب انھوں نے نام لیے بغیر اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’آج کے اعلان کا اس پیشکش سے تعلق نہیں ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ حکومت سازی کے وقت تحریک انصاف سے دو وزارتیں مانگی تھیں تاہم یہ مطالبہ پورا نہیں کیا گیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ کیونکہ ایم کیو ایم کی جانب سے وہ وزیر تھے، اس لیے وہ رابطے کمیٹی کے اس فیصلے کا آج اعلان کر رہے ہیں۔
وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان سے رابطہ کر کے ان کے جائز مطالبات پورے اور تحفظات دور کیے جائیں گے۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ایم کیو ایم و فاقی کابینہ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleآمنہ مفتی کا کالم ، اڑیں گے پرزے: خاموشی کی زبان
Next Article وسعت اللہ خان کا کالم: عقل کی ویکسین کہاں سے خریدیں؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

لندن: بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی طبیعت انتہائی ناساز، اتوار سے ہسپتال میں زیرِ علاج

فروری 5, 2026

شیخ رشید جوئے کے اڈوں کی سرپرستی کرتے تھے ؟ حامد میر کے کالم میں ذوالفقار چیمہ کی کتاب سے اقتباس

جنوری 22, 2026

برطانیہ: ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین شدید بیمار : کارکنوں سے دعا کی اپیل

جولائی 12, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ ستمبر 23, 2026
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 23, 2026
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ ستمبر 22, 2026
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی ستمبر 22, 2026
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا ستمبر 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.