کوئٹہ : بلوچستان میں ہونے والی حالیہ مردم شماری میں ایک ایسے شخص کے بارے میں انکشاف ہوا ہے جس کے ہاں 54 بچوں کی پیدائش ہوئی۔ان بچوں میں سے 12 کا انتقال ہوچکا ہے جبکہ 42 اب بھی زندہ ہیں۔ بی بی سی کے نامہ نگار محمد کاظم کے مطابق 50 سے زائد بچے پیدا کرنے والے حاجی عبد المجید مینگل کا تعلق بلوچستان کے ضلع نوشکی سے ہے۔ نوشکی کوئٹہ سے تقریباً 130 کلومیٹر کے فاصلے پر مشرق کی جانب افغانستان کی سرحد کے ساتھ واقع ہے ۔ عبدالمجید کی عمر 70سال ہے اور وہ پیشے کے لحاظ سے ڈرائیور ہیں۔ عبدالمجید نے چھ شادیاں کی تھیں۔ ان کی بیویوں میں سے دو وفات پاچکی ہیں جبکہ چار بیویاں اب بھی ان کی عقد میں ہیں۔ عبد المجید کے جو 42 بچے حیات ہیں ان میں 22 بیٹے اور 20 بیٹیاں ہیں۔ مردم شماری سے پہلے کوئٹہ شہر کے رہائشی جان محمد خلجی سب سے زیادہ بچوں کے والد ہونے کے دعویدار تھے۔ جان محمد کے ہاں اب تک 36 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
(بشکریہ بی بی سی اردو)
منگل, ستمبر 22, 2026
تازہ خبریں:
- کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
- نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
- دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
- پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
- دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
- الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
- اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
- ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
- پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
- مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم

