لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا۔ ٹیم سے سابق کپتان اظہر علی، عمر اکمل اور یاسر شاہ کو ڈراپ کر دیا گیا ہے 15کھلاڑیوں کا ٹی ٹوئنٹی اور 16 کا ون ڈے کے لئے اعلان کیا گیا۔ انضمام الحق نے بتایا کہ ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں احمد شہزاد، کامران اکمل، محمد حفیظ، بابر اعظم، شعیب ملک، فخر زمان، سرفراز احمد، عماد وسیم، شاداب خان اور محمد نواز شامل ہیں۔ دوسری جانب سرفراز احمد (کپتان)، احمد شہزاد، کامران اکمل، محمد حفیظ، بابر اعظم، حسن علی، وہاب ریاض، محمد عامر، جنید خان، فخر زمان، آصف ذاکر، عماد وسیم، شاداب خان، فہیم اشرف اور محمد اصغر ون ڈے سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ انضمام الحق نے کہا ٹیم میں نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا اور کھلاڑیوں کی فٹنس کو معیار بنایا گیا۔ پاکستان کے دورہ ویسٹ انڈیز کا آغاز 26 مارچ سے ہو رہا ہے، اس دوران 4 ٹی ٹوئنٹی میچز اور 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔
پیر, ستمبر 21, 2026
تازہ خبریں:
- دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
- الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
- اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
- ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
- پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
- مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم
- کوہاٹ دھماکہ : شہداء کی تعداد 21 ہو گئی : 100 سے زیادہ زخمی
- اسامہ بن لادن کی تعریف پر طاہر اشرفی سے برطانوی اعزاز ایک ہفتے بعد واپس لے لیا گیا
- کوہاٹ: پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، 16 افراد شہید، درجنوں زخمی
- مکہ پر حملہ ۔۔ پاکستان کو سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا پڑے گا : سید مجاہد علی کا تجزیہ

