Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, ستمبر 9, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » پی ٹی آئی کے 18 خفیہ بینک اکاؤنٹ پکڑے گۓ : اسٹیٹ بینک کی رپورٹ
اہم خبریں

پی ٹی آئی کے 18 خفیہ بینک اکاؤنٹ پکڑے گۓ : اسٹیٹ بینک کی رپورٹ

ایڈیٹرجنوری 11, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
flag pti
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ملک بھر میں 18 خفیہ بینک اکاؤنٹس استعمال کررہی ہے۔ اسٹیٹ بینک نے شیڈول بینکوں سے حاصل کی جانے والی معلومات الیکشن کمیشن میں جمع کروائیں جس میں یہ بات سامنے آئی کہ پی ٹی آئی کے ملک کے مختلف شہروں میں کل 26 بینک اکاؤنٹس ہیں لیکن الیکشن کمیشن میں جمع کروائی گئی معلومات میں صرف 8 کے بارے میں بتایا گیا۔ دیگر 18بینک اکاؤنٹس جعلی یا غیر قانونی اکاؤنٹس کے زمرے میں آتے ہیں کیوں کہ پی ٹی آئی نے انہیں قانون کے تحت ای سی پی میں جمع کروائی گئی سالانہ آڈٹ رپورٹ میں ظاہر نہیں کیا۔ خیال رہے کہ الیکشن کمیشن میں جمع کروائی گئی سالانہ آڈٹ رپورٹ کے ساتھ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی جانب سے صداقت اور درستگی کا سرٹیفکیٹ بھی موجود تھا جو جمع کروانا ہر جماعت کے سربراہ کے لیے قانونی طور پر لازم ہوتا ہے۔ مذکورہ معلومات منظر عام پر آنے سے اس بات کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے کہ ان غیر قانونی اکاؤنٹس کی تفصیلات اور ان کی منی ٹریل وزیراعظم عمران خان اور گورنر سندھ عمران اسمٰعیل سمیت پی ٹی آئی کے اعلیٰ عہدیداروں کے لیے قانونی خطرے کا باعث بن سکتی ہیں کیوں کہ وہ ان اکاؤنٹس کے مرکزی یا شریک دستخط کنندہ بھی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ان بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات جن میں سے 2 کراچی جبکہ ایک ایک پشاور اور کوئٹہ میں موجود ہے ، کی تفصیلات ڈائریکٹر جنرل برائے قانون کی سربراہی میں گزشتہ برس اکتوبر میں ہونےوالے ای سی پی کی جانچ پڑتال کمیٹی کے اجلاس میں سامنے آئیں۔ خیال رہے کہ جولائی 2018 میں پی ٹی آئی کے بینک ریکارڈ اور اسٹیٹمنٹ کی لیے کی جانے والی درخواست کی تمام تر کوششوں کے خاتمے کے بعد الیکشن کمیشن نے اسٹیٹ بینک سے پارٹی کے بینک اسٹیٹمنٹس فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔ جس کے بعد اسٹیٹ بینک کی جانب سے تمام شیڈول بینکوں کے صدور کو 13-2009 کی مدت کے دوران پی ٹی آئی کی تمام بینک اسٹیٹمنٹس ای سی پی میں جمع کروانے کی ہدایت کی گئی تھی۔ دلچسپ بات یہ کہ الیکشن کمیشن کی جانچ پڑتال کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے نمائندوں کی موجودگی میں جعلی یا غیر قانونی اکاؤنٹس کا انکشاف سامنے آنے کے بعد سے تحریک انصاف الیکشن کمیشن کے ساتھ تعاون نہیں کررہی۔اس کی ایک جھلک اسکروٹنی کمیٹی کے بدھ کو ہونے والے طے شدہ اجلاس میں دیکھنے کو ملی جس میں تحریک انصاف کا کوئی نمائندہ شریک نہیں ہوا۔ چناچہ پی ٹی آئی کے بانی رکن اور درخواست گزار اکبر ایس بابر، بدر اقبال چوہدری کی سربراہی میں موجود ان کی قانونی ٹیم، الیکشن کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل برائے قانون اور ڈیفنس اسٹیبلشمنٹ کے 2 سینئر آڈیٹرز پر مشتمل اجلاس پی ٹی آئی نمائندوں کا ڈیڑھ گھنٹے تک انتظار کرنے کے بعد اسے ملتوی کردیا گیا۔ اس بارے میں جب اکبر ایس بابر سے بات کی گئی تو انہوں نے اس سارے معاملے کو فنڈنگ کا بہت بڑا فراڈ قرار دیا اور کہا کہ اس کا صحیح اندازہ لگانے کے لیے فرانزک آڈٹ کی تفصیلات کی ضرورت پڑ سکتی ہے تاہم انہوں نے پی ٹی آئی کے خفیہ بینک اکاؤنٹس کے انکشاف کے حوالے سے معلومات فراہم کرنے سے انکار کیا۔ دوسری جانب تحریک انصاف مسلسل جانچ پڑتال کمیٹی کی کارروائی کو خفیہ رکھنے کی کوششیں کررہی ہیں اور اس مقصد کے لیے ای سی پی اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں پٹیشن بھی دائر ہے۔ اس بارے میں جب پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری مالیات اظہر طارق سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے تمام مرکزی اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع کروادی ہیں جبکہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے ای سی پی میں جمع کروائی گئی رپورٹ کے حصول کے لیے بھی درخواست دی تھی۔ لیکن گورنر اسٹیٹ بینک کی جانب سے کہا گیا کہ اس سلسلے میں تمام بینکوں سے براہِ راست رابطہ کریں، ان کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کچھ بینک اکاؤنٹس پارٹی کے صوبائی دفاتر کے ہوں اور ہوسکتا ہے کچھ اکاؤنٹس فعال بھی نہ ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ای سی پی جانچ پڑتال کمیٹی اپنے اختیارات سے تجاوز کررہی ہے کیوں کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت ان کی بس یہ ذمہ داری ہے کہ وہ درخواست گزار اکبر ایس بابر کی جانب سے جمع کروائی گئی تفصیلات کی تصدیق کریں جو ابھی تک نہیں کی گئی۔

( بشکریہ ڈیلی ڈان )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleآشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں سابق آرمی چیف جنرل کیانی کا بھائی اشتہاری قرار
Next Article فوجی عدالتیں اور جمہوریت کے دعویداروں کا امتحان۔۔سید مجاہد علی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 9, 2026

منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم

ستمبر 8, 2026

ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت

ستمبر 8, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت ستمبر 8, 2026
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم ستمبر 8, 2026
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘ ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.