Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جولائی 22, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پروفیسر شوکت مغل ایک مکمل عنوان : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری
  • حضرت زکریا ملتانیؒ کا عرس او ر شاہ محمود قریشی کی رہائی کی اپیل : ظہور دھریجہ کا کالم
  • ایران پر مسلسل 11 ویں رات بھی حملے کیے: امریکی فوج کا دعویٰ
  • پیٹرول کی قیمت طے کرنے میں آئل کمپنیوں کا کیا کردار رہا ؟ ۔۔ برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • ڈاکٹر وزیر آغا نقاد ،محقق ، شاعر ۔۔ ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»فواد چوہدری کی آمد پر سینیٹ میں ہنگامہ : مشاہد اللہ کا معاملہ نیب کو بھیجنے کا اعلان
اہم خبریں

فواد چوہدری کی آمد پر سینیٹ میں ہنگامہ : مشاہد اللہ کا معاملہ نیب کو بھیجنے کا اعلان

ایڈیٹراکتوبر 3, 20182 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد: سینیٹ اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی جانب سے معذرت کے بعد پھر بیان بازی پر اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔فواد چوہدری سینیٹ اجلاس میں آئے تو اپوزیشن اراکین کی جانب سے ایوان میں شور شرابہ کیا گیا اور وفاقی وزیر سے اپنے بیان پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی جانب سے کہا گیا کہ ہمیں بتایا گیا تھا کہ وفاقی وزیر ایوان میں آکرمعافی مانگیں گے۔سینیٹ میں قائد ایوان شبلی فراز نے کہا کہ ہم نے مناسب سمجھا کہ وزیر آ کر معذرت یا وضاحت کریں۔فواد چوہدری نے کہا کہ میں وضاحت کر دیتا ہوں جس پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ آپ پہلے معذرت کریں ۔ فواد چوہدری نے کہا کہ میں کس چیز کی معافی مانگوں، کیا ڈاکو کو ڈاکو نہ کہوں۔سینیٹر مشاہد اللہ خان نے مطالبہ کیاکہ وزیر اطلاعات کو ایوان سے باہر نکالیں جب کہ سینیٹر اعظم موسی خیل نے فواد چوہدری سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ میں نے قومی اسمبلی میں جب معذرت کی تو لوگوں نے تنقید کی، قومی خزانہ لوٹا گیا، میں معذرت کیوں کروں، انہوں نے پی آئی اے کے ساتھ کیا کیا، اپنے خاندان کو بھرتی کیا، ڈاکو سے کیوں معذرت کریں۔چیئرمین سینیٹ نے فواد چوہدری کو ایوان سے باہر جانے کا حکم دیتے ہوئے کارروائی 15 منٹ کے لیے ملتوی کردی۔بعد ازاں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ایوان میں آکر معذرت کی جس پر چیئرمین سینیٹ نے انہیں اظہار خیال کرنے کی اجازت دی ۔فواد چوہدری نے دوبارہ اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے ادارے اس وجہ سے تباہ ہوئے کیونکہ ان میں خلاف ضابطہ ترقیاں کی گئیں۔وفاقی وزیر نے ایک بار پھر سینیٹر مشاہد اللہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کے دو بھائیوں کو پی آئی اے میں بڑے عہدے دیئے گئے۔چیئرمین سینیٹ نے فواد چوہدری کو اس حوالے سے بات کرنے سے منع کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اس معاملے پر جب معذرت کر لی تو معاملہ ختم ہو گیا لیکن فواد چوہدری منع کرنے کے باوجود مسلسل بولتے رہے۔فواد چوہدری کے خاموش نہ ہونے پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ایوان کی کارروائی جمعے کی صبح ساڑھے 10 بجے تک ملتوی کر دی۔سینیٹ اجلاس ملتوی ہونے کے بعد پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو عوام نے چوروں کے احتساب کے لیے ووٹ دیا تھا۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ مشاہداللہ خان پی آئی اے میں لوڈر بھرتی ہوئے اور نواز شریف کا سامان اٹھاتے اٹھاتے سینیٹر بن گئے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ مشاہداللہ کبھی کونسلر بھی نہیں بنے اور اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مشاہداللہ کے بھائی مجاہداللہ، راشد اللہ اور ساجداللہ پی آئی اے میں بھرتی ہوئے، ن لیگ کی حکومت آتے ہیں مشاہداللہ کے بھائیوں کو نیویارک اور لندن میں اسٹیشن ہیڈ لگایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مشاہداللہ کے بھائیوں کی پروموشن کے لیے بورڈ تک نہیں ہوا، جب اس بات کی نشاندہی کی تو کہا گیا کہ سینیٹ کی کارروائی کو نہیں چلنے دیں گے۔فواد چوہدری نے کہا کہ مشاہداللہ جیسے لوگوں کی وجہ سے عوام سیاست کواچھا نہیں سمجھتے، ان جیسے لوگ پاکستانی سیاست پر کلنک کا ٹیکہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ نے مجھے حقائق بیان کرنے سے روک کر جابنداری کا مظاہرہ کیا، کیا ہم نے ملک کو چیمبرز سے چلانا ہے کہ معذرت کر لیں ۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ مشاہد اللہ نے پورا خاندان پی آئی اے میں بھرتی کرایا، میں نے اپنے بیان پر معذرت کی تھی کہ انہوں نے تین بھائیوں کو بھرتی کروایا لیکن اب تو 6 بندوں کے نام سامنے آئے ہیں اور اس کے علاوہ مشاہداللہ نے اپنے خاندان کی خواتین کو بھی پی آئی اے میں بھرتی کروایا۔فواد چوہدری نے کہا کہ پی آئی اے کی آفیشل رپورٹ نیب اور ایف آئی اے کو بھیج رہا ہوں، اب وہی اس کی تحقیقات کریں گے۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleٹیکس نادہندگان کے زمین، گاڑی خریدنے پر دوبارہ پابندی ، ضمنی بجٹ منظور
Next Article بھائی اپنی روحانی بہنا سے کیوں ناراض ہے ؟ ۔۔ چودھری محمود احمد
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پروفیسر شوکت مغل ایک مکمل عنوان : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری

جولائی 22, 2026

حضرت زکریا ملتانیؒ کا عرس او ر شاہ محمود قریشی کی رہائی کی اپیل : ظہور دھریجہ کا کالم

جولائی 22, 2026

ایران پر مسلسل 11 ویں رات بھی حملے کیے: امریکی فوج کا دعویٰ

جولائی 22, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • پروفیسر شوکت مغل ایک مکمل عنوان : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری جولائی 22, 2026
  • حضرت زکریا ملتانیؒ کا عرس او ر شاہ محمود قریشی کی رہائی کی اپیل : ظہور دھریجہ کا کالم جولائی 22, 2026
  • ایران پر مسلسل 11 ویں رات بھی حملے کیے: امریکی فوج کا دعویٰ جولائی 22, 2026
  • پیٹرول کی قیمت طے کرنے میں آئل کمپنیوں کا کیا کردار رہا ؟ ۔۔ برملا / نصرت جاوید کا کالم جولائی 22, 2026
  • ڈاکٹر وزیر آغا نقاد ،محقق ، شاعر ۔۔ ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری جولائی 21, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.