کراچی:وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے بلدیاتی نمائندوں کا اجلاس طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کی صدارت میں بلدیاتی نمائندوں کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں میئر، ڈپٹی میئر اور ٹاؤن چئیرمین شریک ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس میں پیپلزپارٹی، جماعت اسلامی اور تحریک انصاف سمیت تمام جماعتوں کے نمائندے شریک ہوں گے۔
اجلاس میں پانی کی فراہمی، سیوریج اور برساتی نالوں، سمیت ترقیاتی منصوبوں پر رائے لی جائے گی۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہےکہ شہر کی ترقی کے لیے تمام نمائندوں سے تجاویز لی جائیں گی، بلدیاتی نمائندوں کی تجاویزکی روشنی میں ترقیاتی منصوبے ترتیب دیے جائیں گے۔
(بشکریہ:جیو نیوز)
بدھ, ستمبر 16, 2026
تازہ خبریں:
- پیٹرول ، ڈیزل کی قیمتوں میں ستمبر کے دوران ساتویں بار اضافہ : عوام پر 41.55 روپے کا بوجھ ڈالا گیا
- حرف حق دل میں کھٹکتا ہے : وجاہت مسعود کا کالم
- آئین کے شیش محل میں پڑتی دراڑیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- اجتماعی سلامتی: تصور سے عملی حکمتِ عملی تک! امریکہ، ایران جنگ کے تناظر میں ۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (2)
- پیٹرول کی قیمت میں مزید پونے پانچ روپے کا اضافہ : ڈیزل بھی 6 روپے لیٹر مہنگا
- عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف
- ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)
- اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

