لاہور کے بعد ملتان میں بھی بغیر ہیلمٹ کے موٹرسائیکل سواروں کو پیٹرول فراہمی پر پابندی عائد کر دی گئی۔
ڈپٹی کمشنر ملتان نے اس حوالے سے پیٹرول پمپس مالکان کو حکم نامہ بھی جاری کر دیا ہے۔
ڈی سی ملتان کی جانب سے جاری حکم نامے میں خلاف ورزی کرنے والے پیٹرول پمپس سیل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
لاہور میں ہیلمٹ کے بغیر پیٹرول نہ دینے کا حکم
اس سے قبل ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے بھی لاہور شہر میں بغیر ہیلمٹ سفر کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول فراہم نہ کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔
ڈی سی لاہور کا کہنا تھا موٹرسائیکل پر ہیلمٹ استعمال نہ کرنے سے حادثات میں قیمتی جانیں ضائع ہوتی ہیں، انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے یہ پابندی لگائی گئی ہے، اس پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانے کےلیے بھرپور ایکشن لیا جائے گا۔
(بشکریہ:جیونیوز)
پیر, ستمبر 21, 2026
تازہ خبریں:
- دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
- الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
- اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
- ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
- پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
- مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم
- کوہاٹ دھماکہ : شہداء کی تعداد 21 ہو گئی : 100 سے زیادہ زخمی
- اسامہ بن لادن کی تعریف پر طاہر اشرفی سے برطانوی اعزاز ایک ہفتے بعد واپس لے لیا گیا
- کوہاٹ: پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، 16 افراد شہید، درجنوں زخمی
- مکہ پر حملہ ۔۔ پاکستان کو سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا پڑے گا : سید مجاہد علی کا تجزیہ

