Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, ستمبر 8, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
  • صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
  • زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ملک بھر میں 9 محرم کے جلوس رواں دواں، سیکیورٹی کے سخت انتظامات
علاقائی رنگ

ملک بھر میں 9 محرم کے جلوس رواں دواں، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

ایڈیٹرجولائی 28, 20235 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
hussain muharram procession
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے ماتمی جلوس سخت حفاظتی انتظامات کے تحت روایتی راستوں سے نکالے جا رہے ہیں جہاں کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے وضع کردہ جامع سیکیورٹی پلان کے تحت بعض علاقوں میں موبائل فون سروس معطل کردی گئی ہے۔
ایک روز قبل کراچی پولیس نے 8، 9 اور 10 محرم الحرام کے جلوسوں کے لیے سیکیورٹی اور ٹریفک مینجمنٹ پلان جاری کیا تھا، جس کے تحت شہر بھر میں 4 ہزار 698 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
ادھر پنجاب نے صوبے بھر میں محرم الحرام کے جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے فوج اور رینجرز کے دستے تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
خیبرپختونخوا میں بھی مالاکنڈ کے علاوہ تمام ڈویژنز میں پورے مہینے میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے جہاں اسلحے کی نمائش اور نشان لگانے، ڈبل سواری، گاڑیوں میں رنگے ہوئے شیشے کے استعمال اور لوگوں کے چھتوں پر کھڑے ہونے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
لاہور
ڈان نیوز کے نمائندے کے مطابق پنجاب کے علاقے پانڈو اسٹریٹ عزاخانہ امام بارگاہ سے برآمد ہونے والے ماتمی جلوس میں ہزاروں افراد شریک ہیں۔
لاہور کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (آپریشنز) علی ناصر رضوی نے کہا کہ ماتمی جلوس کو ’فول پروف‘ سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے اور توقع ہے کہ وہ رات 12 بجے تک اپنی منزل پر اختتام پذیر ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پانڈو اسٹریٹ پر 4 ہزار 700 پولیس افسران و اہلکار فرائض سرانجام دے رہے ہیں جبکہ متعدد عمارتوں پر اسنائپرز کے ساتھ پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ پنجاب پولیس نے بتایا کہ انسپکٹر جنرل (آئی جی) ڈاکٹر عثمان انور اور چیف سیکریٹری زاہد اختر زمان نے راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے لیاقت باغ اور کرنل مقبول امام بارگاہ سمیت مختلف امام بارگاہوں اور جلوس کے راستوں کا دورہ کیا۔
پولیس نے مزید کہا کہ تمام اضلاع میں کنٹرول رومز قائم کیے گئے ہیں اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تمام سرگرمیوں کی مسلسل نگرانی کی جارہی رہی ہے۔
لاہور کیپیٹل سٹی پولیس افسر (سی سی پی او) بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ سٹی پولیس نے 9 اور 10 محرم الحرام کے لیے حفاظتی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔
سی سی پی او نے کہا کہ تمام جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مسلسل نگرانی کی جائے گی جبکہ ڈبل سواری پر پابندی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔
سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے مزید بتایا کہ جلوس کے راستوں پر مخصوص مدت کے لیے موبائل سروس معطل رہے گی اور تمام جلوسوں اور مجالس کو ’فول پروف سیکورٹی‘ فراہم کی جائے گی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ 6 ایس پیز، 83 ایس ایچ اوز، 216 اپر سب آرڈینیٹس، خواتین پولیس اہلکار اور 11 ہزار سے زائد کانسٹیبلز ماتمی جلوسوں کے دوران اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔
سی سی پی او نے مزید کہا کہ ڈولفن اسکواڈ اور پولیس رسپانس یونٹ کی ٹیمیں ہر وقت راستوں کے نزدیکی علاقوں میں گشت کرتی رہیں گی اور بارش کی صورت میں شہری انتظامیہ کے تعاون سے راستوں کو کھلا رکھا جائے گا۔
پنجاب پولیس نے شہریوں سے کہا کہ وہ چوکس رہیں اور کسی بھی بیگ، موٹرسائیکل، کار اور مشکوک حرکات والے کسی بھی فرد پر نظر رکھیں۔
گزشتہ رات جاری ہونے والے ایک بیان میں پنجاب کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس کو ہدایت کی کہ وہ آج اور کل فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنائے۔
پولیس کا کہنا ہے عبادات اور تعظیم کا سلسلہ جاری رہے گا اور صوبے کے ہر ضلع میں مجالس کے انعقاد اور جلوسوں کی فول پروف سیکیورٹی ہوگی۔
ۤآئی جی پنجاب نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس بات کا امکان ہے کہ پاکستان اور اسلام کے دشمن اس اہم دن پر شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کر سکتے ہیں، لہٰذا امن کو برقرار رکھنا اور بہترین خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانا پولیس کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے خاص طور پر اس بات کا ذکر کیا کہ اگر کسی بھی اہلکار کو خاص طور پر ٹریفک، ایگزیکٹو، انسداد دہشت گردی کے محکمے یا اسپیشل برانچ کی تشکیل میں کسی بھی مقام پر مقرر کیا گیا ہے تو انہیں مزید چوکنا رہنا چاہیے
کراچی
کراچی کی سولجر بازار پولیس اسٹیشن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں مرکزی ماتمی جلوس مرکزی مجلس کے اختتام کے بعد 12 بجے نشتر پارک سے روانہ ہوا اور علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے اجتماع سے خطاب کیا۔
بعد ازاں کراچی ٹریفک پولیس نے بتایا کہ سولجر بازار کے قریب واقع بہادر یار جنگ روڈ کو جلوس کے اختتام کے بعد دوپہر 2 بج کر 10 منٹ پر دونوں طرف کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا تھا۔
سڑک کو صبح 9:06 بجے ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا تھا اور ٹریفک کو گرومندر سے لسبیلہ کی طرف موڑ دیا گیا تھا۔
علاوہ ازیں ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ ایم اے جناح روڈ ماتمی جلوس کی وجہ سے صبح 8:12 بجے ٹریک کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔
اس سے پہلے جاری کی گئی ایک پریس ریلیز کا حوالہ دیتے ہوئے پولیس نے کہا کہ ٹریفک کو مذکور متبادل راستوں کی طرف موڑ دیا جا رہا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور 9 محرم کے مرکزی جلوس میں شرکت کی۔
بیان میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ سندھ سیون ڈے ہسپتال کے مرکزی جلوس میں شامل ہوئے، ان کے ہمراہ صوبائی وزیر سعید غنی، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری سہیل راجپوت، آئی جی پولیس غلام نبی میمن بھی تھے۔
ترجمان نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کا جلوس کے منتظمین نے استقبال کیا، وزیراعلیٰ سندھ نے مرکزی جلوس کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور اس حوالے سے انتظامیہ کو ضروری ہدایات دیں۔
بیان میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے جلوس میں شرکت کے بعد راستوں میں سبیلوں کا بھی معائنہ کیا اور آئی جی کو ہدایت کی کہ سیکیورٹی انتظامات میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں
اس موقع پر وزیراعلیٰ نے آئی جی پولیس سے 9 اور 10 محرم کے جلوس کے روٹ کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔
آئی جی سندھ نے وزیراعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جلوس کے روٹس سے متعلق تمام شرکا کو آگاہ کیا گیا ہے، جلوس نشتر پارک، نمائش، ایم اے جناح روڈ، پریڈی اسٹریٹ، تبت سینٹر چوک، بولٹن مارکیٹ، کھارادر اور حسینہ ایرانیان امام بارگاہ پر ختم ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی جلوس 20 مقامات سے گزرے گا اور پارکنگ کے لیے 8 مقامات پر انتظامات کیے گئے ہیں، سیکیورٹی پاسز صرف گھر کے مالک، سبیل، نیاز اور اسکاؤٹس کو دیے گئے ہیں۔
آئی جی نے بتایا کہ سیکیورٹی پاسز ڈی آئی جی ٹریفک کو متعلقہ دستاویزات جمع کروانے کے بعد جاری کیے جاتے ہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں، ایمبولنس، میڈیا پاسز بھی ان کے دستاویزات جمع کرانے پر دیے جاتے ہیں۔
ان کاکہنا تھا کہ جلوس کی سیکیورٹی کے لیے 4 ہزار 698 پولیس اہلکارتعینات ہوں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ مرکزی جلوس کی سیکیورٹی فول پروف بنائی جائے، انتطامیہ اور پولیس جو بھی اقدامات کرے اس کے لیے منتظمین کو اعتماد میں لیں۔
قبل ازیں سندھ پولیس نے متبادل راستوں کے ساتھ حفاظتی اقدامات کے حوالے سے پر سڑکوں کی رکاوٹوں کی تفصیل کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی جس میں کہا گیا تھا کہ جلوس صبح 9 بجے لیاقت آباد میں مارٹن روڈ پر واقع امام بارگاہ سے نکلے گا اور 12 بجے کے قریب نشتر پارک پہنچے گا، جہاں مجلس کا انعقاد کیا جائے گا۔
پولیس نے مزید کہا کہ جلوس پھر کھارادر کے علاقے میں حسینیہ ایرانیہ امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔
کوئٹہ
دریں اثنا کوئٹہ میں بھی سخت سیکیورٹی کو یقینی بنایا گیا ہے جہاں ایک ماتمی جلوس میک کونگے روڈ سے نکلنے اور مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا اپنی منزل ناصر العزہ امام بارگاہ کی طرف روانہ ہونے کا امکان ہے۔
سخت حفاظتی انتظامات اور احتیاطی تدابیر میں موبائل فون سروسز کی معطلی کے ساتھ معمول کی ٹریفک کے لیے مختلف مقامات پر سڑکوں پر رکاوٹیں بھی شامل ہیں۔
پولیس اور فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کی ٹیمیں شہر بھر میں تعینات کر دی گئیں اور صورتحال کی فضائی نگرانی کی جارہی ہے۔
پشاور میں جلوس پرامن انداز میں اختتام پذیر
خیبرپختونخوا کے پشاور سمیت تمام اضلاع میں ماتمی جلوس پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کیے گئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کے باعث پرامن انداز میں اختتام پذیر ہوئے۔
پشاور میں مرکزی صبح صدر روڈ میں امام بارگاہ حسینیہ ہال سے برآمد ہوا، جس میں مزید جلوس راستے میں شامل ہوتے گئے۔۔
جلوس مقررہ راستوں صدر روڈ، کلاباری اور فوارہ چوک سے گزرا جہاں انتظامیہ نے شرکا کے لیے پانی، دودھ اور دیگر مشروبات کا انتظام کیا ہوا تھا۔
علمائے کرام نے 9 محرم الحرام کی اہمیت کے حوالے سے خصوصی خطاب کیا۔
نماز ظہر کے بعد جلوس واپس امام بارگاہ حسینہ ہال پشاور کٹونمنٹ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔
ریسکیو 1122 سروس کی جانب سے ہنگامی صورت حال کی صورت میں شرکا کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے میڈیکل کیمپ بھی قائم کردیے تھے۔
قبل ازیں خیبرپختونخوا پولیس نے کہا کہ صوبے بھر میں دفعہ 144 کے تحت عائد پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے پر 9 ہزار سے زائد افراد کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔
خیبرپختونخوا کی پولیس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ درجنوں افراد کے خلاف غیر رجسٹرڈ گاڑیاں رکھنے، فینسی نمبر پلیٹس استعمال کرنے، گاڑی کی کھڑکیوں کو سیاہ کرنے اور ڈبل سواری پر کارروائی کی ہے اور ایک ٹرمینل پر سینکڑوں موٹر سائیکلوں کو تحویل میں لے لیا گیا۔
پشاور کے سی سی پی او کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (آپریشنز) ہارون الرشید کے حوالے سے بتایا گیا کہ شہر کے چھاؤنی کے علاقے میں ’تین درجے حفاظتی انتظامات‘ کیے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام راستوں پر ’عمارتوں پر گن پوائنٹس‘ کے ساتھ ساتھ ماتمی جلوسوں کی ڈرون کیمروں، سی سی ٹی وی اور سرویلنس کیمرہ سسٹم موبائلز کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے۔
(بشکریہ:ڈان نیوز)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

9 muharram muharram
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاسلام آباد:مدت پوری ہونے سے 48 گھنٹے قبل اسمبلی کو تحلیل کردیا جائے گا، وزیر داخلہ
Next Article سول جج کی اہلیہ کے تشدد کا شکار گھریلو ملازمہ کی حالت تشویش ناک ، ملزمہ اور شوہر روپوش
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عراق:ایک لاکھ سے زائد پاکستانی زائرین کربلا پہنچ گئے

جولائی 28, 2023

مقبوضہ کشمیر میں 33سال کی پابندی کے بعد پہلی بار محرم الحرام کے جلوس کا انعقاد

جولائی 27, 2023

اسلام آباد:محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں فوج تعینات، کراچی میں 9، 10 کو ڈبل سواری پر پابندی

جولائی 20, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم ستمبر 8, 2026
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘ ستمبر 8, 2026
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں ستمبر 7, 2026
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا ستمبر 7, 2026
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی ستمبر 7, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.