Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اکتوبر 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • روبوٹ مولوی ہمارے ساتھ کیا سلوک کرے گا : شہزاد عمران خان کا کالم
  • کیچ میں چار افراد کی ہلاکت پر احتجاج : پکنک کے دوران فضا سے دھماکہ خیز مواد گرا
  • مشہد احتجاج کیس: ایران میں دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
  • صومالیہ میں بحری قزاقوں نے 3 پاکستانیوں سمیت پانچ افراد قتل کر دیئے
  • لاہور میں آذر بائیجان کی سیاح کے ساتھ گینگ ریپ : میڈیکل رپورٹ میں تصدیق
  • ایرانی گلوکارہ پرستو احمدی کو 74 کوڑوں کی سزا برقرار : بغیر آستینوں والا لباس پہننے کا الزام
  • ایمرجنسی کے نفاذ کی تیاریاں؟ حکومتی بیانات اور تجزیہ نگاروں نے نئی بحث چھیڑ دی
  • ٹانک میں ٹریفک پولیس کی گاڑی پر فائرنگ، 3 اہلکار شہید
  • حکومت کا ممکنہ اگلا فیصلہ کن قدم، "آرٹیکل 232” : نصرت جاوید کا کالم
  • ایران امریکہ تنازعہ: نئی جنگ خطرناک اور مہلک ہوگی : سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ہمارے قاتل، ہمارے ہیرو ۔۔ محمد حنیف
اختصاریئے

ہمارے قاتل، ہمارے ہیرو ۔۔ محمد حنیف

ایڈیٹرمئی 14, 20170 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
ehsan ullah ehsan at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

یہ سازش کم اور تھیوری زیادہ ہے۔ اور آج کل مارکیٹ میں آنے والی زیادہ تر نئی تھیوریوں کی طرح یہ بھی یوٹیوب کے ذریعے مجھ تک پہنچی۔ ویڈیو ایک گرفتار ہونے والے خودکش بمبار کی تھی لیکن ویڈیو سے زیادہ اس کے نیچے لکھے جانے والے تبصرے ہماری دماغی حالت کا پتہ دیتے تھے۔

(کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ گرفتار ہونے والے زیادہ تر خودکش بمبار کم عمر لڑکے ہوتے ہیں جنہوں نے نیا نیا نشہ کرنا شروع کیا ہو۔ حالانکہ میرا خیال تھا کہ نشئی بچے بارود سے دور بھاگتے ہیں)۔ مذکورہ خودکش بمبار سے وہ ہی سوال پوچھے گئے جو ہر ایک ایسے بچے سے پوچھے جاتے ہیں: آپ نے کبھی شادی کرنے کا سوچا؟ شادی کیوں، جب موت کے بعد بہتر (حوریں) میرا انتظار کر رہی ہیں تو میں ایک کے چکر میں کیوں پڑوں۔ اگر رہا ہوگئے تو کیا کرو گے؟ خودکش حملہ کروں گا۔ آپ کے حملوں میں معصوم بچے بھی مارے جاتے ہیں، ان کے بارے میں کبھی سوچا؟ آپ کو کس نے کہا کہ بچے معصوم ہوتے ہیں۔

ویڈیو کے نیچے کمنٹس والے سیکشن میں کچھ تبصرے ایسے تھے جن کو پڑھ کر مجھے ایسا ڈر لگا جو خودکش بمبار کے بچوں کے بارے میں خیالات سن کر بھی نہیں لگا تھا۔ یہ تبصرے بظاہر کچھ فوجی اور کچھ سویلین حضرات نے کیے تھے۔

’امیزنگ‘
’ان لوگوں کا ایمان کتنا پختہ ہے‘

’کاش یہ اس جذبے کے ساتھ ہندوستان پر بھی حملے کریں اور کشمیر آزاد کرائیں۔ ‘

خوفناک حد تک پڑھے لکھے اور پرہیز گار مبصرین آپ کو بتائیں گے کہ یوٹیوب پر بڑھکیں مارنے والے مجاہدین اور ان پر جذباتی تبصرے کرنے والے محض امریکی جبر کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔
یہ بھی کہا جائے گا کہ ہمارے متوسط طبقے کی وہ بیبیاں جنہوں نے حال ہی میں برقعہ اور بخاری شریف دریافت کیا ہے ان کے دلوں کی دھڑکنیں ان مجاہدین کی تقاریر سن کر تیز نہیں ہو جاتیں۔

ہمیں اکثر یہ بتایا جاتا ہے کہ یہ سارا مسئلہ مسلم تشخص کا ہے۔ اور ہم پوری دنیا کو اسلام کا اصلی چہرہ دکھانا چاہتے ہیں، لیکن جیسا کہ راقم نے شروع میں عرض کیا یہ محض ایک تھیوری ہے اور ہم یہ معاملہ عمائدین پر چھوڑتے ہیں۔

لیکن ایک ایسے وقت میں جب ہمیں اپنے قاتل اپنے ہیرو لگیں اور اپنے ہیروز سے ہم یہ توقع رکھیں کہ وہ قتل کرتے رہیں لیکن ذرا دوسرے محلے میں جا کر، تو ان حالات میں ظاہر ہے فلسفیانہ سوال پیدا ہوتے ہیں۔ ان سوالات کا جواب جاننے کے لئے جنرل کیانی کیا پڑھ رہے ہیں؟ اگلے بلاگ میں۔

(بشکریہ : بی بی سی اردو)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاقتدار اور موت کا کھیل : سخن ور کی باتیں / رضی الدین رضی
Next Article سوشل میڈیا پر پاک فوج کی تضحیک کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

روبوٹ مولوی ہمارے ساتھ کیا سلوک کرے گا : شہزاد عمران خان کا کالم

اکتوبر 2, 2026

کیچ میں چار افراد کی ہلاکت پر احتجاج : پکنک کے دوران فضا سے دھماکہ خیز مواد گرا

اکتوبر 2, 2026

مشہد احتجاج کیس: ایران میں دو افراد کو پھانسی دے دی گئی

ستمبر 30, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • روبوٹ مولوی ہمارے ساتھ کیا سلوک کرے گا : شہزاد عمران خان کا کالم اکتوبر 2, 2026
  • کیچ میں چار افراد کی ہلاکت پر احتجاج : پکنک کے دوران فضا سے دھماکہ خیز مواد گرا اکتوبر 2, 2026
  • مشہد احتجاج کیس: ایران میں دو افراد کو پھانسی دے دی گئی ستمبر 30, 2026
  • صومالیہ میں بحری قزاقوں نے 3 پاکستانیوں سمیت پانچ افراد قتل کر دیئے ستمبر 30, 2026
  • لاہور میں آذر بائیجان کی سیاح کے ساتھ گینگ ریپ : میڈیکل رپورٹ میں تصدیق ستمبر 30, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.