اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا ہے حکومت نے 6 وفاقی وزارتوں سے متعلق فیصلہ کرلیا ہے، اب عمل درآمد کرنا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد اورنگزیب کا کہنا تھا آئی ایم ایف اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ کامیابی سے مکمل کرلیا، یہ سب وزیراعظم شہباز شریف کی کاوشوں سے ہوا ہے، اس میں سابق نگران حکومت کا بھی مثبت کردار تھا، اب معاشی استحکام آئے گا۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا آئی ایف کے پاس جانے کا مقصد معاشی استحکام اور جاری منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانا تھا، اس پروگرام کے آنے کے بعد ہم معاشی استحکام کی طرف تیزی سے بڑھیں گے، میکرو اکنامک استحکام منزل نہیں، راستہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج پر بات نہیں کرتا لیکن یہ خوش آئند ہےکہ اب یہ نئی حدیں عبورکررہی ہے، پرامید ہوں کہ ایکسچیج ریٹ اور پالیسی ریٹ ہماری توقع کے مطابق رہیں گے۔
محمد اورنگزیب کا کہنا تھا 6 وفاقی وزارتوں سے متعلق فیصلہ کرلیا ہے، اب عمل درآمد کرنا ہے، 2 وفاقی وزارتوں کو ضم کیا جا رہا ہے، ایک کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ معیشت کی مضبوطی کیلئے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑی کامیابی ہے، غیرملکی براہ راست سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے، کابینہ نے سیلری نہ لینے کا فیصلہ کیا، ہم نے کچھ اور چیزیں بھی کیں۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا ایف بی آر میں ٹیکس سسٹم میں انسانی عمل دخل ختم کرنا ہے، ٹیکس وصولی کیلئے انسانی حقوق کی پاس داری ضروری ہے، ہمارے پاس ہر طرح کا ڈیٹا ہے جسے ہم زیر استعمال لائیں گے، اس وقت صرف 14 فیصد ریٹلرز سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ ہیں، نان رجسٹرڈ لوگوں کی یوٹیلیٹی سروسز بلاک کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ایف بی آر کی استعداد کار کو بھی بڑھانا ہے، آڈٹ کرنا ایف بی آر کا کام نہیں، اس حوالے سے ہم 2000 چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ بھرتی کر رہے ہیں، ٹیکس کلیکٹرز کا بھی کڑا احتساب ہو گا۔
(بشکریہ:جیونیوز)
پیر, ستمبر 21, 2026
تازہ خبریں:
- دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
- الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
- اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
- ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
- پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
- مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم
- کوہاٹ دھماکہ : شہداء کی تعداد 21 ہو گئی : 100 سے زیادہ زخمی
- اسامہ بن لادن کی تعریف پر طاہر اشرفی سے برطانوی اعزاز ایک ہفتے بعد واپس لے لیا گیا
- کوہاٹ: پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، 16 افراد شہید، درجنوں زخمی
- مکہ پر حملہ ۔۔ پاکستان کو سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا پڑے گا : سید مجاہد علی کا تجزیہ

