حکومت پاکستان نے بہت خاموشی سے پنجاب کے گورنر کے حلف نامے کو تبدیل کر دیا ہے ۔۔ نئے حلف نامے کا کوئی نوٹیفکیشن ہوا اور نہ ہی کوئی پاکستان حکومت کی طرف سے پریس ریلیز جاری کی گئی ہے
اس نئے حلف نامے کی عبارت کا انکشاف پنجاب کی رہائشی ایک وکیل لڑکی خدیجہ صدیقی نے کیا ۔۔ ( جی جی وہی خدیجہ صدیقی جس کو ایک اوباش نوجوان نے چاقو کے چوبیس وار کر کے زخمی کیا تھا اور پنجاب ہائی کورٹ نے اس اوباش نوجوان کو بری کر دیا ہے )۔۔
پنجاب کے گورنر کے حلف نامے کی نئی عبارت
۔۔۔۔
میں خدا کو حاضر جان کر عہد کرتا ہوں کہ میں ملک میں رہنے والے با اثر خاندان اور ان کی اولاد کی جانی ، مالی حفاظت دل و جان سے کروں گا اور اس کے لیے میں حکومت پاکستان کے دئیے ہوئے عہدے کا بھر پور استعمال کروں گا۔ میں خدا کو حاضر جان کر عہد کرتا ہوں میں ملک کے بااثر خاندان کی اولاد چاہے وہ جتنی بھی اوباش ہو چاہے وہ سر عام اس ملک کی بیٹی کا لباس لیرولیر کر دے چاہے اپنے عزت دار کھردرے چُھرے سے اس ملک کی بیٹی کا بدن چیر پھاڑ دے ۔۔ حتیٰ کہ بااثر خاندان کی اوباش اولاد چاہے ملک کی کسی بھی بیٹی کے ساتھ کسی محل میں یا سر عام ریپ کرے میں حکومت پاکستان کے دئیے عہدے کا بھر پور استعمال کر کے اس اوباش نوجوان کو بچاؤ ں گا ۔
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
تازہ خبریں:
- کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
- پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
- حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت

