جب میں نے اسکول کالج کا منہ دیکھا، اور ریڈیو پر غزلیں، گیت سُننے شروع کئے، تو ایک غزل مجھے پریشان کرنے لگی۔۔
قرار لُوٹنے والے تُو پیار کو تر سے
مری وفا کو مرے اعتبار کو تر سے
تُو روئے رات کی تنہایوں میں اُٹھ اُٹھ کر
تُجھے قرار نہ آئے ، قرار کو تر سے
خدا کرے ترارنگیں شباب چِھن جائے
تری شرابِ جوانی خُمار کو تر سے
خدا کرے ترے دل کی کَلی کبھی نہ کِھلے
بہار آۓ مگر تُو بہار کو تر سے۔
اس غزل نے مجھے ہمیشہ سوچنے پر مجبور کیا، کیا محبوب کو بد دعا بھی دی جاسکتی ہے؟ میں نے تمام اردو شاعری میں یہ انداز پہلی دفعہ پڑھا اور سُنا تھا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ انہی سیف اُلدین سیف کی نظم جو شرافت علی نے گائی،
تیری رسوائیوں سے ڈرتا ہوں
جب ترے شہر سے گُزرتا ہوں
فلمی انداز سے یکسر ہٹ کر ہے، اور میری پسندیدہ شاعری میں سے ہے۔ اور انہی کا یہ شعر بھی سچّا ہے( جسے لوگ فیض سے منسوب کرتے ہیں، شُکر کہ ریختہ نے یہ غلط فہمی دُور کی ) :
سیف انداِز بیاں رنگ بدل دیتا ہے
ورنہ دنیا میں کوئی بات نئی بات نہیں
اور سیف الدین سیف کا مشہورِ زمانہ گیت ،
پایل میں گیت ہیں چھم چھم کے، تو لاکھ چلے ری گوری تھم تھم کے۔۔
تحقیق و تجسس کی کم نظری کی بنیاد پر ، قتیل شفائی سے منسوب ہو گیا ،! گمنام فلم 1954 میں بنی تھی، اس کے تین شاعر تھے۔ سیف الدین سیف،قتیل شفای اور تنویر نقوی۔ پاکستانی فلم ڈیٹا بیس کے مطابق ، پایل میں گیت ہیں چھم چھم کے ، سیف الدین سیف کا گیت ہے۔
پھر سات لاکھ فلم میں میر تقی میر کی غزل میں ایک شعر ہے :
غم سے ذرا نجات ملی بےخودی میں آج
اب میرا انتظار کرو میں نشے میں ہوں
یہ شعر میر تقی میر کی کُلیّات میں مجھے نہیں ملا۔ چونکہ سات لاکھ کے نغمہ نگار سیف الدین سیف ہیں، گمان غالب ہے کہ غزل میں ایک نسبتاً عام فہم شعر بڑھایا گیا، اور اگر یہ سیف الدین سیف ہی کا اضافہ ہے تو داد دینی پڑتی ہے کہ انہوں نے میر کے اسلوب کو ہاتھ سے جانے نہیں دیا۔ مثلاً میر کا ایک شعر ہے
بےخودی لے گئی کہاں ہم کو
دیر سے انتظار ہے اپنا۔
یہ بھی دُرست کہ اُوپر درج بد دعائیہ غزل، فلمی کہانی،ً سات لاکھ ً کے موضوع کے عین مُطابق ہے، غزل نہایت عمدہ، موسیقی رشید عطرے کی کمال، سنتوش کمار کی اداکاری زبردست ہے۔۔مجھے بھی یہ غزل بہت اچھی لگتی ہے۔ لیکن۔۔
۔ ًًًمقدمہ شعر و شاعریً لکھنے والے حالی اگر آج زندہ ہوتے تو بہت لُطف اٹُھاتے، کہ شاعر حضرات نے بھی کُچھ تو سوچ سمجھ سے کام لینا شروع کیا،،ورنہ خوشی سے غالب تک کے ہاتھ پاؤں پُھول جاتے ہیں، جیسے ہی وہ سُنتے ہیں کہ محبوب نے پاؤں دبانے کو کہا ہے ! خیر۔۔
اس سب کے باوجود میں اکثر سوچا کرتی ہوں
کیا محبوب کو بد دعا دی جا سکتی ہے؟؟
منگل, ستمبر 8, 2026
تازہ خبریں:
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
- صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
- پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
- صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
- زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات

