Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, ستمبر 13, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » جنرل ضیاء کی موت ، چند یادیں ۔۔ لیاقت علی ایڈووکیٹ
اختصاریئے

جنرل ضیاء کی موت ، چند یادیں ۔۔ لیاقت علی ایڈووکیٹ

ایڈیٹراگست 17, 20182 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
liaqat ali advocate
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بدھ 17۔اگست1988معمول کاحبس زدہ دن تھا۔ فضا میں گرداوربادل باہم گھل مل گئے تھے۔ بعد ازدوپہرمیں معمول کی پیشہ ورانہ سرگرمیوں سےفارغ ہوکر گھر پہنچا تو کھانا کھانے کے بعد میرے بیٹےسرمد نےحسب معمول باہرجانےکی ضد شروع کردی۔سرمد کی عمراس وقت دو سال تھی۔ ہرروزجب میں کچہری سے گھر آتا تووہ موٹرسائیکل پرباہرکا ایک چکر ضرورلگایا کرتا تھا اس دن بھی اس نے باہر جانےکامطالبہ کیااورمیں اسےموٹرسائیکل پرباہرلےکرباہرچلا گیا۔ہمارا گھربادامی باغ پھل منڈی کے قریب ہی تھا وہاں سے میں نےکچھ پھل خریدااورجلدی جلدی اسے گھر واپس لے آیا کیونکہ مجھےاس شام اپنے سیاسی دوستوں سےملنےجاناتھا جو لاہور باہر سے آئے ہوئے تھے۔ ان دنوں ہم نے پاکستان سوشلسٹ پارٹی میں علم بغاوت بلند کر رکھا تھا اوراس کی توڑ پھوڑ کے نیتجےمیں اپنا ایک علیحدہ گروپ بنانے میں کامیاب ہوچکے تھے ۔ ہمارے گروپ کے لیڈرز انیس ہاشمی اورعابد حسن منٹو تھے۔ اس وقت تک ہمارا گروپ سوشلسٹ پارٹی عابد حسن منٹو گروپ کہلاتا تھا اور ہم چاہتے تھے کہ جتنا جلد ہوسکےہم گروپ سے ایک پارٹی کی شکل اختیارکرلیں۔ پارٹی کی تشکیل پرغوروخوض کے لئےلاہورمیں پاکستان بھر سے اپنے خیال دوستوں اورساتھیوں کی ایک میٹنگ کا اہتمام ہم نے 19۔اگست کیا ہوا تھا۔ مغرب سے کچھ وقت پہلے میں غسل خانے سے نہا کر باہر نکلا اور دھوتی باندھ رہا تھا کہ صحن میں رکھے بلیک وائٹ ٹی۔وی کی سکرین سے تصویر غائب ہوگئی۔ چند لمحوں کے لئے تو کچھ سمجھ نہ آئی یہ کیا ہوگیا ہے۔ شائد لائٹ چلی گئی ہو جس کی وجہ سے تصویر سکرین پر نمودار نہیں ہورہی۔ لیکن چند ہی ساعتوں بعد ٹی ۔وی سکرین پر اظہر لودھی نمودار ہوئے۔ اظہر لودھی اپنے ناظرین کی نظروں میں اتنے ہی قابل نفرت تھے جتنا کہ جنرل ضیا پاکستان کے وسیع تر عوام کے لئے تھا۔ اظہرلودھی محض پروفیشنل نہیں تھے وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں سے بڑھ کر اپنے آقاوں کی خدمت کرنے پر یقین رکھتے تھے۔ انھوں نے سکرین پر نمودار ہوتے ہی روندھی ہوئی آوازمیں جنرل ضیا اور ان کے اکتیس ساتھیوں کی ’شہادت‘ کا اعلان کیا۔ یہ خبرسننےکی دیرتھی کہ میں نے اسی وقت کپڑے تبدیل کئےاورسب کچھ چھوڑچھاڑکرموٹر سائیکل کو دوڑاتا ہوا مال روڈ پردیال سنگھ مینشن میں واقع شیزان ریسٹورنٹ پہنچا۔ شیزان ان دنوں سیاسی کارکنوں کےباہم میل جول کا مرکز ہوا کرتا تھا۔ میں پہنچا تو شیزان میں دروازے کے ساتھ میزپرچوہدری فتح محمد( ٹوبہ ٹیک سنگھ) اورڈاکٹراللہ داد لونی( سبی) بیٹھے ہوئے تھے۔ یہ دونوں نئی پارٹی کی تشکیل کے لئے منعقد ہونے والی میٹنگ میں شرکت کے لئےلاہورآئے ہوئے تھے۔ میں نے جاتے ہی انھیں خبر سنائی کہ جنرل ضیا مرگیا ہے۔ وہ یہ خبر سن کرحیران ہوگئے اور انھیں اس پر بالکل یقین نہیں آرہا تھا۔ میں نے انھیں کہا کہ شیران کی اوپر والی منزل پر پریس کلب میں ٹیلی ویژن موجود ہے چلیں وہ چل کر دیکھ لیں جنرل ضیا واقعی مرچکا ہے۔ ان دنوں پریس کلب ابھی تک اخباری کارکنوں کی ٹریڈ یونینز کا متبادل نہیں بناتھا۔ پریس کلب کی بجلی عام طور پر بل کی عدم ادائیگی کی بنا پر کٹ جاتی تھی۔پریس کلب کے انچارج ایک صاحب انیس ملک تھے۔ ان کے بارے میں اتنا ہی معلوم تھا کہ وہ کسی صحافی کے بھائی ہیں وہ وہاں کپی بیچتے اور پیتے تھے۔ نستعلیق انسان تھے۔ جالب، چوہدری انور مرحوم اور ان کے دیگر دوست احباب انیس ملک کے مستقل گاہگ اور دوست تھے۔ اگر کسی کے کپی کی مطلوبہ قیمت نہیں بھی ہوتی تھی وہ ادھار پر بھی دے دیا کرتے تھے۔ میں چوہدری فتح محمد اور ڈاکٹر اللہ داد لونی کو لے کر پریس کلب چلا گیا۔انیس خان مدہوش اندھیرے میں بیٹھا ہوئے تھے میں نے ان سے درخواست کی انیس صاحب ٹیلی ویژن چلا دیں انھوں نے کہا کہ چھوڑو ٹی۔وی اس میں بک بک کے سوا کچھ نہیں ہے۔ میں نے کہا خاں صاحب آج بک بک نہیں ہے آج جنرل ضیا کی موت کی خبر ہے وہ یکد م صوفے سے اٹھے اور انھوں کمرے کی لائٹ جلائی اور ٹیلی ویژن آن کردیا۔ٹیلی ویژن پر بار بار بہاولپور کے واقعہ کی خبر چل رہی تھی۔ ہماری خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں تھا۔ ہم نے جمعہ 19۔اگست کو نئی پارٹی کی تشکیل پر غور و خوص کے لئے کسان ہال لاہور میں جو اجلاس رکھا تھا اس کو یوم نجات میں بدل دیا اور 19۔اگست کو ہم نے جلسہ کیا جس میں لاہور کے بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی۔ میرے لئے خوشی کی ایک اور خبر بھی تھی اور وہ یہ کہ میرے ہاں میرا بیٹا سلمان اس دن پیدا ہوا تھا

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوزیر اعظم عمران خان : حامی خوشی سے جھوم اٹھے ، ملک بھر میں جشن
Next Article بغیر بجلی والے گھر میں رہنے والا سردار عثمان وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم

ستمبر 13, 2026

رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ

ستمبر 12, 2026

کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی

ستمبر 12, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم ستمبر 13, 2026
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ ستمبر 12, 2026
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.