Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, ستمبر 14, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ایک بٹا تین خط ، سرائیکی مسئلہ اور غضنفر مہدی : رضی الدین رضی بنام شاکر حسین شاکر ( 38 برس پرانا مکتوب )
ادب

ایک بٹا تین خط ، سرائیکی مسئلہ اور غضنفر مہدی : رضی الدین رضی بنام شاکر حسین شاکر ( 38 برس پرانا مکتوب )

ایڈیٹراگست 24, 202320 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
ghazanfar mehdi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

شاکر بھائی خوش رہو
خط تمہارا پرسوں لاہور پہنچا ۔کل مجھے ملا اور ایک دن کی تاخیر سے میں جواب دے رہاہوں۔ خط سے پتا چلا کہ تم پہلے بھی مجھے خط لکھ چکے ہو۔ ظاہر ہے وہ مجھے نہیں ملا اورسعودی عرب کے ڈاک نظام کا شکارہوگیا۔ تم نے اسے1/3 خط لکھا ہے۔ خیر آئے گا توبات کریں گے۔ یعنی بیک وقت میرے تین خطوط کے جواب غارت ہوگئے۔ اسے کہتے ہیں ایک تیر سے تین شکار۔ ممکن ہے تمہارا ایک بٹہ تین خط بھی کہیں گرتا پڑتا مجھ تک پہنچ جائے۔ اب تمہارے خط کی طرف آتا ہوں۔ سب سے پہلے تو یہ خوشی ہوئی کہ کتابیں تم تک پہنچ گئیں۔ لیکن یہ تو بتاﺅ کون کون سی ملیں؟ سب مل گئیں یا کچھ رہ گئیں؟ ”پشیمان“ (بشری رحمن کی کتاب)گم ہوگئی تو کوئی بات نہیں اوربھیج دوں گا۔“ شام وسحر“ بھلا تمہارے پاس کون سا ہے؟ وہی جس میں تمہارے ہائیکو ہیں؟ ”دیپ“تمہیں دوبارہ بھیج دوں گا۔ ہاں یہ بتاﺅ براہ راست ملی یانہیں؟ وہ تمہارے مطلب کی کتاب ہے۔
دفتر میں امن وامان کا ماحول اب خوشگوارہے۔ تمہارے وزن کا پڑھ کر اطمینان ہوا کہ تم 54کلوگرام پرہی ٹکے ہوئے ہو۔ ویسے تمہیں باوزن ہی رہنا چاہیے۔ کہیں بے وزن نہ ہوجانا۔ جس بحر میں ہم نے تمہیں بھیجا ہے اسی میں واپس لیں گے۔ یہ نہ ہو کہ ایک آدھ رکن کم نہ ہوجائے۔
تم نے” بیسویں صدی“ میں بشری رحمن کے ناولٹ اور خط کا ذکر کیا۔ یہ قصہ ہمیں پہلے ہی معلوم تھا ۔بشری رحمن کو ایسا کرنا نہیں چاہیے تھا۔وہ ناولٹ قدسیہ نے لکھا تھا ،اس کی لکھائی اتنی بری بھی نہیں لیکن بشری رحمن نے خط میں اس کاذکر کرکے اسے بدنام کردیا۔ آج انور سدید صاحب سے ملاقات ہوئی۔ وہ سالانہ ادبی جائزہ لکھ رہے ہیں۔ بتا رہے تھے کہ میں نے تمہارے ترتیب دیئے ہوئے نوائے ملتان کے خصوصی ایڈیشن بشری رحمن، وزیرآغا، مقصود زاہدی اورجابرعلی سید نمبر وغیرہ دیکھ لیے ہیں اور ان کی تفصیل جائزے میں شامل کررہاہوں۔ کل ڈاکٹر وزیرآغاآرہے ہیں۔ ان سے ملوں گا۔ تم نے چینی پین کاپوچھا ہے کہ وہ اردو کیسے لکھتا ہے۔ بھائی میں نے اس پین سے کچھ لکھنے کی کوشش ہی نہیں کی۔ وہ چھوٹی بہن کے حوالے کردیاتھا۔
بشری رحمن کی تقریب میں غضنفر مہدی نے سٹیج پرآکرسرائیکی مسئلہ اٹھا دیابعدازاں تمام مقررین نے ان کے خلاف گفتگو کی ۔نتیجہ یہ نکلا کہ وہ تقریب ختم ہونے سے پہلے ہی چلے گئے۔ میں نے سعید بدر کو 25دسمبر کی اشاعت کے لیے اپنا وہ کالم دیا ہے جس میں فرضی نام کے ساتھ مولوی عرفان احمد انصاری کی جعلی تقریروں کو موضوع بنایاتھا۔ تم نے اس مرتبہ مجھے درویش کہا ، بہت مزا آیا بلکہ اپنی درویشی دوبارہ یادآگئی۔ درویشی تو اب ایسی عیاری بن چکی ہے کہ کسی کو یہ بھی نہیں کہہ سکتے کہ ہم درویش ہیں۔ ملتان سے خبر ملی ہے کہ اعزاز احمد آذر کی جگہ نعیم ہاشمی ملتان آگئے ہیں ۔آذر ایک دو روز میں چلے جائیں گے۔ بشری رحمن آج کل صدر کے ساتھ بھارت گئی ہوئی ہیں ،دیکھو کب واپسی ہوتی ہے۔ لو آج تمہارا 1/3والا خط بھی مل گیا۔ بہت خوشی ہوئی جلد اس کاجواب دوں گا۔
والسلام
تمہارا رضی
17دسمبر1985

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

رضی الدین رضی مکتوبات
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleڈاکٹر علی شاذف کا اختصاریہ : میں‌ قسمت پر یقین نہیں رکھتا
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ : کیا عارف علوی عبوری مدت میں بدستور صدر رہ پائیں گے؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم

جون 26, 2026

استیپ کی گھاس پر گرتے برف کے گالے اور ڈاکٹر صلاح الدین حیدر : رضی الدین رضی کا کتاب کالم

مئی 18, 2026

باسٹھ برس کی معذرت  : مبارک باد تو بنتی ہے : رضی الدین رضی کی جیون کہانی 

مئی 9, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 14, 2026
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف ستمبر 14, 2026
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1) ستمبر 13, 2026
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 13, 2026
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 13, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.