راولپنڈی:لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی رہائشگاہ لال حویلی کو ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا۔
شیخ رشید نے لال حویلی کو سیل کرنے کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں اپیل دائر کر رکھی تھی۔
آج لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے شیخ رشید کی درخواست پر لال حویلی کو ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا میں چلے پر ضرور گیا تھا لیکن جن نہیں ہوں کہ تین جگہوں پر موجود ہوتا، آج اللہ نے مدد کی اور لال حویلی کو کھول دیا۔
سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا چلے نے مجھے نیا شیخ رشید بنا دیا ہے، کوئی زیادتی نہیں کی گئی، میں جیل بھی گیا توبھی دونوں حلقوں سے الیکشن لڑوں گا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا ہم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ہم نسلی اور اصلی ہیں، سب اللہ پر چھوڑتے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سےقبل لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے لال حویلی ڈی سیل کرنے کی استدعا خارج کر دی تھی تاہم عدالت نے کہا تھا کہ پٹیشن کے فیصلے تک لال حویلی کی موجودہ پوزیشن برقرار رہے گی، 19 اکتوبر کو مفصل کیس سنا جائے گا اور کسی کو التوا نہیں ملےگا۔
(بشکریہ: جیو نیوز)
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
تازہ خبریں:
- کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
- پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
- حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت

