لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کو ان کے عہدے پر بحال کردیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری اقبال پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں سرکاری وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت عدالت نے سوال کیا کہ درخواست میں کونسا نوٹی فکیشن چیلنج ہوا تھا؟ اس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ درخواست میں نگران حکومت کا چیئرمین نادرا کی تقرری کا نوٹی فکیشن چیلنج ہوا تھا، درخواست گزار کی درخواست صرف نگران حکومت کے نوٹی فکیشن کی حد تک محدود رہی۔
سرکاری وکیل نے مؤقف اپنایا کہ درخواست گزار نے کبھی بھی نئے رول کو چیلنج نہیں کیا، جسٹس عاصم حفیظ پر مشتمل ایک رکنی بینچ نے چیئرمین نادرا کی تعیناتی کو کالعدم قرار دیا لہٰذا عدالت چیئرمین نادرا کو عہدے سے ہٹانے کا سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔
عدالت نے سرکاری وکیل کا مؤقف سننے کے بعد چیئرمین نادرا کی تقرری کو کالعدم قرار دینے کا ایک رکنی بینچ کا فیصلہ معطل کردیا۔
یاد رہے لاہور ہائیکورٹ نے ہی چیئرمین نادرا کی تقرری کے خلاف درخواست منظور کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کی تعیناتی کالعدم قرار دی تھی۔
(بشکریہ:جیونیوز)
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
تازہ خبریں:
- کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
- پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
- حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت

