Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, ستمبر 9, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » رضی الدین رضی کا کتاب کالم : خواب و خیال کی باتیں اور ڈاکٹر مختار ظفر کی محبوب ہستیاں
ادب

رضی الدین رضی کا کتاب کالم : خواب و خیال کی باتیں اور ڈاکٹر مختار ظفر کی محبوب ہستیاں

ایڈیٹردسمبر 10, 202320 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
khwab o khyal book mukhtar
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

یہ جیون ایک خواب وخیال ہی تو ہے۔”خواب تھا جو کچھ کہ دیکھا جوسنا فسانہ تھا“یہ مصرعہ تو آپ نے سنا ہی ہوگا۔ ہمیں پلک جھپکنے میں دیر ہی کتنی لگتی ہے لیکن کبھی ماضی پر ایک نظرڈالیں تو محسوس ہوتا ہے کہ جیسے سب کچھ پلک جھپکتے میں ماضی کاحصہ بن گیا۔خواب وخیال ہوگیا۔خواب ہمارابہت بڑا سہارا ہیں۔ نفسیاتی توجیح جو بھی ہو لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ خواب ہماری ناآسودہ خواہشوں کی تکمیل کا کام کرتے ہیں۔ وہ منظر جو ہم دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں اوردیکھ نہیں پاتے ان خوابوں کے ذریعے ہم ان منظروں میں پہنچ جاتے ہیں۔ وہ محبوب ہستیاں کہ جن سے ہمیں ملنے کی خواہش تھی اورہم انہیں نہیں مل سکے عالم خواب میں ہم ان ہستیوں کے ساتھ بھی ملاقات کرتے ہیں۔ کوئی پری پیکر جوکبھی ہم نے راہ چلتے میں دیکھا، جس کے ساتھ ہم نے کچھ وقت گزارا، یاجسے حاصل کرنے کی ہمیں خواہش رہی اور ہم اسے حاصل نہ کرسکے۔ ان خوابوں کے ذریعے وہ ہمارے ساتھ ہم کلام ہوتاہے صرف ہم کلام ہی نہیں ہوتامکمل طورپر ہماری دسترس میں ہوتاہے۔
ہم خواب میں اپنے ان پیاروں کوبھی دیکھتے ہیں جو کبھی ہمارے ہم سفر تھے اورپھر ہم سے ہاتھ چھڑا کر کسی موڑ پر چپکے سے راہی ملک عدم ہوگئے۔ سو اب وہ ہمارے ساتھ ہمارے خوابوں میں تو موجود رہتے ہیں۔ کسی نے کہا تھا کہ آپ لوگوں سے سب کچھ چھین سکتے ہیں لیکن ان کے خواب نہیں چھینے جاسکتے اور یہی وہ خواب ہوتے ہیں کہ پھر ہم جن کی تعبیر کے لیے سرگرم رہتے ہیں۔
یہ سب کچھ ہمیں ڈاکٹر مختار ظفر صاحب کی کتاب ”خواب وخیال کی باتیں (کارل مارکس اوراہل نظر کے ساتھ)“ کے مطالعے کے بعد یادآیا۔ ہم نے مندرجہ بالا سطور میں جن خواہشوں کااظہارکیا ڈاکٹر مختار ظفر کی یہ کتاب انہی خواہشات کی تکمیل کی ایک کوشش ہے۔ لیکن انہوں نے ایک اور نقطہ نظر بھی اپنے سامنے رکھا اور اپنے پیش لفظ میں بتادیا کہ انہوں نے اس کتاب کے لیے ان شخصیات کاانتخاب کیا جو انتہائی نامساعد حالات، مزاحمتی مشکلات، حوصلے اور جی داری سے اپنے مقصود نظر پرپہنچیں۔ ڈاکٹر صاحب نے ہماری طرح خواب و خیال میں اپنی انہی محبوب شخصیات کے ساتھ مکالمے کیے ہیں۔کارل مارکس کے علاوہ سٹیفن ہاکنگ، فرانسس برنیئر، نطشے،مہاتمابدھ، رومی، ہیکل، گوئٹے، اینگلز، جارج برنارڈشاہ، بوعلی سینا، امام ابن تیمیہ، ژونگ، حسین بن منصورحلاج اورٹالسٹائی کے ساتھ مکالمے اس کتاب میں شامل ہیں۔بنیادی طور پر یہ کتاب علم کا ایک خزانہ ہے۔اپنے نظریات اورخیالات کے ذریعے دنیا کا نقشہ تبدیل کردینے والی ان شخصیات کے حالات زندگی مکمل تعارف اور ان کی فکر کا اس کتاب میں تفصیل کے ساتھ احاطہ کیاگیا ہے۔ڈاکٹر مختارظفر نے کمال یہ کیا کہ ان موضوعات کو جو عام طورپرخشک سمجھے جاتے ہیں اپنے مکالموں کے ذریعے دلچسپ بنادیا۔انہوں نے اپنے سوالات کے ذریعے ان شخصیات سے وہ بہت کچھ جاننا چاہا جو وہ خودتو جانتے تھے لیکن اس کتاب کے ذریعے ان کی فکر کو ہم جیسے طالب علموں تک بھی پہنچانا چاہتے تھے۔ اس میں مختلف مفکرین کے افکار کا موازنہ بھی کیاگیا۔ جلال الدین رومی اورہیکل کا موازنہ، رومی اورگوئٹے کاموازنہ اس کتاب کے پہلے حصے میں شامل ہے۔دوسرے حصے کو انہوں نے مجالسہ کا نام دیا ہے۔ اوراس میں ان تمام مفکرین اوران کے نظریات اورخدمات کا ان کی ذاتی زندگیوں کے حوالے سے بھی تفصیلی ذکرکیاہے۔ابن رشد، ابن خلدون، ابن سینا، حسین بن منصور حلاج کے تذکروں میں ڈاکٹر صاحب نے اسلامی اور مغربی افکار کابھی موازنہ کیا۔ ڈاکٹرصاحب خود چونکہ کئی زبانوں اور علوم پر دسترس رکھتے ہیں اس لیے ان تمام مضامین میں ہمیں قرآن وحدیث کے حوالے بھی دکھائی دیں گے،عربی و فارسی کے اشعار اور ضرب المثل بھی پڑھنے کوملیں گی جو ان مضامین کو قدیم وجدید فکرکا حسین امتراج بنا دیتی ہیں۔
اس کتاب کا مطالعہ بلاشبہ مجھے ایک نئے جہان میں لے گیا۔ایک ایسا جہان کہ جس سے میرے جیسا طالب علم تو ناآشنا ہی تھا۔اگر کچھ جانتابھی تھا تو بس سرسری اورناموں یا مختصر حالات اور نظریات کے تناظر میں۔
میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ ڈاکٹرمختار ظفر نے اس کتاب کی اشاعت کے لیے گردوپیش پبلی کیشنز کا انتخاب کیا۔یقینی طورپر یہ کتاب ہمارے مطبوعات کی فہرست میں گراں قدر اضافہ ثابت ہوگی۔

 

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

کارل مارکس
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleخالد مسعود خان کا کالم:ہیوسٹن‘ وائلن اور استاد رئیس احمد خاں
Next Article کوئی شیڈول جاری نہیں کیا، سوشل میڈیا پر زیر گردش انتخابی شیڈول جعلی ہے: الیکشن کمیشن
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ترقی پسندی اور انقلاب ۔۔ایک فینٹیسی سے دوسری فینٹیسی تک : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

جنوری 9, 2026

طبقاتی تقسیم ، مارکسزم ، مذہبی طبقہ اور لبرل دانشور : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

اکتوبر 21, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت ستمبر 8, 2026
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم ستمبر 8, 2026
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘ ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.