تہران : ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ آج (بدھ) تہران میں ادا کی جائے گی۔
خامنہ ای گذشتہ ہفتے کی صبح امریکی، اسرائیلی فضائی حملے میں ہلاک ہوئے تھے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق اُن کا جنازہ بدھ کی رات ڈیڑھ بجے اٹھایا جائے گا اور تین دن تک جاری رہنے والی تقریبات کے بعد اُن کی تدفین کی جائے گی۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ایرانی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ خامنہ ای کے صاحبزادے مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے نئے رہبر اعلیٰ کے طور پر سب سے بڑے امیدوار بن کر سامنے آئے ہیں، نئے رہبر اعلیٰ کے انتخاب کا فیصلہ ممکنہ طور پر آج ہی کیا جا سکتا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیرِ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اگر خامنہ ای کا کوئی بھی جانشین ’اسرائیل کو تباہ کرنے، امریکہ کو دھمکانے اور ایرانی عوام کو دبانے کے منصوبے کو جاری رکھتا ہے‘ تو وہ ’یقینی طور پر اگلا ہدف‘ ہو گا۔
( بشکریہ : بی بی سی )
بدھ, ستمبر 9, 2026
تازہ خبریں:
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
- صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
- پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا

