Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, ستمبر 6, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
  • زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات
  • نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم
  • بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ
  • صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوسری دنیا کا قیام ممکن ہے : کمیونسٹ انٹرنیشنل کے یومِ تاسیس پر فہیم عامر کا خصوصی مضمون
  • پیٹرول تین اور ڈیزل ڈھائی روپے لیٹر مہنگا کر دیا گیا
  • پاکستان اور بھارت دیواریں گرائیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • سانحہ پمز ، ننھے فرشتے اور اجل کا فرشتہ : رضی الدین رضی کا کالم
  • منڈی بہاؤ الدین میں فائرنگ کے واقعے میں جماعت احمدیہ کا مقامی عہدیدار ہلاک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » خالد سعید ، ملتان کے بابے اور ہمراز ملتانی کی جاسوس پروازیں : رضی الدین رضی کا کالم
رضی الدین رضی

خالد سعید ، ملتان کے بابے اور ہمراز ملتانی کی جاسوس پروازیں : رضی الدین رضی کا کالم

ایڈیٹراپریل 28, 202523 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
khalid saeed
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ایک عجب اپنائیت تھی اس تقریب میں جو پچیس اپریل کو خالد سعید صاحب کی سالگرہ منانے کے لیے ملتان آرٹس فورم نے ترتیب دی تھی ۔ تفصیل اس کی کچھ یوں ہے کہ گزشتہ ہفتے ہم نے آرٹس فورم کے اجلاس میں شاہد راحیل خان اور ڈاکٹر انوار احمد کے ہمراہ شرکت کی تھی ۔ اور اسی اجلاس میں ڈاکٹر مقبول گیلانی صاحب اور ڈاکٹر عامر سہیل نے اعلان کیا کہ اگلے جمعہ کو فورم کے بانی خالد سعید صاحب کی سالگرہ کا کیک کاٹا جائے گا ۔۔ آرٹس فورم میں اس مرتبہ حاضری بھی غیر معمولی تھی ۔ ان میں خالد صاحب کے دوست بھی تھے اور شاگرد بھی ۔ خالد سعید صاحب کی زندگی میں بھی ہم نے ان کی محبتیں سمیٹیں اور اب بھی ہم انہیں اپنے درمیان محسوس کر کے ان کی محبتیں حاصل کر رہے ہیں جو بالواسطہ یا بلا واسطہ ہم تک پہنچتی رہتی ہیں ۔خالد صاحب کے ساتھ میری وہ قربت تو نہیں رہی جو عامر سہیل ، علی نقوی ، مقبول گیلانی اور فورم کے دیگر دوستوں کے حصے میں آئی لیکن خالد صاحب مجھے دستیاب ہمیشہ رہے ۔ روزنامہ جنگ کے زمانے سے اے پی پی تک مجھے جب بھی ان سے نفسیات کے کسی موضوع پر رائے لینا ہوتی تھی خالد صاحب میری مدد کرتے تھے ۔ وہ ایک مست درویش کی طرح اپنی دھن میں مگن رہتے ۔ خالد سعید علم کا ایک سمندر تھا جو ٹھاٹھیں مارتا تھا ۔ سٹیج پر ہم انہیں مدعو کرتے اور پھر مبہوت ہو جاتے ۔ وہ روایتی پروفیسروں کی طرح حاضرین کے ضبط کا امتحان نہیں لیتے تھے ۔ وہ ایسی مزے کی گفتگو کرتے کہ گفتگو طویل ہو جانے کے باوجود کسی کو بوجھل نہ کرتی تھی حاضرین کا انہیں سن کر لطف آ تا تھا ۔ انجمن ترقی پسند مصنفین کا اجلاس ہو یا فیض میلے اور ملتان لٹریری فیسٹیول خالد صاحب کے ساتھ ہمیشہ میرا مکالمہ رہتا تھا ۔ پہلے ملتان لٹریری فیسٹیول میں میری عدم شرکت کو انہوں نے محسوس کیا اور علی نقوی سے پوچھا رضی کیوں نہیں آیا ؟ نقوی نے انہیں کہا کہ رضی بھائی میرے کہنے پر تو نہیں آتے آپ انہیں بلا کر دیکھ لیں ۔ بس پھر ان کا فون آیا ’’ رضی توں میلے اچ آنڑا اے ‘‘ اور مجھ میں اتنی جرات کہاں تھی کہ میں دوسری بات کرتا ۔ وہ ان چند سینیئرز میں سے تھے جن کے ساتھ میں پنجابی میں بات کرتا تھا ۔ اور طویل بات کرتا تھا ۔ ایک زمانے میں منو بھائی کی تقلید میں میں نے پرنسٹن سگریٹ پینا شروع کیا ۔ یہ سگریٹ دستیاب بھی آسانی سے نہ ہوتا تھا اور کنگ سائز ہونے کے باعث ختم بھی دیر سے ہوتا تھا ۔ خالد صاحب کا برانڈ بھی یہی تھا پھر ہم میں پرنسٹن برادری والابرادرانہ رشتہ بھی قائم ہو گیا ۔ خالد صاحب کی بڑائی یہ تھی کہ وہ خود کو بڑا نہیں سمجھتے تھے ۔ وہ اقبال ارشد کی طرح نوجوانوں کے ساتھ لڑکے بالے بن جاتے تھے ۔ جیسے میں اقبال ارشد کے ساتھ قہقہے لگاتا تھا ۔ انہیں اپنےسب دکھ سناتا تھا ۔ بہت سی راز کی باتیں انہیں اس لیے بتا دیتا تھا کہ مجھے یقین ہوتا تھا اقبال ارشد بہت زیادہ شور مچانے ، اور بہت زیادہ گفتگو کرنے یا دوسرے لفظوں میں باتونی ہونے کے باوجود میرے راز کو راز ہی رکھیں گے ۔ میں ان سے شاکر کی اور حسین سحر کی شکایتیں اس لیے بھی کردیتا کہ مجھے پورا یقین ہوتا تھا وہ ان کا ازالہ کریں گے۔
بات کہاں سے شروع ہوئی تھی اور کہاں نکل گئی اور اس لیے نکل گئی کہ ڈاکٹر عامرسہیل نے فورم کے 30 ویں یوم تاسیس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وہ وجوہات بیان کیں جو خالد سعید اور ان کے دوستوں کی اردو اکادمی سے علیحدگی کا باعث بنیں ۔ ان میں بزرگوں کے روئیے اور پھر ان کے تدارک کے لیے روزنامہ سنگ میل میں عامر سہیل نے ’ ہمراز ملتانی ‘ بن کر قلمی نام سے جو کالم لکھے تھے ان کا حوالہ بھی شامل تھا ۔ اور پھر مجھے یاد آیا کہ ہمراز ملتانی کے کالموں پر خود میں نے بھی ’ ہمراز ملتانی کی جاسوس پروازیں ‘ کے نام سے کالم لکھا تھا ۔ ڈاکٹر عامر سہیل نے سینئیرز میں لطیف الزماں خان ، ڈاکٹر محمد امین ، اصغر شاہیا اورفاروق عثمان کی خاص طور پر تعریف کی اور کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم ایسے بہت سے حقائق کو منظر عام پر لےآئیں تاکہ نئی نسل کےسامنے اصل چہرے سامنے آ سکیں ۔ ہم نے بہت سے بت بنائے ان کی پوجا کی لیکن کسی نہ کسی مقام پر ہر بت ٹوٹ گیا ۔۔ عامر سہیل نے کہا خالد سعید صاحب ہم آپ کو سلام پیش کرتے ہیں کہ ہم نے آپ کا جو بت بنایا تھا آپ نے اسے ٹوٹنے نہیں دیا ۔ لیکن یہ سب عامر سہیل پر ہی نہیں بیتی بابوں نے یہ روئیہ صرف اسی کے ساتھ نہیں اپنایا ۔۔ہم سب کو ایسی ہی صورت حال کا سامنا کرنا پڑا ۔ لیکن ہم نے اس کے باوجود اپنے ’’ بابوں ‘‘ کا احترام جاری رکھا اگرچہ ہم خود بھی بابوں میں شمار ہونے لگے تھے ۔۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

خالد سعید
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleماہ رنگ بلوچ کی مبینہ حمایت، ایڈوکیٹ جلیلہ حیدر کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
Next Article و انا میں امن کمیٹی کے دفتر کے باہر دھماکہ سات ہلاک، 16 افراد زخمی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ہم خالد صاحب کی برسی کیوں نہیں مناتے ؟ : علی نقوی کا کالم

اپریل 28, 2025

علی نقوی کا کالم : ملتان کے سقراط کے نام

دسمبر 3, 2022

وجاہت مسعود کا کالم : شہر کیسے غریب ہوتے ؟

نومبر 6, 2022

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 6, 2026
  • زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات ستمبر 5, 2026
  • نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 5, 2026
  • بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ ستمبر 5, 2026
  • صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 4, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.