Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, اکتوبر 14, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم ۔۔بنی نوع انسان ، مختصر اور جامع تاریخ
  • جمہوریت کا جنازہ اور اسٹیبلشمنٹ کی تابعداری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • خیر پور میرس سے ہوت والا تک : زبانوں اور مہربانوں کا تذکرہ : زبانِ خلق / ڈاکٹر عباس برمانی
  • ملتان کے قریب رحمان بابا ایکسپریس الٹ گئی : 5 مسافر ہلاک 30 زخمی
  • شہباز شریف کا لانگ مارچ اور عمران خان کے گرد گھومتی سیاست : حامد میر کا کالم
  • "ممتاز نامہ” — ایک زندگی، کئی جہان : محمد عمران کا اختصاریہ
  • کوئٹہ میں پولیس گاڑی پر حملہ: ایک اہلکار ہلاک، چار افراد زخمی
  • ایمرجنسی کا نفاذ: قومی ضرورت یا جمہوریت کے لیے نیا امتحان؟ شہزاد عمران خان کا تجزیہ
  • خیبر پختون خوا میں وفاق کی حکمرانی : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • ریاض میں شاہ خالد ایئرپورٹ پر میزائل حملہ : متعدد افراد زخمی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » فلسطین پسندوں نے میر پور میں کےایف سی کی برانچ نذرِآتش کر دی
اہم خبریں

فلسطین پسندوں نے میر پور میں کےایف سی کی برانچ نذرِآتش کر دی

ایڈیٹرمارچ 30, 20249 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
KFC
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میر پور : پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع میرپور میں پولیس اور ضلعی حکام کے مطابق مشتعل مظاہرین نے اسرائیل کی حمایت کے الزام میں جمعے کی شب کوٹلی روڈ پر واقع مشہور عالمی فاسٹ فوڈ چین کے ایف سی کی برانچ پر حملہ کرکے توڑ پھوڑ کی اور بعدازاں برانچ کو آگ لگا دی، جس سے عمارت کا بڑا حصہ متاثر ہوا ہے۔
سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی مختلف ویڈیوز میں مظاہرین کو اسرائیل کے خلاف اور فلسطین کے حق میں نعرے بازی کرتے دیکھا گیا۔اس واقعے کے بعد مقامی پولیس اور انتظامیہ نے حملہ کرنے والے مظاہرین کےخلاف آپریشن کیا، جس کے دوران حکام کے مطابق 400 سے زائد افراد اور پولیس کے درمیان چھڑپیں ہوئیں جو چار گھنٹے تک جاری رہیں۔
کمشنر میرپور چوہدری شوکت کے مطابق پولیس نے برانچ پر حملہ کرنے والے افراد کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا، جس کے بعد ابتدائی طور پر 20 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ چھڑپوں کے دوران اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر (اے ڈی سی) میرپور کے علاوہ ایک اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس (اے ایس پی) اور پولیس کے تین اہلکار بھی زخمی ہوئے۔
آزاد کشمیر پولیس کے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ کے مطابق پولیس کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں کے ایف سی پر حملہ کرنے والوں کی گرفتاری کے لیے کیے گئے آپریشن کے بعد گرفتار افراد کی تعداد 53 ہوچکی ہے جبکہ مزید افراد کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔
کمشنر میرپور چوہدری شوکت نے بتایا کہ جمعے کی شب نماز تراویح کے بعد کوٹلی روڈ پر موجود مختلف مساجد سے احتجاجی ریلیاں نکالی گئی جو کے ایف سی کے قریب پہنچ کر اکٹھی ہوئیں، جس کے بعد اس اجتماعی ریلی میں موجود مظاہرین نے فوڈچین کی برانچ پر حملہ کردیا۔
انہوں نے بتایا کہ کے ایف سی پر حملہ کرنے والے افراد کا تعلق میرپور شہر کے مختلف علاقوں سے ہے اور ان کی اکثریت نوجوانوں پر مشتمل ہے۔
اس سوال پر کہ کیا اس حملے میں کوئی مذہبی تنظیم ملوث ہے، کمشنر میرپور نے بتایا کہ ابھی تک کسی بھی مذہبی تنظیم نے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ جن افراد نے حملہ کیا ان کا تعلق بھی کسی مخصوص تنظیم سے نہیں ہے۔
جس عمارت میں کے ایف سی کی برانچ واقع ہے، اس کے اور اس برانچ کے مالک سابق وزیر چوہدری سعید احمد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں شہر میں موجود شر پسند عناصر کی جانب سے برانچ پر دھاوا بولنے کی منصوبہ سازی کے بارے میں ایک ہفتہ قبل اطلاع موصول ہو چکی تھی۔
بقول چوہدری سعید احمد: ’برانچ پر حملہ کرنے والوں نے ایک ہفتہ قبل ایک خفیہ مقام پر میٹنگ کی تھی جس میں انہوں نے کے ایف سی پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنایا، جس کی ویڈیو بنائی گئی۔‘
چوہدری سعید کے مطابق وہ ویڈیو ان تک پہنچی تو انہوں نے اسے پولیس کو فراہم کیا اور برانچ کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرنے کو کہا۔اس کے علاوہ چوہدری سعید کے مطابق انہوں نے ڈپٹی کمشنر میرپور کو ایک تحریری درخواست بھی دی جس میں ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے شرپسند عناصر سے نمٹنے اور کے ایف سی برانچ کی حفاظت یقینی بنانے کی درخواست کی گئی تھی۔
چوہدری سعید نے بتایا کہ ’قبل از وقت اطلاع دینے کے باوجود انتظامیہ و پولیس کی جانب سے ان کی بلڈنگ اور برانچ کو سکیورٹی فراہم نہیں کی جاسکی، جس کے بعد یہ ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔‘انہوں نے مزید بتایا کہ کے ایف سی برانچ، کوٹلی روڈ میں 140 سے زائد ملازمین تین شفٹوں میں کام کرتے ہیں اور تمام سٹاف مقامی افراد پر مشتمل ہے۔ اس کے علاوہ بریڈ، چکن اور دیگر مصنوعات بھی مقامی سطح پر خریدی جاتی ہیں تاکہ مقامی افراد کو روزگار کے وسائل میسر آئیں۔
چوہدری سعید کا کہنا تھا کہ کے ایف سی برانچ پر حملہ کرنے والے افراد نے نہ صرف برانچ میں توڑ پھوڑ کی ہے بلکہ وہاں موجود عملے کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کے متعدد ملازمین زخمی ہیں اور آگ لگنے سے بلڈنگ اور کے ایف سی برانچ کا بڑا حصہ تباہ ہو چکا ہے۔سات اکتوبر 2023 سے غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف دنیا بھر میں کئی برانڈز کے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا، جن میں فوڈ چین کے ایف سی اور میکڈونلڈ بھی شامل ہیں۔
رواں 14 مارچ کو بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا جب خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں میئر کی سربراہی میں کے ایف سی کی فرنچائز کو اسرائیل کی حمایت کے الزام میں زبردستی بند کر دیا گیا تھا۔مردان کی ضلعی کونسل کے ایک اجلاس میں میئر حمایت اللہ مایار نے کے ایف سی مردان کو بند کرنے کے لیے قرار داد پیش کی تھی، جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا، جس کے بعد مظاہرین افطار کے بعد کے ایف سی کی مقامی فرنچائز پر پہنچے اور اس کے دروازے کو زنجیریں ڈال کر بند کر دیا۔
کے ایف سی کی بنیاد امریکہ کے کرنل ہارلینڈ سینڈرز نے رکھی تھی، جن کی یونیورسٹی آف ہیوسٹن کے مطابق امریکہ میں پانچ ہزار سے زائد جبکہ پوری دنیا کے 145 ممالک میں 25 ہزار سے زائد شاخیں ہیں۔ پاکستان میں کے ایف سی نے 1997 میں قدم رکھا اور آج ملک کے 37 شہروں میں اس کی 128 شاخیں موجود ہیں۔

 

 

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

نذرِآتش کےایف سی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleڈاکٹر افضل صفی کا مضمون : رضی الدین رضی اور کالم ہوتل بابا کے ، دوسرے ایڈیشن کی اشاعت
Next Article ’قرآنی تعلیم کو نصاب میں شامل کر لیا گیا‘، عدالت نے سنگل بینچ کے فیصلے کیخلاف اپیل نمٹادی
ایڈیٹر
  • Website

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم ۔۔بنی نوع انسان ، مختصر اور جامع تاریخ اکتوبر 14, 2026
  • جمہوریت کا جنازہ اور اسٹیبلشمنٹ کی تابعداری : سید مجاہد علی کا تجزیہ اکتوبر 14, 2026
  • خیر پور میرس سے ہوت والا تک : زبانوں اور مہربانوں کا تذکرہ : زبانِ خلق / ڈاکٹر عباس برمانی اکتوبر 13, 2026
  • ملتان کے قریب رحمان بابا ایکسپریس الٹ گئی : 5 مسافر ہلاک 30 زخمی اکتوبر 13, 2026
  • شہباز شریف کا لانگ مارچ اور عمران خان کے گرد گھومتی سیاست : حامد میر کا کالم اکتوبر 13, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.