Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, ستمبر 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
  • اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
  • ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
  • پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
  • مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم
  • کوہاٹ دھماکہ : شہداء کی تعداد 21 ہو گئی : 100 سے زیادہ زخمی
  • اسامہ بن لادن کی تعریف پر طاہر اشرفی سے برطانوی اعزاز ایک ہفتے بعد واپس لے لیا گیا
  • کوہاٹ: پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، 16 افراد شہید، درجنوں زخمی
  • مکہ پر حملہ ۔۔ پاکستان کو سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا پڑے گا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » کراچی: نجی سکول کے پرنسپل پر متعدد خواتین کے ریپ کا الزام، سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
کراچی

کراچی: نجی سکول کے پرنسپل پر متعدد خواتین کے ریپ کا الزام، سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ایڈیٹرستمبر 6, 20236 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
rape
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کراچی : مقامی عدالت نے ریپ اور جنسی ہراسانی کے مقدمے کے ایک ملزم کو سات روز کے جمسانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ ملزم کراچی کے ایک نجی سکول کا پرنسپل ہے اور پولیس نے اسے پیر کے روز گرفتار کیا تھا۔عدالت میں تفتیشی افسر نے دعویٰ کیا کہ ملزم خواتین کو بلیک میل کرتا تھا اور اب تک 45 سے زائد متاثرہ خواتین کا پتا چلا ہے۔
سرکاری وکیل کا موقف تھا کہ ملزم اکیلا نہیں بلکہ یہ پورا گروہ ہے جبکہ ملزم سے تفتیش کے بعد مزید افراد کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔واضح رہے کہ پولیس کو اس واقعے کا علم سوشل میڈیا سے ہوا۔
سرکارکی مدعیت میں درج مقدمے میں اے ایس آئی نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ معمول کی گشت پر تھے کہ ایک پولیس کانسٹیبل کے موبائل پر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو منظر عام پر آئی۔
مدعی کے مطابق ’جب مخبراں سے رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ وائرل ہونے والی ویڈیو کراچی کے ایک نجی سکول کے مالک کی ہے اور ویڈیو میں وہ مختلف خواتین سے زنا کرتے دکھائی دے رہا ہے۔‘مدعی کے مطابق اس اطلاع پر وہ مذکورہ سکول پہنچے اور پرنسپل کے دفتر گئے۔
ایف آئی آر کے مطابق وہاں موجود شخص سے نام دریافت کیا گیا تو اس نے اپنا نام بتا کر اپنی شناخت سکول کے پرنسپل کے طور پر کروائی۔ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ مدعی نے وائرل ہونے والی ویڈیو کی تصدیق کی۔
پولیس کے مطابق تلاشی کے دوران ملزم سے ایک موبائل برآمد کیا گیا۔
متعلقہ تھانے کے ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ متاثرہ خواتین میں سے ابھی تک کوئی سامنے نہیں آیا اس لیے سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔ایس ایس پی پولیس کے مطابق ’اس معاملے کی چھان بین کے لیے ایک تحقیقاتی کمیٹی بنائی گئی، جو متاثرہ خواتین سے رابطہ کرے گی۔ اس کمیٹی میں ایک خاتون انسپیکٹر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔‘
متعلقہ تھانے کی پولیس نے ملزم کو صحافیوں کے سامنے بھی پیش کیا، جس میں اس نے بتایا کہ ویڈیوز میں نظر آنے والی خواتین سے اس کا تعلق رہا ہے تاہم سکول کے سٹاف کے ساتھ وہ کبھی ایسی حرکت میں ملوث نہیں رہا۔
ملزم نے دعویٰ کیا کہ اس کا سی سی ٹی وی سسٹم ہیک کیا گیا تھا اور ایک شخص نے ان سے رابطہ کیا جو کبھی خود کو رینجرز تو کبھی نیول انٹیلیجنس کا اہلکار بتاتا تھا۔
ملزم کے مطابق اس شخص نے بلوچ کالونی کے قریب ہوٹل پر بلایا، ویڈیوز دکھائیں اور ساتھ میں 10 لاکھ روپے کا بھی مطالبہ کیا جو انھوں نے تسلیم نہیں کیا۔
ملزم کے مطابق ان کا نکاح ہو چکا ہے تاہم رخصتی نہیں ہوئی اور جن خواتین سے ان کا تعلق رہا، ان کی تعداد چار تھی۔ملزم کے مطابق ’میں نے کبھی کسی سے کوئی زبردستی نہیں کی۔‘

( بشکریہ : بی بی سی اردو )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ریپ کیس کراچی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپرویز الٰہی کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا
Next Article احمد فراز کی باتیں اور ان کے نئے کلیات کی اشاعت : شاکر حسین شاکر کا تبصرہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پی ایس ایل 11 : کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے ہرا دیا

مارچ 28, 2026

کراچی اور بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے تباہی: 23 افراد ہلاک، مزید بارش کا امکان

مارچ 19, 2026

علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد کراچی میں امریکی قونصلیٹ پر حملہ 9 افراد جاں بحق

مارچ 1, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم ستمبر 21, 2026
  • الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 21, 2026
  • اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی ستمبر 20, 2026
  • ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم ستمبر 20, 2026
  • پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم ستمبر 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.