افغانستان کے دارالحکومت کابل کی ایک درسگاہ میں خودکش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کابل کے پولیس ترجمان خالد زادران کا بتانا ہے کہ جمعہ کی صبح کابل کی تعلیمی ادارے میں طالب علم امتحان دے رہے تھے کہ خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکا خیز مواد کی مدد سے اڑا دیا، ے دھماکے کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہوئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکا کابل کے مغربی علاقے دشت برچی کے علاقے میں ہوا جسے ہزارہ برادری کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔
دھماکے کے بعد واقعے کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی جا رہی ہیں جبکہ افغان سکیورٹی فورسز نے دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
اتوار, ستمبر 13, 2026
تازہ خبریں:
- نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
- رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
- کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
- پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
- حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ

