Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, ستمبر 9, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ملتان میں آنکھوں کے علاج کے انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح،نشتر کیلئے بھی 350ملین منظور
ملتان

ملتان میں آنکھوں کے علاج کے انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح،نشتر کیلئے بھی 350ملین منظور

ایڈیٹرفروری 9, 20233 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ملتان: نگران صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا ہے کہ ملتان کے ہسپتالوں کو طبی خودکفیل بنائیں گے اور ہسپتالوں کو جدید طبی آلات اور مشینری فراہم کررہے ہیں کابینہ کے پہلے اجلاس میں صحت کے شعبہ کے لئے اڑھائی ارب روپے کی منظوری دی گئی جبکہ نشترکے لئے 350 ملین روپے منظور کئے گئے ہیں۔
یہ بات انہوں نے نشتر ہسپتال اور میڈیکل یونیورسٹی کے دورہ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ جلد ہی ملتان جدید سہولیات سے آراستہ جنوبی پنجاب کا طبی مرکز ہو گا ہسپتالوں میں ادویات کی مفت فراہمی یقینی بنارہے ہیں ۔ ہسپتالوں کو بڑے پیمانے پر ادویات فراہم کریں گے تمام ہسپتالوں میں فارمیسیاں قائم کریں گے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں صحت کارڈ بند نہیں کیا گیا بلکہ اس میں مزید بہتری لائیں گے۔ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ نشتر ہسپتال پارکنگ مسئلہ کے حل کے لیے پارکنگ پلازہ تعمیر کریں گے اتائیوں کی حوصلہ شکنی کے لئے کارروائی کر رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ نشتر ہسپتال ملتان میں منشیات کے عادی نوجوانوں کے علاج کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں وزیر صحت پنجاب نے کہا کہ شفاف ، آزادانہ اور محفوظ الیکشن ہماری ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں کسانوں کے مسائل حل کریں گے۔ زرعی ملک میں اراضی نہیں کسان ہمارا سرمایہ ہیں زرعی اصلاحات میں عمدہ کھاد ،بیج ،زرعی ادویات اور زرعی اجناس کی مارکیٹنگ بارے فیصلے ہوں گے۔دریں اثنا نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے ملتان میں 150 بستروں پر مشتمل نشتر انسٹیٹیوٹ آف اپتھلمالوجی اینڈ الائیڈ ہیلتھ وژن سائنسز کا افتتاح کر دیا ۔منصوبے کا اعلان گزشتہ سال کیا گیا تھا،کڈنی سنٹر سے متصل ڈی ایچ کیو ہسپتال کی عمارت میں اب 150 بستروں پر مشتمل انسٹیٹیوٹ آف آپتھلمالوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائنسز کے لئے باقاعدہ مختص کر دیا گیا جس پر اسی سال کام شروع کر دیا جائے گا، اس حوالے سے نشتر میڈیکل کالج و ہسپتال کے پرنسپل و شعبہ امراض چشم کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راو نے بتایا کہ 1660 ملین سے تیار ہونے والا یونٹ ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے 11 اضلاع کے 35 ملین رہائشی مستفید ہوں گے انہوں نے بتایا کہ آنکھوں کے اس علیحدہ یونٹ کے لئے مرحوم وائس چانسلر نشترپروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا موجودہ وائس چانسلر نشتر پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر احمد جاوید قاضی اور سپیشل سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر واجد علی شاہ نے نہایت اہم کردار ادا کیا، پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راؤ کا کہنا تھا کہ 1 ارب 50 کروڑ کے اس منصوبے پر جلد از جلد کام مکمل کیا جائے گا۔ پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راؤ کا کہنا تھا کہ اب کارنیا عطیہ کرنے کیلئے مقامی افراد کو آگاہی فراہم کی جائیگی تاکہ بعد از مرگ ان کے عطیہ کئے گئے کارنیا سے وہ مریض جن کی زندگی اندھیروں میں کٹ رہی ہے اس میں رنگ بھرے جا سکیں۔ قبل ازیں نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے نشتر برن یونٹ اور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا بھی تفصیلی دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

صحت صحت انصاف کارڈ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ : انتخابات سے فرار ، آخرکب تک؟
Next Article دہشت گردی ،ملکی صورتحال،جی ایچ کیو کی انتخابات کیلئے فوج، رینجرز دینے سے معذرت
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عطا ء الحق قاسمی کا کالم : دوستو میں ٹھیک ٹھاک ہوں

جون 6, 2025

پاکستان میں منکی پاکس کا چوتھا کیس سامنے آ گیا

ستمبر 1, 2024

آنکھوں کے جعلی انجیکشن سپلائی کرنے والا عارف والا سےگرفتار : ملتان میں دو مقدمےدرج

ستمبر 28, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت ستمبر 8, 2026
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم ستمبر 8, 2026
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘ ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.