Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, ستمبر 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
  • ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
  • پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
  • مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم
  • کوہاٹ دھماکہ : شہداء کی تعداد 21 ہو گئی : 100 سے زیادہ زخمی
  • اسامہ بن لادن کی تعریف پر طاہر اشرفی سے برطانوی اعزاز ایک ہفتے بعد واپس لے لیا گیا
  • کوہاٹ: پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، 16 افراد شہید، درجنوں زخمی
  • مکہ پر حملہ ۔۔ پاکستان کو سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا پڑے گا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ رہائی کے بعد دوسرے مقدمے میں گرفتار
  • ماہرہ خان اور قوم کو مبارک ہو : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » فوج ، عدلیہ اور اداروں کو سوچنا چاہیے ہم کہاں کھڑے ہیں، عمران خان
اہم خبریں

فوج ، عدلیہ اور اداروں کو سوچنا چاہیے ہم کہاں کھڑے ہیں، عمران خان

ایڈیٹردسمبر 12, 20221 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
imran khan address
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لاہور : سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے معاشی مسائل کے حل کے لیے قبل از وقت انتخابات کے مطالبے کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی تاریخ میں کبھی بھی اتنے برے معاشی حالات نہیں تھے جتنے آج ہیں۔
عمران خان نے ویڈیو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معاشی صورتحال کے حوالے سے پاکستانیوں کو آگاہ کرنا چاہتا ہوں، شاید ہی اس ملک کی تاریخ میں کبھی اتنے برے معاشی حالات رہے ہوں جتنے آج ہیں، اس لیے بات کرنا چاہتا ہوں کہ ساری قوم کو پتا ہونا چاہیے کہ ہم کدھر جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اخبار اور میڈیا ہاؤسز کو آگاہ کرنا چاہیے تھا کہ ہم خطرے کے کس کنارے پر کھڑے ہیں، افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ وہ اس عوام کو آگاہ نہیں کر رہے۔عمران خان نے کہا کہ ساری قوم کو بتاؤں گا کہ حالات کدھر کھڑے ہیں، خدانخواستہ اور یہ کدھر جاسکتے ہیں یعنی اس سے بہت زیادہ برے ہوسکتے ہیں، ساری معاشی ٹیم کو بٹھایا ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ یہ بتائیں کہ ہم یہاں پہنچے کیسے ہیں اور اس سے نکلنے کا حل کیا ہے، اگر ہم نے ملک کو سنبھالنا ہے تو ہمیں کیا اقدامات کرنا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ میں آج صرف اپنی قوم سے مخاطب نہیں، میں اپنے اداروں سے بھی مخاطب ہوں، یہ ملک جس تیزی سے نیچے جارہا ہے، اس کے سارے اداروں پر اثرات ہوں گے، ہمارے قومی سلامتی کے ادارے ہیں، قومی سلامتی کی پالیسی ہم نے ہی بنائی تھی، جس کا ایک پہلو پاکستان کی ملٹری ہے جبکہ اس کا دوسرا پہلا پاکستان کی معیشت ہے۔
سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جب ہم نے پالیسی بنائی تھی تو مثال دی تھی کہ سوویت یونین کی فوج دنیا کی طاقتور فوج تھی لیکن جب وہ معاشی طور پر نیچے گیا تو آخر میں فوج سوویت یونین کو ٹوٹنے سے نہیں بچا سکی۔
عمران خان نے کہا کہ قومی سلامتی کے ادارے، جس میں فوج بہت بڑا جزو ہے، ان سب کو سوچنا چاہے کہ آج ہم کدھر کھڑے ہیں، ہماری عدلیہ کو بھی رول ادا کرنا چاہیے، اللہ نے ججز کو جس مقام پر بٹھایا ہوا ہے، اگر خدانخواستہ ملک اسی تیزی سے نیچے چلا گیا تو وہ بھی جوابدہ ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے حیرت ہے کہ پاکستان کی کاروباری برادری کیوں آواز بلند نہیں کر رہی، کیا اسے نظر نہیں آرہا کہ ملک کس طرف جارہا ہے۔انہوں نے اپنے دور کی کارکردگی کو ایک بار پھر دہراتے ہوئے کہا کہ ہمارے دور میں ترسیلات زر اور برآمدات ریکارڈ ہوئی تھیں، ہمارا کسان سب سے زیادہ خوشحال تھا۔
پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ہمارا ڈالر گیپ بڑھتا جارہا ہے، تحریک انصاف نے قرضے، قرضوں کی قسطیں واپس کرنے کے لیے لیے تھے، ان دو جماعتوں نے ملک کو مقروض کیا تھا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ باہر کے سرمایہ کار یا کمرشل بینکوں نے پاکستان کو پیسہ دینا ہے کیونکہ پاکستان کی کریڈٹ رسک ریٹنگ تقریباً 100 فیصد تک پہنچ گئی ہے جو ہمارے دور میں 5 فیصد تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ جب پیسہ آنا نہیں ہے، معاشی سرگرمیاں نہیں ہونی، قرضے بھی چڑھتے جارہے ہیں، اس سے زیادہ خوفناک صورتحال میں نے کبھی پاکستان کے اندر نہیں دیکھی جو آج سامنے آرہی ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ سب کو پتا ہے کہ اس کا صرف ایک حل صاف اور شفاف انتخابات ہے، اس کے علاوہ کوئی اور حل نہیں ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اگر ملک میں سیاسی طور پر استحکام نہیں ہے تو سب سے پہلے معیشت متاثر ہوتی ہے، اس لیے کہ اگر میں نے صنعت لگانی ہے تو میں دیکھوں گا کہ اگلے دو، تین یا پانچ برس پاکستان کی صورتحال کیا ہوگی، اگر یہی نہیں پتا کہ اگلے چند ماہ کیا حالات ہوں گے، کونسی حکومت آئے گی، تو میں تو پاکستان میں پیسہ نہیں لگاؤں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ سب سے کہنا چاہتا ہوں کہ اگر آج انتخابات کے لیے آواز بلند نہیں کریں گے تو پھر آپ پاکستان کو اس صورتحال میں دھکیل رہے ہوں گے جدھر آگے مزید معیشت نیچے جانے لگی ہے۔
اس دوران عمران خان نے سابق وفاقی وزیر شوکت ترین و دیگر پینل سے کہا کہ وہ معاشی صورتحال کے بارے میں صورتحال سے آگاہ کریں۔
( بشکریہ : ڈان نیوز )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

عمران خا ن
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسمیع چوہدری کا کرکٹ کالم:ملتان ٹیسٹ ۔۔ علیم ڈار پورے کھیل پہ بھاری پڑ گئے
Next Article ڈاکٹر طاہرہ کاظمی کا کالم : ادب میں خاتون قلمکار ، اور بھگوڑا شوہر، اشفاق احمد اور بانو قدسیائی سوچ کی روشنی میں
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

سید مجاہد علی کا تجزیہ : تصادم کا راستہ اور عمران خان کی ” حملہ آور “ فورس

مئی 25, 2022

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی ستمبر 20, 2026
  • ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم ستمبر 20, 2026
  • پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم ستمبر 19, 2026
  • مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم ستمبر 18, 2026
  • کوہاٹ دھماکہ : شہداء کی تعداد 21 ہو گئی : 100 سے زیادہ زخمی ستمبر 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.