بین الاقوامی فنڈ (آئی ایم ایف) سے مذاکرات میں پیشرفت کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بدھ کے روز تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔
کاروباری سیشن کے دوران دوپہر تقریباً ایک بجکر 40 منٹ پر بینچ مارک ’کے ایس ای 100 انڈیکس‘ میں 843 پوائنٹس تک کا اضافہ ہوا اور مارکیٹ 45 ہزار 467 کی سطح پر پہنچ گئی۔
نیکسٹ کیپیٹل لمیٹڈ میں غیر ملکی ادارہ جاتی سیلز کے سربراہ محمد فیضان نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ کے اُمید سے زیادہ اچھے نمبرز اور آئی ایم ایف سے اچھی خبر آنے سے مارکیٹ میں بہتری آئی ہے۔
انٹرمارکیٹ سیکیورٹیز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر رضا جعفری کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں تیزی سے گزشتہ چند ہفتوں کی مندی کے بعد کچھ ریلیف ملا ہے، ہم نے آئی ایم ایف کے پروگرام کے لیے پیشرفت کی ہے جبکہ اُمید ہے کہ ملک میں حالیہ سیاسی تناؤ کی کیفیت خوش اسلوبی سے ختم ہوجائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ امریکا، طویل عرصے بعد پاکستان میں اپنا سفیر بھیج رہا ہے جسے مثبت طور پر دیکھا جارہا ہے۔
انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ مارکیٹ میں حالیہ بہتری کا سلسلہ کچھ عرصے تک جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا نتیجہ آنے میں تاخیر کے باعث پیر کو اسٹاک مارکیٹ دباؤ کا شکار رہی تھی۔
تاہم وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ و ریونیو شوکت ترین کے نیویارک سے مذاکرات میں شرکت کے لیے واپس واشنگٹن پہنچنے کے بعد مارکیٹ میں تیزی دکھائی دی۔
شوکت ترین کے ترجمان مزمل اسلم نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ‘آئی ایم ایف کے ساتھ جاری بات چیت میں شامل ہونے کے لیے مشیر خزانہ واشنگٹن واپس آئے ہیں’۔
دوسری جانب واشنگٹن میں آئی ایم ایف کے ریجنل ڈائریکٹر برائے مشرقی وسطی و ایشیائی ممالک جہاد ازعور نے صحافیوں کو بتایا کہ آئی ایم ایف اور حکومت پاکستان کے مابین 6 ارب ڈالر کی توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے چھٹے جائزے پر بات چیت ’بہت اچھی سمت’ میں آگے بڑھ رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف مشن اور حکام فی الحال پروگرام کے چھٹے جائزے کے بارے میں بات چیت کر رہے ہیں اور پروگرام کے مختلف پہلوؤں اور ان اقدامات کے بارے میں گفتگو جاری ہے جن پر حکومتِ پاکستان فی الحال غور کر رہی ہے۔
(بشکریہ: ڈان نیوز)
اتوار, ستمبر 13, 2026
تازہ خبریں:
- ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)
- اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
- رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
- کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
- پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
- حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

