پاکستان میں صحافت کی درس وتدریس کے حوالے سے لوگوں کا رجحان بڑھتا جارہا ہے ۔ پہلے خواتین اس شعبے میں بہت کم قدم رکھتی تھی لیکن جوں جوں تعلیم کی افادیت بڑھ رہی ہے ویسے بھی تعلیم کا تناسب بڑھتا جارہا ہے ۔ خاص طور پر شہروں میں خواتین بھی صحافت کے میدان میں اپنے جوہردکھا رہی ہیں ۔ کوئی بھی شعبہ ہو خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام کررہی ہے۔ پہلے کہاجاتا تھا کہ صحافت میں خواتین کے لئے کچھ مخصوص شعبے ہیں جیسے خواتین میگزین کے لئے کام کرسکتی ہیں یا خواتین ایڈیشن کے لئے آرٹیکل تحریر کرسکتی ہیں۔لیکن اب خواتین صحافت کے ہرشعبے میں اپنے نام کا لوہا منوا رہی ہیں صحافت کی سب سے مشکل بیٹ رپور ٹنگ ہے اور خواتین نے رپور ٹنگ میں ایسی ایسی کوریج دی ہیں کہ بڑے بڑے سینئرصحافی بھی حیران ہیں اور خواتین صحافت کے ہرشعبےمیں اپنا کام خِٰٰوش اسلوبی سے انجام دے رہی ہیں۔یونیورسٹیوں میں ہمیں شعبہ ابلاغیات میں لڑکوں سے زیادہ لڑکیاں نظرآتی ہیں دنیا کے ہرشعبے میں خواتین آگے بڑھتی جارہی ہیں اور مردوں کا مقابلہ کررہی ہیں لیکن خاص طور پر میڈیا کے شعبے میں اب خواتین کا تناسب زیادہ ہے اور خواتین میڈیا کے ہرشعبے میں جھنڈے گاڑتی ہوئی نظرآرہی ہیں لیکن درس وتدریس کے حوالے سے جومواد ملتا ہے وہ انگریز یابھارتی مصنفین کا ہے۔ ابھی بھی بعض یونیورسٹیز میں 1980ء کی دہائی کی کتابیں نصاب کا حصہ ہیں جس میں ہماری ثقافت کا اور ہمارے پاکستان کے معاشی معاشرتی اور سماجی مسائل کا بالکل ذکرنہیں۔ طلباءوطالبات ان کتابوں کو پڑھتے ہیں جس سے طلباءوطالبات پاکستانی ثقافت، صحافت اور باقی مسائل کے بارے میں بالکل آگاہی حاصل نہیں ہوتی اس حوالے سے سینئراساتذہ کرام نے کام کیا لیکن وہ کئی دہائیاں پہلے کیا گیا تھا ۔ گزشتہ ایک دہائی میں سینئرصحافی اور محقق محمدزابرسعید بدر نے جونام ور صحافی سعیدبدرکے صاحبزادے ہیں صحافت، تاریخ، ادب اور کئی عنوانات پر بہت سی کتابیں تحریر کی ہیں ان کی کتابوں سے استفادہ کرکے بہت سی یونیورسٹیز کے طلباءوطالبات صحافت کے بارے میں آگاہی حاصل کرتے ہیں ۔ 2009ءمیں زابرسعید بدرنے صحافت پر پہلی کتاب "صحافت سے ابلاغیات تک ” تحریر کی جس میں صحافت کی تاریخ سے لے کر انٹرنیٹ کے استعمال تک کی تمام معلومات موجود ہیں ۔ ۔ ” پاکستان کے نامورمحقق اور نقاد ڈاکٹرانورسدیدلکھتے ہیں کہ "زابرسعیدبدرکی کتابیں صحافت کے بارے عہد قدیم سے عہد جدید تک معلومات کا خزانہ ہے “ ۔
جمعہ, ستمبر 25, 2026
تازہ خبریں:
- فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم
- مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم
- جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ
- امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
- نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
- دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
- پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
- دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم

