Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, ستمبر 23, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
  • اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
  • ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » کچرا اور چھان بورا۔۔حسن نثار
حسن نثار

کچرا اور چھان بورا۔۔حسن نثار

ایڈیٹرجولائی 24, 20205 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of hassan-nisar at girdopesh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

جہاں ڈیڑھ ماہ کے عرصہ میں چار بھائی اپنے سگے بھائیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیں، بیٹا ماں کے قدموں تلے جنت تلاش کرنے کی بجائے اسے گالیاں دیتے ہوئے تھپڑ رسید کر رہا ہو، جہاں معصوم بچے زیادتی کا شکار ہوتے ہوں، قبرستان قبضہ گروپوں سے محفوظ نہ رہیں، مائیں بھوک سے بلبلاتے بچے مارنے پر مجبور ہو جائیں، جینوئن دوا اور خالص غذا خواب بن جائے، غیرت کے نام پر جہالت کا بازار گرم ہو، پورنو سائٹس میں پہلی پوزیشن پہچان بن چکی ہو، مجسمے نہ توڑنے پر نکاح ٹوٹنے کا خطرہ ہو، جہاں رشوت سکہ رائج الوقت ہو، امتحانی مراکز سے لے کر تھانے تک نیلام ہوتے ہوں، اسپتالوں کے ویسٹ سے مصنوعات تیار ہوں، پائلٹس کے لائسنس جعلی نکلیں، گھوسٹ سکولوں سے لے کر گھوسٹ ملازمین تک ’’وے آف لائف‘‘ بن چکا ہو، ’’ٹھنڈی مرغیاں‘‘ اور جعلی انڈے عام ہو جائیں، شہد کو بھی ’’اسلامی‘‘ قرار دے کر مارکیٹ کیا جائے، طبیب لیبارٹریوں کے ساتھ مک مکا کر لیں، اساتذہ بچیوں کو فحش مواد بھیجیں، سیاست طعنہ بلکہ گالی بن چکی ہو، معاشرہ میں اکلوتی ویلیو ’’نیو سنس ویلیو‘‘ قرار پائے، تنخواہیں مضحکہ خیز اور سو فیصد غیرمنطقی ہوں، قانون شکنی پر فخر کیا جاتا ہو، پابندیٔ اوقات پر ہزار لعنت بھیجی جا چکی ہو، صفائی کے لئے کم از کم کورونا درکار ہو، چور اور چوکیدار سمدھی بن جائیں، جہاں ’’کنیزوں‘‘ کی منڈیاں لگیں اور کسی کو کانوں کان خبر نہ ہو، جہاں اعلیٰ ترین سطح پر کرپٹ ترین ہونے کا نوحہ پڑھا جائے… وہاں کون سا اور کیسا سوشل میڈیا؟ ہر طرف ’’مادر پدر آزاد‘‘ کھاتے کھلے ہوئے ہیں کہ آزادی کی صرف یہی تعریف ان کی سمجھ میں آئی جنہیں نہ تعلیم نصیب ہوئی نہ تربیت۔ بزرگ کہا کرتے تھے کہ تمول اور تعلیم تیسری نسل میں جا کر اپنا رنگ دکھانا شروع کرتی ہے یعنی لگا تار تین نسلوں کو ڈھنگ کی تعلیم اور مناسب تربیت سے آراستہ کرو گے تو ’’اجتماعی چہرہ‘‘ نکھرنا، سنورنا شروع ہوگا۔ لیکن قیامِ پاکستان کے چند ابتدائی برسوں کے بعد ہی ہم نے ریورس گیئر لگایا اور باجے بجاتے، ملی نغمے گاتے اک ایسے گٹر تک پہنچ گئے جسے دیکھ کر خوف آتا ہے لیکن یہ سمجھ نہیں آتی کہ ’’صفائی‘‘ شروع کہاں سے کریں۔
مجھے تو چھوڑیں کہ خبطی بڈھا ہوں، اپنے کسی 60،65 سالہ سیانے بز رگ سے پوچھیں کہ آج سے صرف 40،45 سال پہلے تک سرکاری سکول کیسے ہوتے تھے؟ اور ان سکولوں نے کیسے کیسے عالی شان لوگوں کو جنم دیا اور وہ کچھ کیا جو آج کے مہنگے پرائیویٹ سکول بھی نہیں کر پا رہے۔عرصہ پہلے یہ مہم شروع کی کہ نام نہاد لیڈرو! اس معاشرے کا اصل المیہ برباد اقتصادیات نہیں، قدم قدم پر اخلاقیات کے لاوارث جنازے ہیں جنہیں گورکن بھی نصیب نہیں لیکن اصلی بات ان کے پلے نہیں پڑ رہی کہ اقتصادیات کی ابتری کے پیچھے بھی اصل ہاتھ بدبو دار، بدصورت اخلاقیات کا ہی ہوتا ہے۔ اداروں کی تباہی سے لے کر ملکی وسائل کی لوٹ مار اور بندر بانٹ کے پیچھے بھی جرائم پیشہ قیادتوں کی ابلیسی اخلاقیات نہیں تو اور کیا ہے؟ کیا میرٹ کی پامالی سے بڑھ کر بھی کوئی’’بد اخلاقی‘‘ ہو سکتی ہے؟ لیکن یہاں تو اخلاقیات کی DEFINATIONSہی نرالی ہیں۔ سارا زور فقط ظواہر اور مخصوص حلیوں تک محدود رہا اور اندر سے بری طرح کھوکھلے ہوتے چلے گئے اور کمال زوال یہ کہ آج بھی سمجھ نہیں آرہی کہ اصل مسئلہ کیا ہے۔ کل کسی اور کے ہاتھوں کی طرف دیکھتے تھے، آج کسی اور کے ہاتھ چوم رہے ہیں۔نہ کوئی ساکھ نہ کردار، نہ ڈسپلن نہ ٹیم ورک، نہ احساس ذمہ داری، نہ سیلف کنٹرول، نہ کوئی سمت، نہ عدل نہ احسان، نہ صلۂ رحمی، نہ کوئی ہدف، نہ پابندیٔ اوقات، قیادت کے نام پر شخصیت پرستی، نہ صبر نہ ضبط، نہ استقامت نہ استقلال، نہ محنت نہ جاں سوزی، نہ دوسروں کے حقوق یاد نہ اپنے فرائض کی پروا، نہ گہرائی نہ گیرائی، نہ کوئی وژن۔پبلک ریلیشننگ کے مارے ہوئے ہم جو ’’پدرم سلطان بود‘‘ کے شہکار ہیں حالانکہ ’’پدرم‘‘ دراصل بہت دور کے رشتے دار ہیں۔ جن پر ’’فخر‘‘ فرماتے ہیں ان کا اپنے ارد گرد، دائیں بائیں ، آگے پیچھے سے کوئی تعلق ہے؟گزرا کل بیت گیا، واپس نہیں آئے گا اسے بھول جاؤ۔آنے والے کل کی خبر نہیں۔’’آج‘‘ ہی اصل ہے۔
"I HAVE NO YESTERDAYS, TIME TOOK THEM ALL AWAY, TOMORROW MAY NOT BEBUT I STILL HAVE TODAY”
موجود لمحوں کی فکر کرو کیونکہ آنے والے گھنٹے، دن، ہفتے، مہینے اور سال خود ہی خود کو سنبھال لیں گے۔ ہم جیسے لوگ یقیناً نہیں جانتے کہ اس پاتال میں کرنا کیا ہے لیکن اتنا ضرور جانتے ہیں کہ جو کچھ کرتے رہے، جو کچھ کئے جا رہے ہیں، وہ بہت ہی مہلک، خطرناک اور تباہ کن ہے اور اسی کو تبدیل کرنا ہی ’’تبدیلی‘‘ کہلائے گا۔باقی سب کچرا اور چھان بورا ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleصحت مند پاکستانی، صحت مند پاکستان۔۔عطا ء الحق قاسمی
Next Article قانونی مجبوری۔۔منصور آفاق
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ

ستمبر 23, 2026

امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 23, 2026

کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ

ستمبر 22, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ ستمبر 23, 2026
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 23, 2026
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ ستمبر 22, 2026
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی ستمبر 22, 2026
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا ستمبر 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.